DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Schoolchildren’s Trip from Kotli to Islamabad Ends in Tragic Accident near Shah Bagh

سکول کے بچوں کا کوٹلی سے اسلام آباد کا تفریحی سفر شاہ باغ کے قریب المناک حادثے کا شکار

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، نومبر، 2024ء ) —کوٹلی آزاد کشمیر کے بچوں کو سیر تفریح کے لیئے اسلام اباد ٹرپ پر لے جانے والی ٹویوٹا گاڑی کلر سیداں کے حادثہ کا شکار ہو گئی اسلام اباد جاتی ٹویوٹا گاڑی کو شاہ باغ کے قریب یوٹرن لیتے ٹویوٹا گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سکول کے بچوں سمیت محمد اسماعیل،محمد عباس،محمد حاشر،محیظ علی،عرفان شمس،محمد الیاس اور عبدالرحمان زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیاجہاں سے ڈرائیور محمد الیاس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔حادثہ ٹیوٹا ہائی ایس کے غلط یوٹرن لینے پر پیش آیا۔حادثے میں دونوں گاڑیاں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ سکول کے بچوں کو ٹرپ پر لے جانے والی گاڑی کوٹلی ازادکشمیر سے کلرسیداں کے راستے اسلام آباد جا رہی تھی۔

Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 10, 2024 — A Toyota van transporting schoolchildren from Kotli, Azad Kashmir, on a recreational trip to Islamabad met with a severe accident near Kallar Syedan. The incident occurred close to Shah Bagh, where another Toyota vehicle collided with the school van while attempting a U-turn.

As a result of the collision, several individuals sustained injuries, including schoolchildren Muhammad Ismail, Muhammad Abbas, Muhammad Hasher, Moeez Ali, Irfan Shams, Muhammad Ilyas, and Abdul Rahman. Emergency responders from Rescue 1122 arrived promptly and transported the injured to the THQ Hospital in Kallar Syedan. Due to the serious condition of the driver, Muhammad Ilyas, he was later transferred to Rawalpindi for further treatment, while the remaining injured individuals received first aid and were subsequently discharged.

The accident reportedly resulted from an improper U-turn taken by the Toyota HiAce. Both vehicles involved sustained significant damage. The school van was en route to Islamabad via Kallar Syedan when the tragic incident occurred.

روات کلرسیداں روڈ پر دو فریقین میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

One person was killed in a clash between two parties on Rawat Kallar Syedan Road

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، نومبر، 2024ء ) —روات کلرسیداں روڈ پر دو فریقین میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی،ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا واقعہ روات کلر سیداں روڈ پر مانکیالہ پل پر پیش آیا جہاں دو گروپوں میں تلخ جملوں کے بعد تو تکرار اور پھر فائرنگ شروع کر دی جس سے سعد سکنہ گرمالی جاں بحق حمزہ،ادریس،سہیل اور زیشان زخمی ہو گئے،زخمیوں کو بنیادی مرکز صحت بگا شیخاں منتقل کردیا گیا۔

کلرسیداں شہر کے ہر چورائے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی تعنیاتی کے باوجود اندرون شہر سے ٹریفک کے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا

Despite Deployment of Traffic Police at Every Intersection, Kallar Syedan City Struggles with Inner-City Traffic Congestion

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، نومبر، 2024ء ) —کلرسیداں شہر کے ہر چورائے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی تعنیاتی کے باوجود اندرون شہر سے ٹریفک کے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا کلرسیداں کا بازار پنڈی چوآروڈ دو کلومیٹر طویل ہے مگر یہاں تین سو سے زائد رکشے موجود ہیں بیشتر رکشوں کی نمبر پلیٹ بھی نہیں ستر فیصد سے زائد رکشہ ڈرائیوروں کا تعلق پاکستان سے نہیں باقی پچیس فیصد رکشوں کا تعلق روات مندرہ اور گوجرخان سے ہے کلرسیداں کے رکشہ ڈرائیور آٹے میں نمک سے بھی کم ہیں صبح سے رات تک مین سڑک کے دونوں اطراف گھنٹوں گاڑیاں پارک رہتی ہیں سونے پر سہاگہ تین سو سے بھی زائد رکشے ہیں ہر چوک چورائے میں ٹریفک اہلکار بھی موجود ہوتا ہے مگر گاڑیوں کی طویل قطاریں اور ہجوم ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا جس کی بڑی وجہ جابجا رکشے اور گاڑیوں کی طویل پارکنگ ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ خریداری کے لیئے کلرسیداں شہر کا رخ ہی نہیں کرتے مقامی شہریوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے یوئے مین پنڈی چوآ روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیئے انتہائی سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

دو دو ایل پی جی گیس سلنڈروں کو بطور فیول استعمال کرنے پر ڈرائیور محمد شہزاد اور افضال احمد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج

Separate cases have been registered against drivers Mohammad Shahzad and Afzal Ahmed for using two LPG gas cylinders as fuel

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، نومبر، 2024ء ) — انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری عتیق الرحمان کیانی نے دو مسافرگاڑیوں کی چیکنگ کے موقع پر گاڑیوں کی پچھلی سیٹ کے نیچے نصب دو دو ایل پی جی گیس سلنڈروں کو بطور فیول استعمال کرنے پر ڈرائیور محمد شہزاد اور افضال احمد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ دریں اثناء پولیس نے دوران گشت منشیات فروش محمد ضمیر کے قبضے سے تین بوتل شراب جبکہ عرفان محمود کے قبضے سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ذیشان احمد پسٹل30بور بمعہ 5روند برآمد کر لئے۔ ادھر مسماۃ اقصی نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کے گھر سے پچاس ہزار مالیت کا آئی فون چوری کر لیا گیا ہے۔ آئیسکو سب ڈویژنل کلر سیداں،چوآ خالصہ اور نارہ مٹور نے اپنی الگ الگ کارروائیوں میں بجلی چوری کے مرتکب 15ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ڈیٹکشن ٹیموں کے مطابق صارفین مین ایل ٹی لائنوں سے کنڈے لگا کر ڈائریکٹ بجلی استعمال کر رہے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button