DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Annual Urs Ceremony of Hazrat Fazal Hussain Shah Bukhari and Saeen Abdul Rasheed Held at Mamyam Sharif
حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس مبارک

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2024)
حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس مبارک کی خوبصورت نورانی محفل، کثیر تعداد میں سادات کرام،مذہبی شخصیات، مریدین، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمعروف روحانی شخصیات حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس پاک ممیام شریف کے مقام پر منعقدہوا جو زیر صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ ممیام شریف ساہیں گلفام عباس سر کارکے منعقدہو ا جس میں مسلم لیگ ن ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سید عمیر حسین شاہ دوبیرن کلاں، سید ظہیر عباس شاہ نقوی، مولانا اقبال قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال،مولاناحافظ خالد نقشبندی،ساہیں قلب عبا س، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ظفر اقبال کیانی آف بگلہ،اویس کیانی آف بگلہ، بلال کیانی آف بگلہ،پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصورعلی جنجوعہ،چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن ذاکر جنجوعہ،سردار آصف آف دھمالی، انیل غوری کہوٹہ،راجہ فرقان جنجوعہ،جنجوعہ رینٹ اے کار کے آنرراجہ عمران جنجوعہ،کامران کیانی آف بگلہ،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سادات کرام،مذہبی شخصیات، مریدین، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر علمائے کرام نے اولیائے اللہ کی دین کے لیے دی جانے والی خدمات کو بیان کیا آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔




