مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2024)
بانی تحریک لبیک علامہ حافظ خادم حسین رضویؒکے چوتھے سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں کہوٹہ، کلر سیداں سمیت ضلع بھر سے مرکزی رہنماء امیر ضلع راولپنڈی کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی قیادت میں سینکڑوں افراد کی شرکت،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب مرکزی رہنماء امیر ضلع راولپنڈی کرنل وسیم احمد جنجوعہ بڑھی تعداد میں زائرین کے ہمراہ تین دن لاہور میں بانی تحریک لبیک علامہ حافظ خادم حسین رضویؒکے چوتھے سالانہ عرس میں شرکت کی،عرس کی تین روزہ تقریبات کے دوران لاکھوں زائرین نے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی سالانہ عرس مبارک فلسطینی مسلمانوں، شہدائے ناموس رسالتؐ، ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی اور خطے میں اَمن و عافیت کی دعاؤ ں کے ساتھ گزشتہ روز اختتام پذیرہوگیا اختتامی دعا میں لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت۔3 روز تقریبات میں تحریک لبیک کے لاکھوں کارکنان اور عقیدت مندوں نے دربار شریف پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 23, 2024) – The three-day events commemorating the fourth annual Urs of the founder of Tehreek-e-Labbaik, Allama Hafiz Khadim Hussain Rizvi (RA), concluded successfully. Hundreds of devotees from Kahuta, Kallar Syedan, and other parts of Rawalpindi district attended under the leadership of Colonel Waseem Ahmed Janjua, the central leader and district chief of Rawalpindi.
Former provincial assembly candidate Colonel Waseem Ahmed Janjua led a large group of pilgrims to Lahore to participate in the Urs. Over the three days, millions of devotees visited the shrine, offered prayers, and paid homage to the revered leader.
The Urs concluded with prayers for the Palestinian people, martyrs of the sanctity of the Prophet (PBUH), national progress, and regional peace and prosperity. The closing prayers drew millions of faithful.
Tehreek-e-Labbaik workers and devotees gathered in large numbers during the three-day celebrations, honoring the spiritual legacy of Allama Khadim Hussain Rizvi (RA).
انشاء اللہ30نومبرکو پاکستان پیپلز پارٹی اپنا 57ویں یوم تاسیس بھرپورطریقے سے منائے گئی
The Pakistan People’s Party will grandly celebrate its 57th founding anniversary on November 30
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2024)
عوام اپنے محبوب لیڈر چیئر مین بلاول بھٹو پر اعتماد کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور عوام کی خدمت کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ادھورا مشن پورا کریں گے انشاء اللہ30نومبرکو پاکستان پیپلز پارٹی اپنا 57ویں یوم تاسیس بھرپورطریقے سے منائے گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ان رہنما اصولوں اور عزم کے ساتھ رکھی کہ ملک کے پسماندہ طبقات، محنت کشوں، کسانوں، غریبوں اور مزدروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر کے وطن عزیز کو ایک ترقی یافتہ، جدید اور خو ش حال ریاست بنایا جائے اس کے رہنما اصولوں اسلام ہمارا مذہب، سوشلزم ہماری معیشت، جمہوریت ہماری سیاست، اور طاقت کا سرچشمہ عوام‘ اور اس کے عوامی نعرے روٹی کپڑا مکان نے عوام کے دل میں اس حد تک گھر کیا کہ ایک مختصر عرصے میں یہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں بھٹو شہید کی کرشماتی قیادت میں تبدیلی کا ایسا سر شروع ہوا، جس سے محض دو سالوں میں ملک میں انقلابی اصلاحات آئیں، منقسم قوم متحد ہوئی، اسے 1973کا متفقہ آئین ملا،کامیاب اسلامی سربراہی کانفرنس ہوئی،ایٹمی صلاحیت کی بنیاد رکھی گئی،پہلی بار پاکستانیوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ ملا، شہیدبھٹو نے غریبوں کو سیاست اور ووٹ کا حق دیا اس سے قبل سیاست صرف اشرافیہ کو حق تھا۔