Kallar Syedan: Double Billing Woes: Kallar Syedan Villages Demand IESCO Shift to Rawalpindi Circle
کلر سیداں کے دیہات میں ڈبل بلنگ کا مسئلہ، صارفین کا آئیسکو سرکل راولپنڈی سے منسلک کرنے کا مطالبہ
Ikram Ul Haq Qureshi32 seconds ago
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، نومبر، 2024ء ) —دو ملاؤں میں مرغی حرام،کلرسیداں کے کئی دیہات جہلم سرکل کی سب ڈویژن بیول سے منسلک ہیں وہاں کے کئی صارفین بجلی کو ادا شدہ بل واجبات کے ساتھ دوبارہ بھیج دیئے گئے صارفین کبھی سموٹ بنک کبھی بیول آئیسکو دفتر اور کبھی گوجرخان کے دھکے کھا رہے ہیں کلرسیداں کے مواضعات ٹکال،سموٹ،کاہلی دھمنوہا،سیائلی عمر خان جہلم سرکل کی سب ڈویژن بیول میں ہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں سموٹ کے نجی بنک میں آخری تاریخ سے قبل بجلی بنک جمع کروانے والوں کے واجبات بروقت متعلقہ اکاونٹ میں منتقل نہ ہو سکے سموٹ کے بنک جمع کرائے گئے بجلی بلوں کے تمام واجبات بمعہ جرمانہ دوبارہ بھیج دیئے گئے جس سے بھاری بل دیکھ کر صارفین کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے وہ پہلے ائیسکو سب ڈویژن بیول پھر سموٹ بنک پھر گوجرخان کے دفاتر میں دھکے کھا رہے ہیں اور بل کی درستگی کے لیئے کئی ایام درکار ہیں صارفین بجلی نے اس نااہلی اور دردسر سے نجات حاصل کرنے کے لیئے ائیسکو ہیڈکوارٹر اسلام اباد سے سموٹ سرصوبہ شاہ روڈ پر تین چار کھمبے نصب کرکے کلرسیداں تحصیل کے دیہات کو جہلم سرکل اور بیول سب ڈویژن کی بجائے راولپنڈی سرکل ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 7, 2024) – Residents of several villages in Kallar Syedan, currently connected to IESCO’s Jhelum Circle Subdivision Bewal, are facing severe issues as already-paid electricity bills have been sent to them again with additional fees. Frustrated consumers from villages including Takal, Smot, Kahli Dhmanoha, and Siali Umar Khan are reporting having to go from one office to another—from Smot Bank to Bewal IESCO office, and even to Gujar Khan—to resolve these billing discrepancies.
The problems arose when electricity bill payments submitted at a private bank in Smot were not transferred to the relevant IESCO accounts in time, causing bills to be reissued with penalties. Shocked by the inflated bills, residents have been left scrambling for correction, with many saying the process has taken days without resolution.
To prevent these recurring issues, consumers have appealed to IESCO headquarters in Islamabad, requesting a simple solution: a few new poles on Smot Sir Sooba Shah Road that would allow Kallar Syedan villages to be shifted from the Jhelum Circle and Bewal subdivision to Rawalpindi Circle’s IESCO Subdivision Choa Khalsa. This reassignment, they argue, would ease their access to billing and customer service, reducing the inconvenience they currently endure.
کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوآ خالصہ میں تین مسلح ملزمان نے اسد نامی شخص سے پچاس ہزار روپے کی نقدی،ایک عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا
Armed Robbery in Choa Khalsa: Three Suspects Rob Man of Cash, Mobile Phone, and Motorcycle
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، نومبر، 2024ء ) —کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوآ خالصہ میں تین مسلح ملزمان نے اسد نامی شخص سے پچاس ہزار روپے کی نقدی،ایک عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا او فرار ہو گئے ہیں۔ادہر مقامی پولیس نے دوران گشت دو زین افضل اور صفدر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو 85گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔جبکہ مسماۃ نازیہ بی بی نے 15پر کال کر کے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کی قیمتی بکری چوری کر کے لے گئے ہیں۔
موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے حاجی خلیل الرحمٰن مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے النور قرآن آکیڈمی کے زیراہتمام ایمبولینس سروس کا آغاز
Ambulance service started under the auspices of Al-Noor Quran Academy for the aisal e aswab for late Haji Khalil-ur-Rehman of Mohra Langriyal
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، نومبر، 2024ء ) —موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے حاجی خلیل الرحمٰن مرحوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے النور قرآن آکیڈمی کے زیراہتمام ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے دینی تعلیم،کمپوٹر کورسز،دستکاری سنٹر کے بعد اب عوام کو فوری طبی امداد اور ہسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے افتتاحی تقریب 7نومبر بروز جمعرات صبح 10 بجے ہو گی جس میں جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست حضرت مولانا عبد الرشید ربانی کریں گے مولانا احسان اللہ چکیالوی نے احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے۔
راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری برائے سول ایوی ایشن مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد
Raja Osama Sarwar congratulated on his appointment as Parliamentary Secretary for Civil Aviation
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، نومبر، 2024ء ) —مسلم لیگ ن قانون گو حلقہ مرکز چوآخالصہ کے سرپرست چوہدری شاہدگجر اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری برائے سول ایوی ایشن مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔