کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، نومبر، 2024ء ) — وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام صحت کے فروغ کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں ہفتہ صحت کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 20سے 22نومبر تک جاری رہے گا۔اس سلسلے میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں باضابطہ افتتاح کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے ایم پی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں مختلف امراض کی تشخیص کیلئے 9کاؤنٹر بنائے گئے ہیں جس کے تحت پہلے مرحلے میں رجسٹریشن،دوسرے میں کلینکل ہسٹری،تیسرے میں مریضوں کا بنیادی معائنہ،چوتھے میں ہیماٹولوجیکل سکریننگ، پانچویں میں ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو برائے ذیابیطس کیلئے خصوصی کاؤنٹر کا قیام،پھیپھٹروں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ،حاملہ خواتین کا چیک آپ،حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن اور آخری مرحلے میں کونسلنگ اور طبی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ دریں اثناء ایم ایس نے رکن پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ او پی ڈی میں 2024کے لئے میڈیسنز فراہم نہیں کی گئی ہیں اور اگر ایک ماہ تک سپلائی وصول نہ ہوئی تو میڈیسن کی قلت پیدا ہو جائے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،راجہ ظفر اور دیگر بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 21, 2024) – Under the directives of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, the Primary and Secondary Healthcare Department has launched Health Week Camps across government hospitals to promote public health. These camps will run from November 20 to 22.
Inaugurating the initiative at the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Kallar Syedan, Member of Punjab Assembly (MPA) Raja Sagheer Ahmed highlighted the importance of this effort. During the event, Medical Superintendent (MS) Dr. Abida Parveen briefed the MPA about the hospital’s arrangements.
The hospital has set up nine specialized counters to facilitate diagnosis and treatment for various ailments. Services include registration, clinical history review, primary examinations, hematological screening, dedicated diabetes counters for Type 1 and Type 2, lung health and tuberculosis screening, maternal health check-ups, vaccinations for pregnant women and children under two years, and counseling for medical guidance.
Dr. Abida Parveen also raised concerns about the shortage of medicines in the Outpatient Department (OPD) for 2024, warning that a supply delay of over a month could lead to a critical shortage.
The event was attended by PML-N Kallar Syedan City General Secretary Chaudhry Zain Al Abideen Abbas, Abid Zahidi, Haji Muhammad Ishaq, Raja Zaffar, and other notable individuals.
ملک بھر میں سفر کرنے والے لوگوں اور تاجروں نے وفاقی حکومت سے متعدد ایکسپریس ٹرینوں کے روٹ میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے
Travelers and Traders Urge Federal Government to Expand Express Train Routes Nationwide
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، نومبر، 2024ء ) —ملک بھر میں سفر کرنے والے لوگوں اور تاجروں نے وفاقی حکومت سے متعدد ایکسپریس ٹرینوں کے روٹ میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ راولپنڈی سے کوئی بھی ٹرین قصور،میلسی،وہاڑی،عارف والہ،بورے والہ نہیں جاتی لہذہ کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی فرید ایکسپریس کے روٹ میں راولپنڈی تک اضافہ کیا جائے اس طرح ملک کے دیگر علاقوں کے لوگ بھی قصور،پاکپتن،وہاڑی سے منسلک ہو جائیں گے،اسی طرح لالہ موسی سے کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس کے روٹ میں بھی راولپنڈی تک اضافہ کیا جائے،راوی ایکسپریس کے روٹ میں ملتان کا اضافہ کیا جائے،پنڈ دادنخان شٹل کو پی ڈی خان سے ملکوال کی بجائے سرگودہا تک چلایا جائے اور لالہ موسی سے سرگودھا کے درمیان چلنے والی چناب ایکسپریس کے پرانے روٹ پشاور سے کراچی براستہ راولپنڈی چلایا جائے
چوہدری محمد ظہور کو سموٹ کے قریب سپرد خاک کردیا گیا
Namaz e janaza performed for the late Ch M Zahoor near Smot
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، نومبر، 2024ء ) —کلرسیداں کی یوسی سموٹ سے مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری محمد طارق کے کزن چوہدری محمد ظہور کو سموٹ کے قریب سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں ارکان پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری جاوید کوثر،سابق ارکان اسمبلی میجر لطاسب ستی،کرنل محمد شبیر اعوان،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری محمد عظیم،چوہدری محمد ریاض،شیخ ندیم احمد،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،حاجی محمد اسحاق،جنید بھٹی،عابد زاہدی،چوہدری فہد جمیل،لالہ محمد رسول،چوہدری مسعود،مالک داد بھٹی،چیف مہربان خان،ماسٹر راجہ ساجد،وقاص گجر،چوہدری توقیراسلم،چوہدری شاہد گجر،حاجی طارق تاج،شیخ ظفر جاوید،صغیر بھولا،ملک فیاض سندھو،چوہدری محمد ایوب،ملک شہزاد،چوہدری مختار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔