Kallar Syedan: Major Fire Incidents at Niaz Bakers and Shakes Due to Short Circuit Cause Millions in Losses
نیاز بیکرز اور شیکز میں شارٹ سرکٹ کے باعث بڑے پیمانے پر آتشزدگی، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر
Ikram Ul Haq Qureshi3 weeks ago
کلر سیداں – (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی، 31, اکتوبر 2024) –کلر سیداں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔پہلا واقعہ مین چوک کے قریب پنڈی روڈ پر رات تین بجے پیش آیا جب ایک بیکری میں آگ بھڑک اٹھی بیکری کے مالک صغیربھولا کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گیا ائیسکو کلرسیداں کے عملے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی بند کردی۔ریسکیو کلرسیداں کا فائر بریگیڈ موقع پر پہنچا مگر وہ آگ بجانے میں کامیاب نہ ہو سکا اس کے پاس موجود پانی ختم ہو گیا دوسرا فائر ٹرک کہوٹہ سے طلب کیا گیا جو ایک گھنٹہ کے بعد پہنچا اس دوران آگ کے شعلوں نے عمارت کی دونوں منزلوں میں موجود ہر شے کو جلا کر بھسم کر ڈالا اور تین سے چالیس منٹوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کا سامان جل گیا اس دوران آگ کی تپش سے عمارت کے شیشے دھماکے سے ٹوٹ گئے چار منزلہ عمارت کے پہلی دونوں منزلوں میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں بدل گیا۔آتشزدگی کا دوسرا واقعہ بھی معروف کاروباری شیخ ذوالفقار کی رہائش گاہ پر پیش آیا جہاں گھر میں موجود تمام سامان جل گیا۔دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا,آتشزدگی کے واقعات بارے ابھی تک کوئی حتمی بات سامنے نہ آئی ادہر اج نصف دن تک مین بازار کلرسیداں میں ائیسکو کی جانب سے سپلائی 220 کی بجائے 370 واٹ تھی جس کی وجہ سے درجنوں دوکانوں میں نصب بجلی کے آلات یا تو مکمل تباہ ہو گئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا دوکانوں میں نصب بلب زمین پر آ گرے چارجر اور یو پی ایس جل گئے جس سے گھنٹوں مین بازار میں بجلی بند رہی۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 31, 2024) – Two separate fire incidents caused by short circuits led to the destruction of property worth millions in Kallar Syedan. The first fire broke out around 3 a.m. near Main Chowk on Pindi Road at Niaz Bakers and Shakes. The bakery owner, Sagheer Bhola, was informed, and Rescue 1122 arrived on the scene promptly. Islamabad Electric Supply Company (IESCO) officials quickly cut power to ensure safety. However, the local fire brigade ran out of water while attempting to control the blaze, requiring a second truck from Kahuta, which took an hour to arrive. By then, flames had engulfed the building’s first two floors, resulting in damages exceeding 10 million rupees. Explosions from shattering glass panes were reported as the fire’s intensity grew, reducing all items within the two lower floors of the four-story building to ashes.
A second incident occurred at the residence of well-known businessman Sheikh Zulfiqar, where all household items were similarly destroyed by fire. Fortunately, there were no casualties in either incident. Separately, around noon, IESCO’s power supply surged to 370 volts instead of the standard 220 volts, damaging electronic devices in dozens of shops in Kallar Syedan’s main bazaar, leading to hours-long power outages.
الفلاح بنک کے عقب پر واقع ایک غیر قانونی سلنڈر ایجنسی کو سر بمہر کر دیا
Illegal Cylinder Agency Behind Al-Falah Bank Sealed
کلر سیداں – (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی، 31, اکتوبر 2024) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے الفلاح بنک کے عقب پر واقع ایک غیر قانونی سلنڈر ایجنسی کو سر بمہر کر دیا۔ غیر قانونی ایجنسی کا مالک پبلک و پرائیویٹ گاڑیوں میں نصب سی این جی سلنڈروں میں ایل پی جی گیس منتقل کر رہا تھا۔ دریں اثناء اے سی کلر سیداں نے چوآ خالصہ میں پٹرول پمپ کا یونٹ لگا کر پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے پر پٹرول ایجنسی سر بمہر کر دی۔
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کے فیصلے کی شدید مزمت
Strong condemnation of the decision to hand over educational institutions across Punjab to the private sector
کلر سیداں – (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی، 31, اکتوبر 2024) –کلرسیداں بار ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کے فیصلے کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا جاری پریس ریلیز میں صدر۔ بار یاسر بشیر راجہ نے کہا کہ تعلیم و صحت کی ہر شخص تک فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے پنجاب حکومت راہ فرار اختیار نہ کرے انہوں نے پی ٹی یو کے صدور عدنان عباس اور زاہد فاروق کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ رہنماوں کو اساتذہ کے حق میں موقف اختیار کرنے پر معطل کرنا بدترین ظلم ہے۔
انجمن تاجران کے وفد کے وفد کی حاجی ریاست حسین کی سربراہی میں ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کے انچارج عتیق کیانی سے ملاقات
A delegation of the Anjuman Tajran delegation met with Atiq Kayani in charge of Highway Patrol Post Chowk pindori under the leadership of Haji Ateeq Hussain
کلر سیداں – (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی، 31, اکتوبر 2024) –کلرسیداں شہر میں راہزنی اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے انجمن تاجران کے وفد کے وفد کی حاجی ریاست حسین کی سربراہی میں ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کے انچارج عتیق کیانی سے ملاقات کی اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا جسں پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ نے یقین دہانی کرائی کہ گشت کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے اور اعلی افسران کی جانب سے اضافی موٹرسائیکل ملنے کے باعث گشت کے نظام کو بہتر کرکے ڈکیتی کی وارداتوں کو روکا جائے گا اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میں ڈکیتی کی تین وارداتیں ہو چکی ہے۔