DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Young Man Injured in Firing Incident at Wedding UC Nara village of Bandh
کہوٹہ کے نواحی علاقہ نارہ کے گاؤں بند میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر,27، اکتوبر، 2024ء ) – کہوٹہ کے نواحی علاقہ نارہ کے گاؤں بند میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے اسامہ عظیم ولد محمد عظیم سکنہ بند نے بتایا کہ گزشتہ رات میں اپنے کزن فیضان اور صائم یاسین کے ہمراہ شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ اس دوران محمد شہباز مسلحہ پسٹل، محمد رضا، شمون اور ارشد اچانک آگئے اور شہباز نے ان سے کہا کہ فیضان کو پکڑلو اس نے میری ماں کو اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل کرایا تھا۔ان تینوں نے فیضان کو قابو کر لیا۔ تو شہباز نے پسٹل سے فیضان کی گردن پر فائر کیا۔ جس سے فیضان زخمی ہو کر گر پڑا۔ اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا۔
Kahuta – (Pothwar.com, Imran Zamir, October 27, 2024) – A young man was severely injured in a shooting incident in the village of Band, near Narah, Kahuta. According to a report filed at Kahuta Police Station, Usama Azeem, son of Muhammad Azeem and a resident of Band, recounted the events of last night. He stated that he was heading to a wedding ceremony with his cousins, Faizan and Saem Yaseen, when they were suddenly confronted by armed men—Muhammad Shehbaz, Muhammad Raza, Shumoon, and Arshad.
During the confrontation, Shehbaz accused Faizan of orchestrating the killing of his mother through Faizan’s brother. The three men then held Faizan down as Shehbaz fired at Faizan’s neck with a pistol, causing him to collapse from his injuries. The attackers fled the scene immediately afterward. Kahuta Police have registered a case, and investigations are underway.
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
Prize distribution ceremony held at Government Graduate College Kahuta

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر,27، اکتوبر، 2024ء ) – گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ پروفیسر محمد شبیر راجہ نے اپنے خطاب میں
مہمان خصوصی کو ویلکم کیا۔ تقریب میں طلبا و طالبات والدین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ اس موقع پر تحصیل و ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں اعزازی شلیڈزاور سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سائنس میتھ آئی ٹی شعبوں کے متعلق لیکچر دیا اور کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ جبکہ کم عرصہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرنے اور شاندار کامیابی پر پرنسپل کالج پروفیسر محمد شبیر راجہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے بورڈز آف گورنرز ڈاکٹر عزیز اللہ میمن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر محمد شبیر راجہ نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی اس کالج اس علاقے اور یہاں کے بچوں کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ انشااللہ کالج کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے اپنی پوری ٹیم کالج سٹاف کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر سراہا۔
شہید ہونے والے کہوٹہ کیرل کے رہائشی سپاہی تیمور عباسی کو پورے فوجی اعزاز کے سپرد خاک
Martyr Soldier Taimoor Abbasi from Kairal, Kahuta Laid to Rest with Full Military Honors

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 27اکتوبر2024)
وادی تیرہ میں شہید ہونے والے کہوٹہ کیرل کے رہائشی سپاہی تیمور عباسی کو پورے فوجی اعزاز کے سپرد خاک، سلامی پیش کی گئی، صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور چیف آر می سٹاف کی طرف سے پھول چڑھائے گے، نماز ے جناز ہ میں اعلیٰ عسکری افسرا ن، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعدا د میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق شہیدو ں،غازیوں کی سر زمین کہوٹہ کارہائشی پاک فوج کا جوان وطن عزیز پر قربان ہو گیا،کہوٹہ کے علاقہ کیرل والے حسن اختر عباسی کا بیٹا، ذکاء للہ عباسی اور ثناء للہ عباسی کا ماموں زاد بھائی، راشد مبارک عباسی کا کزن تیمور عباسی وادی تیرہ میں شہیدہو گیا تھا،شہید کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کیرل میں ادا کیاگیا نمازے جنازہ میں پاک آرمی کے میجر جنرل احسن وقاص کیانی،برگیڈئیر غلام سرور عباسی،بر گیڈئیر عدنان،مسلم لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،میجر اعجاز، میجر خرم، چیئرمین راجہ شوکت حسین، چیئر مین سجا د ستی، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،آخر میں شہید کو سلامی پیش کی گئی، صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور چیف آر می سٹاف کی طرف سے پھول چڑھائے گے۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ابوبکر چنگیزکے تایا اورچچاکے ایصال ثواب کے لیے دعا
Prayer Dua Held for Late Uncle of Prominent Political and Social Figure Raja Abubakar Changez




