9 November 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Teachers’ Union Criticizes Privatization of Education and Health Sectors

پنجاب ٹیچرز یونین کا تعلیم اور صحت کے شعبوں کی نجکاری پر سخت تنقید

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، نومبر، 2024ء ) —پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی محمد عمران نے کہا ہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جو تعلیم اور صحت کو قومی خزانے پر بوجھ سمجھتی ہے جبکہ ہمارے سرکاری ہرائمری مدارس حقیقی معنوں میں نظریہ اسلام و پاکستان کے پاسبان ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نظریاتی تعلیم بچے کو روزاول سے ہی دینا پڑتی ہے مگر پنجاب حکومت اپنے دیگر معاملات کو بہتر بنانے کی بجائے تعلیم اور صحت کے پیچھے پڑ گئی ہے ان کی نجکاری سے پنجاب میں نظریاتی تعلیم کا قتل عام ہو گیا این جی اوز اپنی مرضی کا نصاب تیار کریں گی انہوں نے کہا کہ آج بھی ضلع راولپنڈی میں کل ہائی سکولوں کی تعداد 521 ہے مگر صرف 176 ہائی سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز تعنیات ہیں دیگر تمام مدارس میں ہیڈ ماسٹر کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اسی ہائی ہائر سیکنڈری مدارس میں بیشترز آسامیاں برسوں سے خالی ہیں اور مڈل ہائی کلاسوں کے استاد ہائر سیکنڈری کے طلبہ کو بھی پڑھا رہے ہیں۔حکومت خالی آسامیوں پر تعناتیوں پر آمادہ ہی نہیں ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 9, 2024) — President of the Punjab Teachers’ Union, Rawalpindi District, Qazi Muhammad Imran, expressed strong concerns over the Punjab government’s approach towards education and healthcare, criticizing it as the only administration in the country’s history to view these essential services as burdens on the national treasury. He emphasized the pivotal role of government primary schools in upholding Islamic and Pakistani ideals, noting that ideological education must begin early in a child’s development.

Imran cautioned that the government’s push toward privatization in education and healthcare threatens to erode ideological foundations, as NGOs may introduce curricula that deviate from traditional values. He further highlighted critical staffing shortages in the district, pointing out that only 176 headmasters are appointed in the 521 high schools in Rawalpindi, leaving numerous schools without dedicated leadership. He added that several key teaching positions in higher secondary schools have remained vacant for years, forcing middle and high school teachers to manage higher classes. Imran urged the government to fill these essential roles to maintain educational standards and safeguard ideological integrity.

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اڑے

In three different incidents of theft in the limits of Kallar Syedan ​​police station, unknown suspects took away goods worth thousands of rupees

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، نومبر، 2024ء ) — تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔کلر سیداں محلہ شیخاں کے رہائشی زین العابدین نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شام میں اپنی گاڑی کھڑی کر کے گھر کے اندر چلا گیا اور شام کو گاڑی کو باہر آ کر دیکھا تو اس کے دونوں دروازے کھلے ہوئے تھے اور گاڑی میں موجود میرا بیگ جس میں میرے اور گھروالوں کے کپڑے،ایک عدد موبائل فون اور پانچ ہزار روپے کی رقم غائب تھی۔دریں اثناء کلر سیداں کے علاقہ ڈھوک مانجھیاں داخلی مک میں واقع دو مساجد سے دو عدد یوپی ایسز اور بیٹریاں چوری کر لی گئی ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، نومبر، 2024ء ) —الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،مسلم لیگ ن مرکز چوآخالصہ کے سرہرست چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم نے گاؤں بھٹھی جا کر معروف سیاسی رہنما راجہ ندیم احمد سے ملاقات کی اور ان کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لااحقین سے دلی تعزیت کیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button