22 November 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Major Development Projects in Kahuta Near Completion: Over PKR 3 Billion Allocated for Road Infrastructure

کہوٹہ میں اہم ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب: سڑکوں کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،22نومبر2024) —کہوٹہ پنجاڑ چوک تا دھپری کہوٹہ جیوڑہ روڈ و نالوں کی تعمیر کامنصوبہ تکمیل کے مراحل میں پہنچ گیا۔ دیگر میگا پراجیکٹس پر کام شروع کہوٹہ چوک پنڈوری روڈ کو بنانے کا آغاز و افتتاح کر دیا گیا۔ جبکہ کہوٹہ پنڈی روڈ نتھوٹ کے مقام پر کام بھی محکمہ ہائی وے پنجاب کے افسران و اہلکاران کی موجودگی میں جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، ایس ڈی او ہائی وے محمد سہیل، سن انجینیئر ہائی وے محمد اعجاز کا موقع کا دورہ۔ پارلیمانی سیکرٹری ڈیفنس پروڈکشن و ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی وساطت سے تحصیل کہوٹہ کے لیئے 3ارب سے زائد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے کر پنجاب حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے تحصیل کہوٹہ میں 9بڑی سڑکوں کے لیئے گرانٹ فراہم کر کے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیئے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور فوکل پرسن پارلیمانی سیکرٹری ڈیفنس پروڈکشن و ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور ممتاز قانوندان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب کروڑ کی لاگت سے ”سون تا بڑوئی“ سڑک کی تعمیر 38کروڑ کی لاگت سے ”کہوٹہ پنڈی روڈ“ 27کروڑ کی لاگت سے ”جیوڑہ تا پنجاڑ چوک“ 12کروڑ کی گرانٹ سے ”کہوٹہ شہر تا چو ک پنڈوری روڈ“ 7کروڑ سے ”کہوٹہ مٹور روڈ“ ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد گرانٹ سے ”کہوٹہ لہتراڑ روڈ“ 15کروڑکی گرانٹ سے ”مٹور سداکمال روڈ“ 11کروڑ کی گرانٹ سے ”سلامبڑ تا جبریاں روڈ“ جبکہ 26کروڑ کی گرانٹ سے ”لالو نی ڈھیری تا ٹھٹھی سیداں روڈ“ کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاڑ چوک تا دھپری، جیوڑہ روڈ کا کام اور نالوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ معیاری اور بہترین سفری سہولیا ت کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا عظیم کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو سفر کے لیئے معیاری سڑکوں کی تعمیر ہماری اولین ترجیح ہے۔

Kahuta(Pothwar.com, Imran Zamir, November 22, 2024) – The construction of Kahuta Panjar Chowk to Dhapri and Kahuta Jiora Road, along with stormwater drains, is nearing completion. Other significant projects, including the Kahuta Chowk to Pindori Road, have also commenced. Work on the Kahuta-Pindi Road at Nathot is progressing under the supervision of Punjab Highways Department officials.

Assistant Commissioner Kahuta Ayesha Zaffar, SDO Highways Muhammad Sohail, and Senior Engineer Muhammad Ejaz visited the sites to oversee the ongoing construction. Parliamentary Secretary for Defense Production and MNA Raja Usama Sarwar, along with PML-N leader and MPA Raja Sagheer Ahmed, facilitated the approval and funding of over PKR 3 billion for development projects in Kahuta Tehsil.

Chief Minister Punjab Maryam Nawaz has won the hearts of local residents by allocating grants for nine major roads in the area. Key projects include:

  • “Soon to Baroi Road”: PKR 1 billion

  • “Kahuta-Pindi Road”: PKR 380 million

  • “Jiira to Panjar Chowk Road”: PKR 270 million

  • “Kahuta City to Chowk Pindori Road”: PKR 120 million

  • “Kahuta-Mator Road”: PKR 70 million

  • “Kahuta-Lehtrar Road”: PKR 85 million

  • “Mator-Sada Kamal Road”: PKR 150 million

  • “Salambar to Jabrian Road”: PKR 110 million

  • “Laluni Dheri to Thathi Syedan Road”: PKR 260 million

MPA Raja Sagheer Ahmed, MNA Raja Usama Sarwar, and prominent lawyer Raja Yasir Akhtar expressed their gratitude for the Punjab government’s efforts. Speaking to the press, they highlighted that the swift progress of the Panjar Chowk to Dhapri and Jiura Road projects symbolizes the government’s commitment to delivering high-quality infrastructure.

“These projects will provide modern travel facilities and mark the beginning of a new era of development in Kahuta,” they stated. Prioritizing road construction to ensure a better travel experience remains their top goal.

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں تین روزہ صحت کیمپ کا انعقاد کر دیا گیا

A three-day health camp was organized at Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،22نومبر2024) — وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں تین روزہ صحت کیمپ کا انعقاد کر دیا گیا۔ 20نومبر سے 22نومبر تک بنائے گئے کاؤٹرز کا افتتاح ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے کیا۔ اس مواقع پر سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم اور دیگر مسلم لیگی کارکنوناں اور ڈاکٹرز و سٹاف بھی موجود تھا۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خا ن بھٹی نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو صحت کیمپ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ہفتہ صحت میں متعدد ٹیسٹ ہونگے۔ کیمپ میں رجسٹریشن، کلینکل ہسٹری، بنیادی معائنہ، ہیماٹولوجیکل اور ٹی بی سکریننگ، خصوصی کاؤنٹر برائے ہیپاٹائٹس، ذیابیطس،پھیپڑوں کی صحت، حاملہ خواتین کا چیک اپ اوردیگر کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس محکمہ صحت کی اس فری سروس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونگے۔

با اثر بڑے دکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

Influential big shopkeepers started robbing the public with both hands

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،22نومبر2024) — کہوٹہ میں دکانداروں کے من مانے ریٹس سبزی پھل فروٹس اور دیگر اشیاءعوام کی پہنچ سے باہر۔ با اثر بڑے دکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں بازار، تحصیل چوک، قدیر بازار، چھنی بازار اور میلاد چوک اور لائبریری روڈ میں دکانداروں نے ریٹ لسٹ غائب کر کے من مانے ریٹس لگانے شروع کر دیئے ہیں۔ گلے سڑے اور باسی پھل فروٹ اشیاء انتہائی مہنگے داموں سرعام فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے کی استدعاکی ہے۔

وفاقی حکومت گیارہ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بیت المال کے چیئرمین کا تقرر نہ کرسکی

The federal government has not been able to appoint the chairman of the Baitul Mal despite the passage of a long period of eleven months

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2024)
وفاقی حکومت گیارہ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بیت المال کے چیئرمین کا تقرر نہ کرسکی جس سے کئی لوگ امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے اور ان کے علاج کیلئے جاری امدادی چیکوں پر دستخط نہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون راہنما عابدہ جبین نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا عابدہ جبین نے مزید کہا کہ غرباء مساکین افراد ملک کے مختلف ہسپتالوں میں دھکے کھاتے پھر رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حکمران ذرا سی تکلیف پر خود علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں جبکہ ہزاروں مریضوں کو ملک کے اندر بھی علاج کی سہولت نہ ہے گیارہ ماہ گزر گئے وفاقی حکومت بیت المال کے چیئرمین کی تقرری نہ کر سکی غریب نادار مریضوں کی سرکاری امداد کے چیک محض اس لئے جاری نہ ہوسکے کہ بیت المال کا کوئی چیئرمین ہی نہیں ہے اپنے چیک کی باری کا انتظار کرتے کرتے کئی لوگ دم توڑ گئے مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بیت المال کی سربراہی کا فوری اعلان کریں تاکہ مریضوں کو امدادی چیک دے کر ان کی جانیں بچائی جائیں۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button