کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر، 2024ء ) ——کلر سیداں پولیس کی کاروائی،معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار،ملزمان عدنان اور واجد نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری جمال کو قتل کر دیا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون نویدہ پروین بھی زخمی ہو گئی تھیں،واقعہ کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا،ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، ایس پی صدر,قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 4, 2024) —
Kallar Syedan Police have apprehended two suspects, Adnan and Wajid, involved in the murder of a citizen, Jamal, following a minor verbal dispute. According to police reports, the suspects, along with accomplices, opened fire on Jamal, killing him on the spot. During the incident, a bystander, Naveeda Parveen, was also injured by stray bullets.
The case was registered earlier this month, and efforts are underway to capture the remaining accomplices. SP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar stated that the arrested suspects will be presented in court with substantial evidence.
SP Khokhar emphasized that strict legal action will be taken against individuals involved in heinous crimes like murder to ensure justice and maintain law and order in the region.
راول کلب کلر سیداں نے پنجاب گیمز 2024 والی بال چیمپئن شپ جیت کر ٹرافی اور نقد انعام اپنے نام کر لیا
Rawal Club Kallar Syedan Claims Victory in Punjab Games 2024 Volleyball Championship, Securing Trophy and Cash Prize
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر، 2024ء ) —کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے تحت منعقدہ ڈویژنل والی بال چمپیئن شپ مقابلے کلرسیداں کے قریب شاہ باغ میں اختتام پذیر ہو گئے فائنل میچ میں راول کلب کلرسیداں نے جہلم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دو صفر سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقد انعام حاصل کر لیا۔کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد اور ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد تنویر مہمانان خصوصی تھے،تفصیلات کے مطابق ڈویژنل اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زئراہتمام کلرسیداں کے قریب شاہ باغ میں منعقدہ راولپنڈی ڈویژنل والی بال چمپیئن شپ مقابلوں میں 7 ٹیموں نے شرکت کی جن میں پاک وطن جہلم،جہلم کلب جہلم،ونگز کلب چکوال،پرندہ کلب چکوال،رائزنگ کلب کلرسیداں،5 سٹار کلب کلرسیداں،راول کلب کلرسیداں نمایاں تھیں،ٹورنامنٹ کے فائنل میں راول کلب کلرسیداں نے پاک وطن کلب جہلم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دو صفر سے شکست دے کر ڈویژنل چمپیئن کا اعزاز حاصل کر لیا جس پر فاتح ٹیم کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور رنر ٹیم کو 75 ہزار کیش انعامات دیئے گئے کلرسیداں کی طرف سے صائم کیانی،محمد بلال احسان علی،عبدالرحمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہلم کی ٹیم کو تمام شعبوں میں بے بس کر دیا۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ اور گراؤنڈز کو آباد کرنے کے لیئے صوبہ بھر میں کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس پنجاب وسیم اصغر نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ اور کھلاڑیوں کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کا آسان حل کھیلوں کا ہر سطع پر فروغ ہے،ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد تنویر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے زریعے ہم معاشرتی ہم آہنگی قائم کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر شمس توحید،مرزا شمریز اقبال،چوہدری زوالفقار زلفی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
بھکاریوں کو شادی کی تقریب میں چوری مہنگی پڑی،مالکان انہیں جاتلی تحصیل گوجرخاں سے پکڑ کر کلرسیداں لے آئے خوب مرمت کی
Beggars who robbed in Kallar brought back from Gujar Khan and given full treatment
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر، 2024ء ) —بھکاریوں کو شادی کی تقریب میں چوری مہنگی پڑی،مالکان انہیں جاتلی تحصیل گوجرخاں سے پکڑ کر کلرسیداں لے آئے خوب مرمت کی اور تمام مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موہڑہ راجیاں بھلاکھر میں شادی کی تقریب تھی جس میں گاؤں کے تمام پوگ مصروف تھے کہ وہاں دو بھکاری اپنے ڈھول کے ساتھ آن پہنچے جنہوں نے شادی کی جگہ کے قریب ہی کھڑی کار کا عقبی شیشہ توڑ کر ایک عدد آئی فون ایک بیگ جس میں رقم اور کچھ کاغذات تھے لے کر رفو چکر ہو گئے
سابق کونسلر جبران صفدر کیانی اور دیگر گاؤں کے نوجوانوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا اور پھر وہ انہیں گوجرخان کے تھانہ جاتلی کے گاؤں سید کسراں سے پکڑ کر بھلاکھر لے آئے جہاں ان کی خوب خاطر مدارت اور مرمت کی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا قیمتی موبائل بھی ملزمان نے حوالے کردیا دیگر کاعزات و سامان
کمبیلی صادق کے برساتی نالے سے بازیاب ہوا جس کے بعد ملزمان نے توبہ کی کہ وہ پھر کبھی ایسی حرکت نہ کریں گے جس کے بعد سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی اور سابق چیئرمین سید کسراں شجاعت حسین کے درمیان گفتگو کے بعد ملزمان کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔اور اس کے ساتھ ہی موہڑہ راجیاں میں بھکاریوں اور پھیری لگانے والوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
کلرسیداں گوجرخان روڈ پر پیزا شاپ میں چوری کی واردات
Theft at pizza shop on Gujar Khan Road, Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر، 2024ء ) —کلرسیداں گوجرخان روڈ پر پیزا شاپ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں شاپ کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور درازوں کی تلاشی کے دوران 55 ہزار روپے کی رقم نکال کر فرار ہو گئے۔ وحید نامی شخص کی درخواست پر کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
انچارج انسپکٹر سجاد حسین قریشی کو کلرسیداں میں ڈی ایس پی کا اضافی چارج دے کر بطور سی او (سرکل آفیسر) کلر سیداں کام جاری رکھنے کی ہدایت
In-charge Inspector Sajjad Hussain Qureshi has been given the additional charge of DSP in Kallar Syedan and directed to continue working as CO (Circle Officer) Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر، 2024ء ) — چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے کلرسیداں ٹریفک سرکل کے انچارج انسپکٹر سجاد حسین قریشی کو کلرسیداں میں ڈی ایس پی کا اضافی چارج دے کر بطور سی او (سرکل آفیسر) کلر سیداں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔