کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اکتوبر، 2024ء ) –عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ چکیالہ میں جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست مولاناعبدالرشید ربانی سے ملاقات کی ان کی دینی خدمات کو بیحد سراہا اور ان کی خریت دریافت کی۔مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا کہ وہ نصف صدی سے برطانیہ میں دین اسلام کہ تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں۔پاکستان کلمہ کی بنیاد پر حضرت قائداعظم،مولاناچشبیر عثمانی،نوابزادہ لیاقت علی خان کی قیادت میں حاصل کیا گیا یہ نعمت خداوندی ہے یہ ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہی سچا مذہب ہے اس نے اج نہیں تو کل کرہ ارض پر رائج ہو کر رھنا ہے بس کے لیئے اسے سچے لوگوں کی تلاش یے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہم سب مسلمان کئی معاملات پر اختلاف کے باوجود دین اسلام کے نام پر متحد ہیں ہم وہاں جبر سے نہیں دلیل سے گفتگو کرتے ہیں برطانیہ کے پادری، حکومت اور سرکاری مشینری ہماری باتوں کو بغور سنتی ہے اور حتی المقدور ہمارے مسائل حل کرتی ہے اسے ہماری رائے سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہماری ذات نہیں مگر پاکستان میں معاملہ باالکل ہی الٹ ہے یہاں جو کسی سے اختلاف رائے رکھتا ہے وہ اس کی ذات سے اختلاف شروع کردیتا یے یہ درست طرزعمل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو برطانیہ میں اپنی بات کہنے کی مکمل آزادی ہے کئی مقامات پر برطانیہ نے ہمیں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی یے نکاح اور طلاق کے ہمارے نظام کو بھی قبول کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کی وجہ اسلام سے دوری ہے ہم نے اسلام کے وعدے پر پاکستان حاصل کیا اور آج اس وعدے کو فراموش کر بیٹھے ہیں ہم اج بھی خود کو دامن اسلام سے وابستہ کر کے دریش مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے ملکی سیاست میں شاہد خاقان عباسی کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ٹی وی پروگرام باقاعدگی سے دیکھتے ہیں ان سے رہنمائی لیتے ہیں ان جیسے لوگ ہی ملک کو بہتر کر سکتے ہیں اس موقع پر حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل،خضران عباسی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری عبدالغفور،حافظ عنایت اللہ و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر اہل دیہہ نے چکیالہ تک سوئی گیس لائن مکمل کرنے پر شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں مولانا احسان اللہ چکیالوی نے شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
Kallar Syedan– (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 26, 2024) – Shahid Khaqan Abbasi, leader of the Awami Pakistan Party and former Prime Minister, visited Chakiala where he met with Maulana Abdul Rashid Rabbani, a prominent Islamic leader and patron of Jamiat Ulema-e-Britain. Abbasi praised Maulana Rabbani’s dedication to promoting Islam over the past five decades in the UK.
Maulana Rabbani emphasized the unity among Muslims in the UK, noting they conduct interfaith dialogues with mutual respect. Despite religious differences, he explained, Muslims in Britain are respected, with the government allowing public calls to prayer and recognizing Islamic practices such as marriage and divorce. However, Rabbani noted a sharp contrast in Pakistan, where disagreements often lead to personal conflicts.
He also attributed many of Pakistan’s challenges to a drift from Islamic values, advocating a return to these principles for national improvement. During the visit, local residents expressed gratitude to Abbasi for the recently completed gas pipeline extension to Chakiala. The event concluded with a dinner hosted in Abbasi’s honor by Maulana Ehsanullah Chakialvi.
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورہ چکیالہ
Former Prime Minister and Awami Pakistan Party Leader Shahid Khaqan Abbasi Visits Chakiala
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اکتوبر، 2024ء ) –عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت نام کی کوئی شے موجود نہیں تمام اختیارات ایک ادارے اور اس کے سربراہ کو سونپ دیئے گئے مولانا فضل الرحمان نے حکومتی مسودہ مسترد کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا،کے پی کے کے لوگ صوبائی حکومت سے مطمئن نہیں وہ متبادل کی تلاش میں ہیں۔پی ٹی ائی وہاں کارکردگی دکھانے اور مرکز میں موثر الوزیشن کو کردار ادا کرنے میں بھی ناکام ہے نوازشریف 8 فروری کی شام کو شکست تسلیم کرنے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرکے ایک بار بھی ملک بھر میں مقبولیت حاصل کرسکتے تھے مگر انہوں نے وہ موقع کھو دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے گاؤں چکیالہ میں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی کی جانب سے اپنے اپنے اعزاز میں دی گئی دعوت عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے جس طرح پاکستان کو چلایا جا رھا یے یہاں انتخابات کو چرا لیا جاتا ہے عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کر دیا جاتا یے من پسند ترمیمات کی جا رہی ہیں عدلیہ کی آواز کو دبایا جارھا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اپ کو کہیں بھی جمہوریت اور جمہوری روایات و کردار دکھائی نہیں دے گا سارے اختیارات ایک ادارے اور اس کے سربراہ کو سونپ دیئے گئے ہمارے سیاست دان کسی بھی لالچ میں استعمال ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے پختون ہم سے بہتر جمہوریہ رویہ رکھتے ہیں انہوں نے ماضی میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی،جے یو آئی،اے این پی کو مواقع دیئے ان سے مایوسی کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا مگر یہ وہاں کوئی خدمت نہ کر سکے کے پی کے کے لوگ ان سے بھی مایوس ہیں مگر ان کے پاس کوئی متبادل آپشن بھی نہیں جس دن انہیں متبادل مل گیا اسی روز وہ اس کے ساتھ چلے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیپی کے میں اقتدار کے باوجود وہاں کے لوگوں کی خدمت کرسکی نہ ہی یہ جماعت مرکز میں اپوزیشن کا کردار ادا کر سکی ہے جب عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹایا گیا تھا تو انہیں اسمبلی سے باہر جانے کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیئے تھامگر یہ اقتدار اور اپوزیشن سمیت کوئی بھی کردار ادا کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو زیرک سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ترامیم کے حکومتی مسودہ کو مسترد کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے ورنہ حکومتی ارادے بڑے خطرناک تھے جس سے آئین کی شکل ہی بدل جاتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف 8 فروری کی شام کو انتخابی شکست تسلیم کرنے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرکے ایک بار پھر ملک گیر مقبولیت حاصل کرسکتے تھے مگر انہوں نے وہ موقع گنوا دیا انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ترمیم سے بھی ملک میں کوئی بہتری نہیں لائی جاسکتی ملک کے ائین اورجموری اقدار پر اس کی روح کے عین مطابق عمل کرنے کے علاوہ آگے بڑنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے
نامعلوم ملزمان یو پی ایس کی بیٹریاں اور ایل اے ڈی چوری کر کے لے گئے
Unidentified suspects stole UPS batteries and LADs
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان یو پی ایس کی بیٹریاں اور ایل اے ڈی چوری کر کے لے گئے ہیں۔اسماء نامی خاتون نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر ایک عدد ایل اے ڈی اور یوپی ایس کی بیٹریاں چوری کر لی ہیں۔
پانچ لاکھ روپے مالیت کا بجلی کا بل جمع کروانے کی بجائے میٹر چوری کرنے کے الزام میں غلام صفیہ،سہیل انجم اورگل ثقلین کیخلاف مقدمہ درج کروایا دیا
A case was registered against Ghulam Safia, Sohail Anjum and Gul Saqlain on the charge of stealing the meter instead of submitting the electricity bill worth five lakh rupees
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اکتوبر، 2024ء ) – پانچ لاکھ روپے مالیت کا بجلی کا بل جمع کروانے کی بجائے میٹر چوری کرنے کے الزام میں غلام صفیہ،سہیل انجم اورگل ثقلین کیخلاف مقدمہ درج کروایا دیا۔آئیسکو سب ڈویژن ساگری کے مطابق میٹر پر مذکورہ بالا صارفین نے 8224 یوٹنس خرچ کئے، محکمہ کی جانب سے صرف شدہ یوٹنس کا بل جاری کیا گیا جو پانچ لاکھ 85ہزار 632روپے تھا مگر صارفین نے متعلقہ دفتر میں رجوع کرنے کی بجائے میٹر کو ہی موقع سے غائب کر دیا۔ادہر بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن ساگری کی درخواستوں پر بجلی صارفین حامد سعید،عابد حسین،نعیم عباس،محمد ارباب،قاسم شہزاد،سہیل،محمد طارق اور معین اقبال کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔