DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Eight-Year-Old Boy Tragically Loses Life After Falling into Underground Water Tank in New Abadi Chowk Pindori
نئی آبادی چوکپنڈوری میں آٹھ سالہ بچہ زیرزمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہو گیا
کلر سیداں – (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی، 29 اکتوبر 2024) – نئی آبادی چوکپنڈوری میں افسوسناک واقعے میں آٹھ سالہ بچہ سیف رضا اپنے گھر میں موجود زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ سیف رضا، جو کہ ایک مقامی موٹر سائیکل مکینک سہیل کا بیٹا تھا، پریپ کلاس کا طالب علم تھا اور اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے سب کا پسندیدہ تھا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیف اپنے گھر کے ٹینک کے قریب کھیلتے ہوئے بے دھیانی میں کھلے ٹینک میں جا گرا۔ بچے کی چیخیں سن کر محلے دار فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے، لیکن امداد پہنچنے تک بچے کی موت واقع ہو چکی تھی۔ بچے کو نکالنے کی کوششیں فوری طور پر کی گئیں، لیکن ٹینک کی گہرائی اور سائز کے باعث اسے نکالنے میں کافی وقت لگ گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعے کے بعد ماحول شدید جذباتی اور رنجیدہ تھا، اور بچے کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ محلے دار بھی شدید صدمے میں تھے۔ اس دلخراش واقعے نے علاقے کے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے گھروں میں موجود کھلے ٹینکوں کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 29, 2024) – In a heart-wrenching incident, an eight-year-old boy named Saif Raza tragically lost his life after falling into an underground water tank at his home in Nae Abbadi, Chauk Pindori. Saif, the son of Sohail, a local motorcycle mechanic, was a student in prep class and known to be a cheerful child.
The incident occurred when the child, who was playing near the tank, slipped and fell into the uncovered opening. Local residents rushed to the scene upon hearing his cries, but by the time help arrived, he had already succumbed to the accident.
Efforts to rescue the child were undertaken immediately, but due to the depth and size of the tank, retrieving him took considerable time. Witnesses described the situation as chaotic and emotionally charged, with family members and locals deeply shaken by the tragedy. The absence of safety measures around the tank has raised serious concerns among residents, who are urging authorities to enforce stricter safety protocols to prevent similar incidents in the future.
چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔
In the theft incident in Chowkpandori, unknown suspects stole goods worth lakhs of rupees
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔عبدالعزیز نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر ایک عدد ایل ای ڈی،آئی پیڈ،بیس ہزار روپے کی نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چوری کر لیاہے۔دریں اثناء بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف عبدالرحمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈیٹکشن ٹیم کے مطابق جب بجلی کا میٹر چیک کیا گیا تو اس کے گھر کیساتھ موجود ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈا لگا ہوا تھا،کنڈا تار کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب
An event organized in connection with anti-polio campaign at THQ Hospital Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اکتوبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔والدین اپنے بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھ کر پولیو ورکرز کیساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تا کہ ان کے بچوں کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھا جا سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے،لہذا اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔
میہرا سنگال کے راجہ زین العابدین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wallima of Raja Zain Al Abdain celebrted in Maira Sangal
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اکتوبر، 2024ء ) –میہرا سنگال کے راجہ زین العابدین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،بابو راجہ ظفراقبال،سردار وسیم احمد،عابد زاہدی،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری طارق،راجہ محمد فیاض،راجہ اشفاق کیانی،وحید بھٹی،رضوان بابر،چوہدری واجد،ملک عادل،سہیل مغل،دانیال قدوس،راجہ مہران زعفران، راجہ فرقان جنجوعہ،شیخ محمد فیاض،شیخ نعمان فیاض،مبارک حسین شاہ،منور خان اور دیگر نے شرکت کی
گاؤں بھلہ کے حاجی محمود کے پوتے اور حافظ راشد کے فرزند حافظ زین محمود کی دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئ
Hafiz Zain Mahmood, grandson of Haji Mahmood of village Bhalla and son of Hafiz Rashid, Walima celebrted in Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اکتوبر، 2024ء ) –گاؤں بھلہ کے حاجی محمود کے پوتے اور حافظ راشد کے فرزند حافظ زین محمود کی دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئ جس میں پیر محمد افضل نقیبی، چوہدری محمد خان سابق مئیر بلیک برن برطانیہ، صوفی محمد سلیمان،شیخ ساجد الرحمان،محمد اعجاز بٹ،راجہ جاوید اشرف، راجہ ظفر محمود، مسعود بھٹی، شیخ قمر السلام، شیخ سلمان شمسی،چوہدری طارق تاج،صغیر بھولا، شیخ تیمور، حاجی غلام ربانی، عمران مظہر اور دیگر نے شرکت کی۔