DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Major Traffic Rerouted as Shah Khaki Bridge on Kallar Syedan-Dhuangali Road Closed for Construction

کلرسیداں دھانگلی روڈ پر شاہ خاکی پل بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستہ فراہم

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، نومبر، 2024ء ) —پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر شاہ شاکی پل کی تعمیر و توسیع کے لیئے اسے ہرقسم کی ٹریفک کے لیئے بند کرکے متبادل راستہ مہیا کیا ہے یاد رہے کہ کلرسیداں دھانگلی سڑک کی کارپٹ تعمیر میں شاہ خاکی نالے پر براہ راست بڑے پل کی ڈیزائننگ کی گئی تھی جسے چند ماہ قبل ڈائریکٹر برجز نے موقع کا دورہ کرکے اسے ختم کرکے پرانے پل کی توسیع کا حکم دیا جس پر تعمیراتی کمپنی نے ہفتہ کی شام کو پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کرکے متبادل راستہ مہیا کیا ہے

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 24, 2024) — The Punjab Highway Department has closed the Shah Khaki Bridge on the Kallar Syedan-Dhuangali-Dadyal Road for all traffic to facilitate its construction and expansion. Authorities have provided an alternative route for commuters during this period.

Previously, the road’s carpeting project included plans for a new bridge design over the Shah Khaki stream. However, following an inspection by the Director of Bridges a few months ago, the decision was revised to expand the existing bridge instead of building a new one. The construction company implemented this closure on Saturday evening to commence the project.

پنڈورہ ہر دو میںرشتے کے تنازعہ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے والی سمیرا بی بی چل بسی

Samira Bibi, who was seriously shot and injured in a relationship dispute between two people in Pindora Hardo, passed away

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، نومبر، 2024ء ) —رشتے کے تنازعہ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے والی25سالہ مطلقہ سمیرا بی بی تین ایام تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی جس کا ہفتے کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد آبائی قبرستان پنڈورہ ہر دو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مقتولہ نے مضروبی حالت میں کلر سیداں پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کی شادی تقریبا دو برس قبل مسمی آفتاب سکنہ ڈھوک الف کیساتھ ہوئی تھی،ہمارا قریبی رشتہ دار عدیل ولد شمریز خان جس کی ہمشیرہ آفتاب کی بھابھی ہے،عدیل اس شادی سے ناخوش تھا اور اس کی مرضی تھی کہ ہماری ہمشیرہ کی شادی آفتاب سے ہوجس کی وجہ سے وہ آفتاب کو ہر وقت ورغلاتا جس پر میرے خاوند نے 6/7ماہ قبل مجھے طلاق دے کر گھر سے نکال دیاتھا۔گزشتہ روز میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران عدیل مسلح پسٹل گھر میں داخل ہوگیا اور آتے ہی مجھ پر فائرنگ شروع کر دی جس پر مجھے دو فائر دائیں جانب چھاتی پر لگے اور میں زخمی ہو گئی۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات

Theft incident in the suburbs of Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، نومبر، 2024ء ) —کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔منیر احمد نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر کمبل،بیڈ شیٹس، پرفیوم اور دیگر اشیاء چوری کر کے لے گئے ہیں،دریں اثناء پولیس نے دوران گشت خلیل سکنہ منیاندہ کے قبضے سے 600گرام چرس برآ مد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تین روزہ ہیلتھ میلہ اختتام پذیر ہو گیا

Three-day health fair concludes at THQ Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، نومبر، 2024ء ) —ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تین روزہ ہیلتھ میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ میلہ میں 966مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جن میں سے ایڈز کے 804،ٹی بی کے 191،264حاملہ خواتین کا، 784مریضوں کی ویکسی نیشن اور 175مریضوں کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا۔ کالے یرقان کے 792مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 30مریضوں کی رپورٹس مثبت آنے پر ان کے پی سی آر لاہور ارسال کر دیئے گئے۔

پولیس نے بھی پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو گرفتار نہ کیا

The police did not arrest any PTI worker in Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، نومبر، 2024ء ) —پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم کی جانب سے ہفتہ کی شام تک کسی بھی ممکنہ پروگرام کا باضابطہ اعلان نہ کیا گیا کلر سیداں پولیس نے بھی پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو گرفتار نہ کیا دوسری جانب روات جی ٹی روڈ سے کلرسیداں کے راستے ڈڈیال،پلاک، چک سواری،اسلام گڑھ،میرپور،بھمبر،راجدھانی،ناڑ،گل پور،کوٹلی، چڑہوئی،سماہنی، کھوئیرٹہ ازادکشمیر کے تمام راستے معمول کے مطابق کھلے رہے اور ہفتہ کی شام تک کلرسیداں کے علاقے میں کوئی بھی سڑک امدورفت کے لیئے بند نہ تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button