DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Government Transfers Management of 29 Remote Primary Schools in Kallar Syedan to Ghazali Education Foundation

پنجاب حکومت نے تحصیل کلرسیداں کے 29 پرائمری مدارس کو نجی شعبہ میں غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپرد کردیا

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اکتوبر، 2024ء ) – پنجاب حکومت نے تحصیل کلرسیداں کے دور افتادہ مقامات پر قائم گورنمنٹ کے 29 پرائمری مدارس کو نجی شعبہ میں غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپرد کردیا جس کی انتظامیہ نے انہیں مثالی مدارس بنانے کے عزم کے ساتھ سٹاف کی بھرتی کے لیئے درخواستیں بھی طلب کر لیں۔نجی شعبہ کے حوالے کیئے جانے والے مدارس میں گورنمنٹ پرائمری مدارس تنیام سیداں،منجھاڑ،من بور،ڈہوک سنگال،سنبل، سامٹھی،کلریاں، سلطان خیل جبکہ گرلز مدارس میں سیائلی عمرخان،بروٹہ،کھوڑی سکرانہ،راجدھانی،سکرانہ،بھلہ،بھونی،ڈھکی راجگان،میرگالہ خالصہ،کھناہدہ دوبیرن،سدہ کمال،کھناہدہ، حویلیاں،موا دھمیال،گھوئی،ڈہوک مقدم کے ساتھ ساتھ بالیماں کے بوائز گرلز دونوں سکول بھی شامل ہیں۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 27, 2024) – In an initiative aimed at enhancing educational standards in remote areas, the Punjab government has transferred the management of 29 government primary schools in Kallar Syedan to the private Ghazali Education Foundation. The foundation’s administration has announced its commitment to transforming these schools into model institutions and has already called for applications to recruit staff.

Among the schools handed over to the foundation are boys’ schools such as Tanyam Syedan, Manjhar, Man Boor, Dhok Sangal, Sambal, Samthi, Kalaryan, and Sultan Khel. Girls’ schools in the villages of Siyali Umar Khan, Baroota, Khori Sakrana, Rajdhani, Sakrana, Bhalla, Bhuni, Dhaki Rajgaan, Mirgala Khalsa, Khanhada Doberan, Sada Kamal, Khanhada, Haveliyaan, Mowa Dhamiyaal, Ghoi, Dhok Muqadam, and Baliman will also come under private management. This includes some institutions providing both boys’ and girls’ education.

The Ghazali Education Foundation has expressed a strong resolve to enhance educational standards and provide modern facilities in these institutions, aiming to establish them as exemplary schools in the region.

اساتذہ کے موقف کی بھرپور حمایت کرنے پر محکمہ تعلیم نے پنجاب ٹیچرز یونین مراکز کلرسیداں اور چوآخالصہ کے صدور زاہد فاروق اور عدنان عباس کو فوری معطل کردیا

The education department immediately suspended the presidents of the Punjab Teachers Union Centers, Kallar Syedan ​​and Choa Khalsa, Zahid Farooq and Adnan Abbas for supporting the stand of the teachers

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اکتوبر، 2024ء ) –اساتذہ کے موقف کی بھرپور حمایت کرنے پر محکمہ تعلیم نے پنجاب ٹیچرز یونین مراکز کلرسیداں اور چوآخالصہ کے صدور زاہد فاروق اور عدنان عباس کو فوری معطل کردیا ہے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ یہ اساتذہ کے ٹی این اے ٹیسٹ میں حکومت کی بجائے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں ادہر معطل ہونے والے پنجاب ٹیچرز ہونین مرکز کلرسیداں کے صدر زائد فاروق نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ہر صورت تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اساتذہ تمام اقسام کے ٹیسٹ پاس کرکے ہی محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے تھے ان سے برسوں بعد دوبارہ ٹیسٹ لینے کا مقصد اس کی اڑ میں انہیں ملازمت سے محروم کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے کئی اساتذہ نے اس ٹیسٹ میں حصہ لیا ایک استاد سے تین بار ایک ہی سوال نامے پر ٹیسٹ لیا گیا پہلی بار اسے ساٹھ دوسری بار چالیس اور تیسری بار صرف بارہ نمبر دیئے گئے ایک ہی سوالنامے کو تین بار لینا اور ہر بار حاصل کردہ نمبروں کو کم کرنا حکومتی بدنیتی کا عملی مظاہرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ بصورت صدر پی ٹی یو اساتذہ کے ساتھ کھڑے تھے ہیں اور رہیں گے۔

 

شعر خوانی کیلئے لگائے گئے شامیانوں پر آگ لگنے سے سامان جل گیا

A fire broke out on the canopies set up for reciting Pothwari Sher songs and the equipment got burnt

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں کے نواحی علاقے میں شعر خوانی کیلئے لگائے گئے شامیانوں پر آگ لگنے سے پانچ عدد قنوپیاں،ڈیڑھ درجن سے زائد چٹائیاں،کرسیوں اور میزوں کے کورز اور دیگر کیٹرنگ کا سامان جل گیا۔اطلاع کے مطابق کلر سیداں کے علاقے بھکڑال میں شادی کے سلسلے میں شعر خوانی کا پروگرام جاری تھا اور صبح 3بجے کے قریب پروگرام ختم ہوتے ہی اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے وہاں موجود سارے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کیٹرنگ کے مالک منگت حسین کے مطابق یہ شرارت کسی سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق کی گئی ہے۔نقصان کا اندازہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا بتایا جاتا ہے۔

ٹی ایل پی نے کلرسیداں میں مظاہرہ کیا

TLP Held a protest rally in Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اکتوبر، 2024ء ) –فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ٹی ایل پی نے کلرسیداں میں مظاہرہ کیا جس کی قیادت مفتی محمد ندیم سیرانی،راجہ ازرم حمید سیالوی،احتشام عمر بھٹی،بلال ظفر،علامہ عبدالغفور،چوہدری تصورخالد،علامہ اسد شکوری،جمیل مغل،اختر حسین،قاسم بھٹی اور نوید کیانی نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک تحریک لبیک فلسطین کے ساتھ کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے
تمام اسلامی ممالک کو خاموشی توڑ کر یہود و نصاری کی غلامی سے نکلنا ہو گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے حکمران، چیف اف ارمی سٹاف اور دیگر ذمہ داران اٹھیں اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈیرہ خالصہ: زمین پر قبضے کی مسلح کوشش ناکام، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

Armed Land Seizure Attempt Foiled, Police File Case Against Accused in Dera Khalsa

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اکتوبر، 2024ء )—- ڈیرہ خالصہ کے قریب شہری کی ملکیتی و مقبوضہ زمین پر قبضہ گروپ کی جانب سے گن پوائنٹ پر قبضے کی کوشش،کلرسیداں پولیس نے محکمہ مال سے تصدیق کرنے بعد نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔عزم رشید سکنہ کلاڑی کلر سیداں نے موضع ڈیرہ خالصہ میں 05 کنال سے زائد رقبہ خرید کر اس پر بلاک لگائے ہوئے تھے،ملزمان علی حسن منہاس، تبریز عرف راجو سکنائے تریل دیگر 03 ساتھیوں ساتھ اسلحہ کی نوک پر زبردستی رقبے میں داخل ہوئے،ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

Former MLA Colonel Muhammad Shabbir Awan Attends namaz e janaza of Martyred Soldier Taimoor Abbasi

شہادت نوش کر جانے والے نوجوان سپاہی تیمور عباسی کی نماز جنازہ میںسابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان شرکت کی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اکتوبر، 2024ء )وادی تیرہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں جام شہادت نوش کر جانے والے نوجوان سپاہی تیمور عباسی کو کہوٹہ کے گاؤں کیرل میں سپرد خاک کردیا گیا سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی شہید کے لواحقین کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جنرل احسن سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button