DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed inaugurated the Kahuta to Chauk Pindori road

راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے نوگراں بازار سے کہوٹہ تا چوک پنڈوری روڈ کا افتتاح کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2024)
ممبران اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے نوگراں بازار سے کہوٹہ تا چوک پنڈوری روڈ کا افتتاح کر دیا،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب میں سابق بلدیاتی نمائندوں سے بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کی پہچان ہے کوئی کسی شک میں نہ رہے انشاء اللہ حکومت پانچ سال مکمل کرے گئی اور اگلے پانچ سال بھی ہمارے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے12کروڑ کی گرانٹ سے شروع ہونے والی کہوٹہ تا چوک پنڈوری روڈ کا افتتاح کر نے کے بعد افتتاحی تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت شیخ شعور قدوس کلر سیداں،سینئر صحافی کلر سیداں شیخ قمر السلام،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ نعمان ظہیر،سید نجم الحسن نقوی،راجہ طارق سرور تھوہا راجگان،مرزا نور مغل دڑیوٹ وارث،چوہدری عمران،راجہ محمد آزاد،حاجی محمد سلیم، زوہیب وحید ستی،محمد توقیر،سرفراز قریشی،راجہ صغیر،منور حسین سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی سڑکوں نے لیے3ارب روپے منظور کرائے ہیں جن پر کام شروع ہو رہا ہے جبکہ تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل میں گلیوں کے لیے3کروڑروپے رکھے گے ہیں اورکلر سیداں کی بھی ہر یونین کونسل کے لیے بھی اسی طرع سے گرانٹ رکھیں گے۔

Mator – Pothwar News, Kabir Ahmed Janjua, October 28, 2024) – PML-N assembly members Raja Usama Sarwar and Raja Saghir Ahmed inaugurated the newly constructed road from Nogran Bazaar to Kahuta, extending to Chauk Pindori. The inauguration event, hosted by local youth political figure Raja Faisal Mahmood of Nogran, saw a large gathering of former local representatives, political figures, and community leaders.

In their speeches, Raja Usama Sarwar, MNA, and Raja Saghir Ahmed, MPA, emphasized that serving the public is a hallmark of the PML-N, and they are committed to completing their five-year term, with aspirations for a future mandate as well. The road project, funded by a 120-million-rupee grant, will improve access between Kahuta and surrounding areas, benefiting thousands of residents.

Raja Usama Sarwar also highlighted the recent allocation of 3 billion rupees for road projects in Tehsil Kahuta and Kallar Syedan, with each Union Council in Kahuta set to receive a 30-million-rupee grant for street improvements, along with similar plans for Kallar Syedan. The event was attended by various dignitaries, including UC Chairmen Raja Shaukat Hussain, Raja Zaffar Bagharvi, Raja Fayaz Ahmed, and social personalities from Kahuta and Kallar Syedan. The large attendance reflected the community’s support for ongoing development projects aimed at improving local infrastructure.

راجہ طارق محمود مرتضٰی کی سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر سے ملاقات

Raja Tariq Mehmood Murtaza meeting with former PTI General Secretary Kahota Sardar Mazhar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2024) راجہ طارق محمود مرتضٰی کی سردار مظہر سے ملاقات, سردار مظہر کو رہائی پر مبارکباد دی ملاقات میں سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار ایم رضا اور سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود بھی موجود تھے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بانی چیئرمین عمران خان کا اثاثہ ہیں بانی چیئرمین عمران خان کے فلسفے پر چلنے والے حقیقی ورکرز ہیں بہت جلد عمران خان رہا ہوں گے حلقہ پی پی 7 سے جتنے بھی کارکنان گرفتار ہوئے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی کا ساتھ نہ چھوڑاانشاء اللہ وہ وقت دور جب عمران خان ملک کی عوام کے درمیان موجود ہونگے۔

پولیس تھانہ کہوٹہ ہمیں پچھلے 9ماہ سے انصاف فراہم نہیں کر سکی،

Police station Kahuta could not provide justice to the family for the past 9 months

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2024)
پولیس تھانہ کہوٹہ ہمیں پچھلے 9ماہ سے انصاف فراہم نہیں کر سکی،نو ماہ کو طویل عرصہ گزرنے کے باجودہماری دوکان سے چوری کی واردات میں ملوث افراد کو تاحال گرفتار نہیں کر سکے، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او سے از خود نوٹس نو ٹس لینے کی اپیل،ان خیالات کا اظہار محمد ارسلان شوکت ولدشوکت حسین ساکن تھلہ لونہ اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے جنوری2024میں میرے بھائی دانیال شوکت کی دوکان میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چورساڑھے تین لاکھ کا سامان لے اڑے تھے بعد میں دوران تفشیش ہماری دوکان سے سامان چوری کے والوں کا سراغ مل گیا تھا جس میں دو افراد نے ہماری نقصان ذدہ رقم سے ان کے جو حصے میں مال آیا تھا انہوں نے کلیئر کیا تھا مگر دو مطلوبہ اشخاص عمار اور حسنات کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکاانہوں نے کہا کہ 26جنوری 2024کو پولیس تھانہ کہوٹہ میں چوری کی ایف آئی درج ہوئی تھی اور نو ماہ ہو گے ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ ہمارے دو مطلوبہ اشخاص کو نہیں پکڑ سکے ہم پولیس کے اعلیٰ حکام آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ پولیس تھانہ کہوٹہ کو احکامات صادر فرماہیں کہ فی الفوران دونوں افراد کو گرفتار کریں اور ہمارے نقصان کا ازالہ کرایں۔

Show More

Related Articles

Back to top button