DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The DEO (Secondary), Sharafat Ali Basra, visits newly upgraded higher secondary schools

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) شرافت علی بسرا نے اپ گریڈ ہونے والے ہائیر سیکنڈری سکولز کا دورہ کیا

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، نومبر، 2024ء ) — ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) شرافت علی بسرا نے کلر سیداں تحصیل میں حال ہی میں اپ گریڈ ہونے والے ہائیر سیکنڈری سکولز کا دورہ کیا۔انہوں نے بوائر ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ، گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نلہ شمالی اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دوبیرن کلاں بھی گئے جہاں انہوں نے اساتذہ کی خالی آسامیوں کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔دورہ کے موقع پر پرنسپلز نے ڈی او سیکنڈری کو بتایا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو تو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے مگر ہائیر کلاسز میں تدریسی اسٹاف کی عدم تعیناتی سے ادارے کیساتھ ساتھ زیر تعلیم طلباء و طالبات کو بھی تدریسی مسائل کا سامنا ہے جس پر انہوں نے آپ گریڈ ہونے والے تمام ہائیر سیکنڈری تعلیمی اداروں میں تدریسی سٹاف کی تعیناتی کی یقین دہانی کروائی۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 13, 2024) — The District Education Officer (Secondary), Sharafat Ali Basra, recently toured newly upgraded higher secondary schools in Kallar Syedan Tehsil. His visit included Boys Higher Secondary School Skot, Girls Higher Secondary School Nala Shumali, and Girls Higher Secondary School Doberan Kallan, where he reviewed details concerning vacant teaching positions.

During the visit, school principals informed the DEO Secondary that although their institutions had been upgraded, a shortage of teaching staff in higher classes was creating challenges for both the institutions and the students. In response, Sharafat Ali Basra assured the principals that teaching staff would soon be appointed in all upgraded higher secondary schools to address these academic issues.

التبارک ہاوس پنڈ جھاٹلہ میں آئی کیمپ لگایا گیا تھا جس میں 506 افراد کی انکھوں کا چیک اپ ھوا

An eye camp was organized at Al-Tabarak House, Pind Jhatla, in which 506 people had their eyes checked up

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، نومبر، 2024ء ) —التبارک ہاوس پنڈ جھاٹلہ میں آئی کیمپ لگایا گیا تھا جس میں 506 افراد کی انکھوں کا چیک اپ ھوا جس میں سے 194 مریضوں کو نظر کی عینکیں اور 353 مریضوں کو مفت ادیات فراہم کی گئیں 28 مریضوں کو الشفاء ہستپال میں مفت آپریشن کیا جائے گا آئی کیمپ میں رکن پنجاب اسمبلی چودھری نعیم اعجاز نے بھی دورہ کیا اور بہترین انتظام پر خدمت گار گروپ کو شاباش دی اس موقع پر مسلم لیگ ن خدمت گار گروپ کے سرپرست اعلی کرنل صبح صادق ملک نے کہا کہ ہمارا مشن ہی خدمت خلق ہے اس پہلے بھی علاقے میں بہت سارے فلاحی کام کیے ہیں میں اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے ہمشیہ فلاحی کاموں میں میرا ساتھ دیا میں ذاتی طور پر قاضی شفقت اقبال کا شکر گزار ھوں جہنوں نے اس کامیاب کیمپ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری محمد افضل نے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں اور سٹی کلرسیداں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے ناموں کا اعلان کر دیا

District President of PTI Chaudhry Mohammad Afzal announced the names of the Presidents and General Secretaries of PTI Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، نومبر، 2024ء ) —پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری محمد افضل نے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں اور سٹی کلرسیداں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے ناموں کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما سجاد حسین شاہ کاظمی کو پی ٹی ائی تحصیل کلرسیداں کا صدر اور راجہ مبشر پکھڑال کو جنرل سیکرٹری جبکہ ایم سی کلرسیداں کے لیئے دانیال کیانی کو صدر اور شہزاد بابو کو جنرل سیکرٹری نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ادہر راجہ اظہر اقبال پاکستانی،راشد کیانی اور ہم خیال گروپ نے پی ٹی ائی کے نامزد عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کلر سیداں اور گردو نواح میں جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کھل گئے جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں

Illegal mini petrol pumps have been opened in places in Kallar Syedan ​​and surrounding areas which can cause a major tragedy at any time

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، نومبر، 2024ء ) —کلر سیداں اور گردو نواح میں جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کھل گئے جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوکپنڈوری ،بھورہ حیال، بنک چوک کنوہا، دوبیرن کلاں، چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ،سموٹ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر یونٹس کے ذریعے کھلے عام پٹرول و ڈیزل کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کی کھلاوٹ سموٹ میں برطانیہ سے آئے چوہدری عبدالغفور کی رھائشگاہ پر گفتگو

PTI member Punjab Assembly Chaudhry Javed Kausar’s discussion at the residence of Chaudhry Abdul Ghafoor of UK

MPA Ch Javed Kausar

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، نومبر، 2024ء ) —پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ کارکن تیار ہیں عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلاوٹ سموٹ میں برطانیہ سے آئے چوہدری عبدالغفور کی رھائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد فاروق،چوہدری محمد مسعود و دیگر بھی موجود تھے چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ آج ملک پر وہ لوگ حکمرانی کر رہے ہیں جنہیں عوام نے عام انتخابات میں بدترین شکست سے دوچار کیا تھا ان میں ذرا سی بھی اخلاقی جرآت ہوتی تو یہ حلف لینے سے انکار کر دیتے انہوں نے کہا کہ ہماری منتخب حکومت کو طاقت کے زور پر ختم کیا گیا انتخابات میں ہمارا انتخابی نشان ہم سے چھین لیا گیا ہمیں انتخابی مہم کے حق سے محروم رکھا گیا عجیب و غریب نشانات پر ہم نے الیکشن لڑا مگر عوام نے پوری قوت سے عمران خان کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ہمارے لوگ فارم 45 پر الیکشن جیت کر فارم 47 میں ہار گئے جس کے نتیجے میں شکست خوردہ لوگوں کو اقتدار سونپ کر عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کیا گیا یہ لوگ عوامی حمایت سے محروم ہیں ہم کل کی طرح آج بھی تیار ہیں جب بھی عمران خان کال دیں گے ہم اپنے پرامن احتجاج کے نکل کھڑے ہوں گے غیر ائینی حکومت عوامی قوت کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی ہم دہشت گردی جیسے درجن بھر مقدمات سے پہلے ہی گزر رہے ہیں حکومتی ہتھکنڈے ہمیں پرامن احتجاج سے روک نہیں سکتے۔

کھندوٹ میں محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر حسن سیلم انتقال کر گئے

Hasan Salem, block officer of forest department of Khandot, passed away

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، نومبر، 2024ء ) —پنڈ بینسو کے عبد الغفور ہاشمی کے داماد، پوسٹ ماسٹر دوبیرن کلاں بابو محمد تیمور ہاشمی کے بہنوئی اور محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر حسن سیلم انتقال کر گئے، نماز جنازہ کھندوٹ میں ادا کی گئی جس میں مولانا قاضی عتیق احمد،عبدالمجید ہاشمی،راجہ علی اصغر،محبوب بھٹی،علی افسر بھٹی,راجہ صغیر احمد,راجہ محمد ثقلین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button