3 December 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Two Injured in Separate Violent Clashes in Skot and Bhayi Mehar Ali
لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات سکوٹ اور بھیائی مہر علی میں لاٹھیاں اور کلہاڑیاں چلنے سے دو افراد زخمی
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,03،دسمبر، 2024ء ) —— لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں لاٹھیاں اور کلہاڑیاں چلنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔مناظر حسین سکنہ سکوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں شام 7 بجے کے قریب اپنی زمین پر ہل چلوا رہا تھا کہ اسی دوران بختاور حسین آ گیا اور کہا کہ تم نے حد بندی پر ہل کیوں چلوایا ہے جس کے بعد اس نے وار کلہاڑی کیا جو میری کلائی پر لگا اور دوسرا وار کیا جو جو مجھے بائیں ہاتھ پر لگاجس سے میں زخمی ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں محمد ظفیر سکنہ بھیائی مہر علی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی ملکیتی زمین پر ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلوا رہا تھا کہ اسی دوران محمد شکیل،لطیف،رفیق،عتیق بھی آ گئے اور مجھ سے جھگڑا شروع کر دیا۔شکیل نے وار مکا کیا جو میری ناک پر لگا جس سے خون بہنا شروع ہو گیا جس کے بعد دیگر ملزمان نے مجھے زمین پر گرا کرلاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میں زخمی ہو گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 3, 2024) – Two individuals sustained injuries in two separate violent incidents involving the use of sticks and axes.
In the first case, Manzar Hussain, a resident of Skot, filed a report stating that he was plowing his land around 7 PM when Bakhtawar Hussain confronted him, questioning why the plowing was done along the boundary line. The altercation escalated, and Bakhtawar attacked Manzar with an axe. The first strike hit his wrist, and the second injured his left hand, causing significant injuries.
In the second incident, Muhammad Zafeer, a resident of Bhayi Mehr Ali, reported that he was plowing his land using a tractor when Muhammad Shakeel, along with Latif, Rafiq, and Atiq, arrived and initiated an argument. Shakeel punched Zafeer on the nose, causing it to bleed. The other suspects joined in, knocking him to the ground and assaulting him with punches and kicks, leaving him injured. Both cases have been registered, and investigations are underway.
تحصیل کلرسیداں میں نجی شعبہ غزالی فاؤنڈیشن کو دیے جانے والے 29 پرائمری مدارس میں سے ایک پرائمری سکول منجھاڑ نے صرف ایک ماہ کی قلیل مدت میں تعلیمی ماحول اور تعداد ہی بدل گئی
Transformative Impact: Private Sector Revitalizes Manjhar Primary School in Just One Month
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,03،دسمبر، 2024ء ) ——تحصیل کلرسیداں میں نجی شعبہ غزالی فاؤنڈیشن کو دیے جانے والے 29 پرائمری مدارس میں سے ایک پرائمری سکول منجھاڑ نے صرف ایک ماہ کی قلیل مدت میں تعلیمی ماحول اور تعداد ہی بدل گئی۔پہلے ہی ماہ نجی شعبہ بچوں کی تعداد میں 30فیصد سے زائد اضافہ کرنے میں کامیاب ہو گیا جس کے باعث اسے ایلمنٹری سکول کا درجہ دے دیا گیا نجی شعبہ میں دیئے گئے گورنمنٹ مدارس میں منجھاڑ واحد سکول ہے جو ایک ماہ کی کارکردگی کے باعث ایلمنٹری کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جس پر پیف اور غزالی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے انتہائی اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سکول ہیڈ مسٹریس عصرہ شیراز قاضی کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور سکول میں مزید دو کمروں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا جس پ اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی مدرسہ تھا جسے گورنمنٹ سیکٹر میں بند کر دیا گیا اور اس نے نجی شعبہ میں جانے کے صرف ایک ماہ بعد ایلمنٹری کا درجہ حاصل کر لیا۔
شاہ باغ میں ٹریفک حادثہ میں 70سالہ خاتون شدید زخمی
70-year-old woman seriously injured in traffic accident in Shah bagh
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,03،دسمبر، 2024ء ) —— ٹریفک حادثہ میں 70سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ شاہ باغ میں پیش آیا جہاں 70 سالہ کنیز نامی خاتون روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر زخمی ہو گئی۔