DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The absence of Tehsildar and Naib Tehsildar is causing significant challenges for the public

کلرسیداں میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی عدم موجودگی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، نومبر، 2024ء ) —کلرسیداں میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی عدم موجودگی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کلرسیداں میں تحصیلدار ہیں نہ ہی نائب تحصیلدار تعنیات ہیں ہزاروں لوگ انتقالات اور رجسٹریوں کے لیے مختلف دفاتر کے دھکے کھا رہے ہیں کلرسیداں میں تعنیات تحصیدار محمود احمد بھٹی کا تبادلہ لاہور ہوا تو بابر اسلام کو کلرسیداں میں تعنیات کیا گیا جو حاضری لگا کر عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلے گئے کلرسیداں میں تعنیات نائب تحصیلدار راجہ تسلیم رضا تحصیلدار بن کر پنڈدان خان چلے گئے اس طرح کلرسیداں میں کوئی تحصیدار ہے نہ ہی نائب تحصیدار اور نہ ہی کمشنر راولپنڈی نے کسی کو کلرسیداں کا عارضی چارج دیا ہے نہ ہی لیگی ارکان اسمبلی نے اس اندھیر نگری اور عوام دشمنی کا کوئی نوٹس لیا ہے

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 26, 2024)–The absence of both a Tehsildar and Naib Tehsildar in Kallar Syedan is causing significant challenges for the public. Thousands of residents are left wandering between offices to process land transfers and registrations, as the local administrative positions remain vacant.

Previously appointed Tehsildar Mehmood Ahmed Bhatti was transferred to Lahore, while his replacement, Babar Islam, left for Saudi Arabia to perform Umrah shortly after assuming the role. Additionally, Naib Tehsildar Raja Tasleem Raza has been promoted and transferred to Pind Dadan Khan.

The failure of the Rawalpindi Commissioner to assign an interim charge, coupled with the lack of response from local lawmakers, has left the community frustrated. Residents demand immediate action to address the administrative vacuum and alleviate their hardships.

پی ٹی آئی کی کال کے نتیجے میں کلر سیداں سے راجہ بازار اے سی کوسٹرز سروس تیسرے روز بھی بند رہی

Due to PTI’s call, the Kallar Syedan-Raja Bazar AC coaster service remained closed for the third day

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، نومبر، 2024ء ) —پی ٹی آئی کی کال کے نتیجے میں کلر سیداں سے راجہ بازار اے سی کوسٹرز سروس تیسرے روز بھی بند رہی،اسی طرح کلرسیداں سے گوجرخان،سیاکھ،خادم اباد،ڈڈیال،پلاک،راجدھانی،ناڑ،گل پور،چکسواری کی مسافر گاڑیاں مسلسل دوسرے روز بھی بند رہیں تاہم اس سڑک پر امدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں، شاہ باغ میں پولیس نے روات کلرسیداں روڈ کو بند کر رکھا ہے تاہم گاڑیاں اور موٹرسائیکل متبادل راستوں سے گزر رہے ہیں کلرسیداں سے چوآخالصہ،ٹکال، بیول،بھلاکھر، دوبیرن گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے تاہم دفاتر میں حاضری کم رہی۔

جامع مسجد ڈھوک صابری کا گیس کا بل دو لاکھ 13ہزار 930روپے

The gas bill of Jamia Masjid Dhok Sabri is Rs. 213,930

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، نومبر، 2024ء ) — سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کی اندھیر نگری، کلر سیداں کی جامع مسجد ڈھوک صابری کا گیس کا بل دو لاکھ 13ہزار 930روپے کا ارسال کر دیاگیا جبکہ مقررہ مد ت کے بعد جمع کروانے کی صورت میں دو لاکھ 35ہزار 320روپے کا اضافی مل جمع کروانا پڑے گا اسی طرح محلہ غوثیہ کے ایک صارف کو بھی 98 ہزار کا بل بھیجا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button