DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Ten Injured in Multi-Motorcycle Collision on Doberan Road

تین موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو راہگیروں سمیت مجموعی طور پر دس افراد زخمی ہو گئے

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، نومبر، 2024ء ) — تین موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو راہگیروں سمیت مجموعی طور پر دس افراد زخمی ہو گئے۔ٹریفک کا یہ حادثہ دوبیرن روڈ پر سروہا چوہدریاں کے مقام پر پیش آیا جہاں عثمان نامی موٹر سائیکل سوار جو سکوٹ سے کلر سیداں کی جانب آ رہا تھا کہ سروہا چوہدریاں کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اس کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔پیچھے سے آنے والا رجب علی نامی موٹر سائیکل سوار اور اس کے پیچھے آنے والا ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ایک دوسرے کیساتھ ٹکرا کر زخمی ہو گئے جبکہ پیدل چلنے والے دو راہگیر ان موٹر سائیکل سواروں کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر چھ افراد جبکہ تیسرے موٹر سائیکل پر دو افراد سوار تھے جو ایک موٹر سائیکل کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوئے۔حادثے میں موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریں اثنائ چوآخالصہ دہانگلی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے تاجر صوفی شکیل احمد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

A major traffic accident involving three motorcycles resulted in injuries to ten people, including two pedestrians, on Doberan Road near Saroha Chaudhrian. The incident occurred when a motorcyclist, identified as Usman, was attempting to overtake a tractor-trailer while travelling from Skot to Kallar Syedan. During the manoeuvre, he collided with the tractor, sustaining injuries.

Following closely behind, another motorcyclist, Rajab Ali, collided with Usman’s vehicle, causing a chain reaction as a third unidentified motorcyclist also crashed into them. Two pedestrians were caught in the collision, sustaining injuries as well. In total, eight riders were on the three motorcycles, with six on two bikes and two on the third, highlighting the overcrowding and possible negligence that contributed to the accident. The motorcycles involved sustained severe damage.

In a separate incident, local merchant Sufi Shakeel Ahmad was injured in a collision between a car and a motorcycle on the Choa Khalsa-Dhuangalli Road. He was taken to THQ Hospital Kallar Syedan and later transferred to Rawalpindi for further treatment.

کلر سیداں تحصیل میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 85 ہو گئی

The number of confirmed dengue cases in Kallar Syedan ​​tehsil has increased to 85

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، نومبر، 2024ء ) — کلر سیداں تحصیل میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 85 ہو گئی ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل نے بتایا گزشتہ روز42سالہ نصارت نامی شخص کی ڈینگی رپورٹس مثبت آنے کے بعد کلر سیداں میں کنفرم کیسز کی تعداد 85 ہو چکی ہے جو راولپنڈی کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

زین علی ارشد کو دوبیرن کلاں میں سپردخاک کر دیا گیا

Zain Ali Arshad passed away in Doberan Kallan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، نومبر، 2024ء ) —ملٹری اکاونٹس ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ریٹائرڈ رہنما محمد شبیر خان کے جوانسال بھانجے زین علی ارشد کو دوبیرن کلاں میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں آزادکشمیر حکومت کے وزیر صنعت وحرفت راجہ محمد صدیق،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیراحمد، راجہ محمد اصغر،علی افسر بھٹی،صوفی بشیر خان،الحاج غلام ظہیر،سردار محمد آصف،آصف نورانی،چوہدری شاہد گجر،حکیم امجد نواز جنجوعہ،چوہدری وقاص گجر،راجہ عاصم صدیق،راجہ اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button