کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، نومبر، 2024ء ) —کلر سیداں پولیس نے سب ڈویژنل آفسران آئیسکو سب ڈویژنل ساگری اور چوآ خالصہ کی درخواستوں پر چار بجلی چوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔صارفین واپڈا کی مین پی وی سی سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ جن ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوئے ہیں ان میں عبدالشکور ،وسیم بلال،ساجد محمودچوآ خالصہ ڈویژن میں صارف جاوید اقبال شامل ہیں۔دریں اثناء پولیس نے ناکہ بندی پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ٹیوٹا ہائی ایس کو روک کر چیک کیا تو ادریس نامی ڈرائیور کسی قسم کا ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کر سکا،گاڑی کی مزید جانچ پڑتال کرنے پر گاڑی کی پچھلی سیٹ کے نیچے ایل پی جی گیس سلنڈر نصب پایا گیا جس کے متعلق ڈرائیور اوگرا یا کسی مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز کی تنصیب ممنوع ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 2, 2024) — In response to complaints from the sub-divisional officers of IESCO’s Sagri and Choha Khalsa subdivisions, Kallar Syedan Police have registered separate cases against four individuals accused of electricity theft. The suspects, identified as Abdul Shakoor, Waseem Bilal, Sajid Mahmood, and consumer Javed Iqbal in Choha Khalsa division, allegedly connected direct wires to the main WAPDA PVC line to steal electricity.
In a separate incident, during routine vehicle inspections, police stopped a Toyota HiAce and found that the driver, identified as Idrees, was unable to produce a valid driving license. Further inspection of the vehicle revealed an unauthorized LPG gas cylinder installed under the rear seat. The driver failed to provide an approval permit from OGRA or any other competent authority. It should be noted that installing LPG cylinders in public transport vehicles is strictly prohibited.
ماہ اکتوبر میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 2073 گاڑیوں کوچالان ٹکٹس جاری
Challan tickets were issued to 2073 vehicles during the action against illegal transporters in the month of October
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، نومبر، 2024ء ) —سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایات ، ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری قاسم کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک انچارجز کلر سیداں سرکل انسپکٹرزافضال الرحمان ،انسپکٹرسجاد حسین قریشی،انسپکٹرراجہ نجم الحسن ہمراہ ڈیوٹی آفیسر عمران خان، ہارون نثار اور راجہ سہیل صابر نے ماہ اکتوبر میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 2073 گاڑیوں کوچالان ٹکٹس جاری کر کے مجموعی طور پر 1943600 جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔انہوں نے بتایا کہ 279 اور 285 286 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد گاڑیوں کیخلاف مقدمات درج کروائے ، اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ، روٹس کی خلاف ورزی ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ انچارج ٹریفک وارڈنز نے اس موقع پر عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ زندگی صرف ایک بار ہی ملتی ہے
دو ماہ گزر گئے کلرسیداں میں سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی ممکن نہ رہی
After two months, uninterrupted supply of Sui gas was not possible
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، نومبر، 2024ء ) —دو ماہ گزر گئے کلرسیداں میں سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی ممکن نہ رہی سوئی ناردرن گیس اپنے اعلامیہ کے مطابق بھی سوئی گیس کی فراہمی میں مکمل ناکام ہے بائیس گھنٹے سوئی گیس بند رہتی یے صرف رات کو آٹھ سے دس بجے تک دستیاب ہوتی ہے