DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Burglary in Saroha Chaudhrian: Widow’s House Ransacked, Valuables Worth Hundreds of Thousands Stolen

کلر سیداں: سروہا چوہدریاں میں چوری، بیوہ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 07 دسمبر 2024)— نامعلوم ملزمان بیوہ کے گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ چوری کی یہ واردات سروہا چوہدریاں میں ہوئی جہاں رضیہ بی بی نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے پاس کوہ مری گئی ہوئی تھی واپس آئی تو کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر میں موجود تین لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات جن میں ہار سیٹ، کانٹے، انگوٹھیاں،ٹیپس،امپورٹڈ کمبلز، ٹارچیں،پرفیومز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے فنگرز پرنٹس حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 7, 2024) – Unidentified individuals broke into a widow’s house in Saroha Chaudhrian and made off with cash, gold jewellery, and other valuables worth approximately 300,000 PKR.

Razia Bibi, the homeowner, reported the incident upon returning from her son’s residence in Koh Murree. She discovered the locks of her rooms broken and the belongings scattered. A thorough check revealed the theft of 300,000 PKR in cash, gold jewellery including necklace sets, earrings, and rings, and imported blankets, torches, perfumes, and other valuable items.

The police have collected fingerprints from the scene and launched an investigation to identify and apprehend the culprits.

راجہ یاسر رحمان کی شادی ملک محمد ظہیر اعوان کی دختر سے سرانجام پائی

Raja Yasir Rehman got married to Malik Muhammad Zaheer Awan’s daughter

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 07 دسمبر 2024)—سیاسی سماجی کارکن چوہدری تنویر اختر شیرازی کے بھتیجے راجہ یاسر رحمان کی شادی ملک محمد ظہیر اعوان کی دختر سے سرانجام پائی،رخصتی کی تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نتار تنویر شیرازی،ملک جمیل اختر عادل،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری محمد فیاض،چوہدری نصرت اقبال،چوہدری عمر ظہیر،ملک تنویر اعوان،ملک جاوید اعوان،ملک مصطفی اعوان،ملک اکرام الحق اعوان،راحت محمود کیانی،چوہدری عاصم گجر،ماسٹر رشید وینس،حاجی عبدالقیوم،طاہر محمود بھٹی،نذیر نوشاہی،راجہ عبدالوحید،ساجد مجید بھٹی،انیس الرحمان چوہان،لالہ اکرام چوہان،ڈاکٹر محمد مسعود،راجہ ذوالفقار ساجد،عمران مشتاق،ڈاکٹر ثازیہ عتیق،ڈاکٹر محمد نزیر اور دیگر نے شرکت کی۔

ٹھیکیدار محمد یاسین کی تقریب چہلم

Dua e Chelum observed for the late thekadar M Yasin

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 07 دسمبر 2024)—بزرگ مسلم لیگی الحاج اسلم بانی کے بھائی ٹھیکیدار محمد یاسین کی تقریب چہلم،دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید مجتبی گل بادشاہ نے دعا کروائی،تقریب میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سائیں غلام عباس چکڑالی شریف کے علاوہ راجہ ندیم احمد،چوہدری ابرار حسین،شیخ خورشید احمد،چوہدری توقیر اسلم،راجہ ازرم حمید چشتی،سید وقاص شاہ،دانش بٹ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،راجہ طارق محمود،یونس بھٹی بھی موجود تھے۔دربار عالیہ موہڑہ شریف کے
صاحبزادہ عمر گل بادشاہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں ایمانی رشتوں کو مستحکم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے،زندہ افراد مرنے والوں کے لیئے دعا کا اہتمام کریں یہی رشتہ ایمانی ہے نبی صلعم نے مرحومین کے لیئے دعائے مغفرت کرنے کی تاکید فرمائی ہے رشتہ داروں سے صلہ رحمی سے پیش آئیں آج ہم صلہ رحمی اور حسن سلوک کو ترک کر چکے ہیں اللہ کی عبادت کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ نماز قائم کریں زکوت ادا کرو صلہ رحمی سے کام لیں ایسا کرنے والوں کے لیے جنت کی بشارت دی گئی ہے۔
مولانا غلام مصطفی سیالوی نے کہا کہ مومن جب دنیا سے جاتا ہے تو زمین و آسمان بھی روتے ہیں کیونکہ اللہ دل کی نیتوں سے اگاہی رکھتا ہے اللہ کی رحمت جنت اور ناراضگی کی جگہ جہنم ہے

برطانیہ میں مقیم انجم سہیل کیانی کی دادی محترمہ کی دعائے چہلم سموٹ میں ہوئی

The Dua e Chehlum of Anjum Sohail Kayani,s grandmother  held in Smot

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 07 دسمبر 2024)—سابق چیئرمین یونین کونسل کلرسیداں الحاج غلام مصطفی کیانی مرحوم کی بیوہ، اپاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلیٰ محمد فیاض کیانی والدہ محترمہ اور برطانیہ میں مقیم انجم سہیل کیانی کی دادی محترمہ کی دعائے چہلم سموٹ میں ہوئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان۔سابق ناظم چوہدری محمد ایوب، محمد اعجاز بٹ،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس، چوہدری اخلاق حسین، مسعوداحمدبھٹی، عاطف اعجاز بٹ،لالہ شبیر،پیر سید حامد علی شاہ، نوید اختر مغل۔راجہ ضیارب،سیٹھ عبدالرووف بٹ، راجہ طارق وینس،ماسٹر غالب حسین،محمد الطاف اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button