DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Gunfire Exchange between Excise Department and Criminals at Mandra toll plaza

مندرہ ٹول پلازہ پر ایکسائز اہلکاروں اور کار سوارافراد کے مابین فائرنگ، راہگیر زخمی

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،,10,نومبر2024)—چک بیلی خان محکمہ ایکسائز کی ٹیم اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ایکسائز انسپکٹر فیاض احمد اور دیگر نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس تھانہ مندرہ کو بتایا کہ انہوں نے مندرہ ٹول پلازہ پر ایک کار نمبر اے ایم کیو 997 کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور گاڑی رانگ سائیڈ سے بھگا کر موہڑہ مندو کی طرف فرار ہوا۔ پیچھا کرنے پر گاڑی ایک تنگ گلی میں پھنس گئی اور ملزمان نے ایکسائز پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں بھاٹہ کا 55 سالہ راہگیر غلام نبی زخمی ہو گیا۔ تینوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے لی۔

Gujar Khan, Pothwar.com – November 10, 2024 – A bystander was injured in an exchange of gunfire between the Chak Beli Khan Excise Department and suspected criminals at Mandra toll plaza. The incident began when Excise Inspector Fayyaz Ahmed and his team attempted to stop a suspicious vehicle with registration number AMQ-997 at the Mandra Toll Plaza. Instead of stopping, the driver veered into oncoming traffic and sped towards Mohra Mandhu.

The Excise team pursued the vehicle, which eventually got stuck in a narrow alley. At that point, the suspects allegedly opened fire on the Excise officers, resulting in the injury of a 55-year-old passerby, Ghulam Nabi, who was nearby. All three suspects managed to escape, but the police have taken the vehicle into custody. An FIR has been registered at the Mandra police station, and further investigation is underway.

یوسی چک بیلی خان، محمودہ میں صفائی مہم سڑکوں کی تعمیر مکمل کرنے کا بھی مطالبہ

The cleanliness campaign in UC Chak Bale Khan, also demanded the completion of Mahmoodah road construction

چک بیلی خان,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,10,نومبر2024)— یونین کونسل چک بیلی خان کی طرف سے محمودہ میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کو رانا حسیب ممبر یوسی چک بیلی خان، ملک جمشید افضل، ذوالقرنین شاہ اور ملک حبیب افضل نے آرینج کروایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ اور ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے محمودہ مین اڈہ تا بلال مسجد اور کالی بن تا چوہدری نوید ہائوس منظور شدہ سڑکوں کی تعمیر اور ساتھ ساتھ سیوریج نالوں کی فوری تعمیر مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ڈھوک رکھ کے رہائشی دکاندار محمد وراثت ولد محمد ریاست کو نامعلوم شخص نے قتلِ کر دیا۔

A resident shopkeeper of Dhok Rakh, Mohammad Warasat was killed by an unknown person

سوہاوہ ,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,10,نومبر2024)— ڈھوک رکھ کے رہائشی دکاندار محمد وراثت ولد محمد ریاست کو نامعلوم شخص نے قتلِ کر دیا۔ موٹر سائیکل سوار دکان پر آیا ،سامان لیا اور اچانک گولی مار کر فرار ہو گیا۔ تھانہ سوہاوہ نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تھانہ چک بیلی کے علاقے ڈھوک کاک میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں سعید ملتانی نامی شخص جاں بحق

Saed Multani Killed in Dhok Kak Land Dispute Shooting, Chak Beli Police Report

چک بیلی خان,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,10,نومبر2024)—تھانہ چک بیلی کے علاقے ڈھوک کاک میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں سعید ملتانی نامی شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقتول ملتان کا رہنے والا تھا اور مقامی کمپنی میں ملازمت تھا۔

خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنیوالاملزم اخلاق گرفتار

Ikhlaq, accused of raping and blackmailing a woman, was arrested

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,10,نومبر2024)— گوجرخان پولیس نے خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی تھی کہ ملزم اخلاق نے زیادتی کا نشانہ بنایا، بلیک میل کیا اور رقم ہتھیا لی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے رقم چار لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے گئے ۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروا لیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button