25 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: One Dead and Three Injured in Traffic Accident Near Sagri on Kallar Syedan Rawat Road

کلر سیداں روات روڈ پر ساگری موڑ کے قریب ٹریفک کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افرادزخمی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، اکتوبر، 2024ء ) – کلر سیداں روات روڈ پر ساگری موڑ کے قریب ٹریفک کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افرادزخمی ہو گئے،ٹریفک کا یہ حادثہ جمعرات کی صبح 3بجے کے قریب پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے بیٹ انچارج راجہ سہیل صابر موقع پر پہنچ گئے اور اپنی رپورٹ تیار کر کے سی ٹی او آفس راولپنڈی بھجوا دی جس کے مطابق معروف فنکار پوٹھوہاری شعر خواں چوہدری احتشام گجر گوجرخان کے علاقے میں شعر خوانی کے پروگرام سے فارغ ہو کر اپنے کزن چوہدری ادریس اور دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اپنے گھر واقع توپ مانکیالہ واپس آ رہے تھے کہ ساگری کے قریب تیزرفتاری کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہو کر رانگ سائیڈ پر چلی گئی اور روڈ کے قریب کھڑے ٹرک کیساتھ ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں ان کا کزن ادریس گجر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے چوہدری ادریس گجر کو آبائی قبرستان توپ مانکیالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 25, 2024) – A tragic traffic accident occurred early Thursday morning at around 3 AM on the Kallar Syedan-Rawat road near Sagri Mor, resulting in the death of one person and injuries to three others.

According to reports, Chaudhry Eihtsham Gujjar, a renowned Pothwari poet and performer, was returning home to Towp Mankiala after attending a poetry event in Gujar Khan. He was accompanied by his cousin, Chaudhry Idrees, and two other companions. As they approached Sagri, their car lost control due to high speed, swerved into the wrong lane, and collided with a stationary truck before overturning. Chaudhry Idrees Gujar was killed instantly, while the other passengers sustained minor injuries.

The local traffic police, led by Raja Sohail Sabir, arrived promptly at the scene and filed a report, which was sent to the CTO office in Rawalpindi. The deceased, Chaudhry Idrees Gujar, has been laid to rest in his ancestral graveyard in Towp Mankiala.

مہیرہ سنگال کے قریب فیکٹری کے مالک نے شور مچا کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

The owner of a factory near Maira Sangal foiled the robbery attempt

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، اکتوبر، 2024ء ) – فیکٹری کے مالک نے شور مچا کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔اظہر محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس نے مہیرہ سنگال کے قریب پائپ فیکٹری بنا رکھی ہے جہاں رات 8بجے کے قریب تین مسلح ڈاکو کارخانے میں داخل ہو گئے اور لوٹنے کی کوشش کی جس پر میرے بیٹے نے مذاحمت کرنے اور شور شرابا کرنے پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی جس کے بعد تین ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نواحی قصبہ بری میں مقیم معروف عالم دین مفتی قاری عبدالرحیم کے پوتے محمد قاسم کی شادی حفصہ محمود سے سرانجام پائی۔

Wedding of Muhammad Qasim, Grandson of Renowned Scholar Mufti Qari Abdul Raheem, of Bury held with social and political personalties

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، اکتوبر، 2024ء ) –برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نواحی قصبہ بری میں مقیم معروف عالم دین مفتی قاری عبدالرحیم کے پوتے محمد قاسم کی شادی حفصہ محمود سے سرانجام پائی۔تقریب رخصتی میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین سابق سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق،معروف اسکالر دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان،سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،آصف ربانی قریشی،صاحبزادہ قاضی داؤد،مولانا ادریس ہاشمی، مولانا ظہور اختر، قاری محمد تاج، ارشدعزیز ہاشمی، سیدشاہد گیلانی، ایس پی ریاض احمد بوسال، چوہدری محمد ارشد،چوہدری آصف،صاحبزادہ عزیر ہاشم،الحاج غلام ظہیر،قاضی زاہد نعیم،قاضی افضالحیات،قاضی محمد شکیل،اظہر محمود،قاضی محمد حنیف،اسلم قاضی،ظفر محمود،زاہد محمود،ماسٹر محمد رشید،قاضی محمد منیر،قاضی سلطان مالک اور دیگر نے شرکت کی،

چوہدری ذیشان علی کے دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی

Wallima of Ch Zeeshan Ali celebrated

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، اکتوبر، 2024ء ) –سابق چیئرمین یوسی سموٹ چوہدری محمد شریف بھٹو کے پوتے چوہدری مشتاق حسین کے بیٹے چوہدری ذیشان علی کے دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ جاوید لنگڑیال،صدر تحصیل کلرسیداں محمد اعجاز بٹ، چوہدری محمد ایوب،راجہ قمر مسعود،ماسٹر غالب حسین، چوہدری محمد ثالث،عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

موہڑہ بجنیال میں ڈاکٹر محمد صفدر انتقال کر گئے

Dr. Mohammad Safdar passed away in Mohra Bajnyal

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، اکتوبر، 2024ء ) –عامر بھٹی کے والد ڈاکٹر محمد صفدر انتقال کر گئے نماز جنازہ موہڑہ بجنیال میں ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،راجہ محبوب چوہان،چوہدری ابرار حسین،حاجی اخلاق حسین،چوہدری خرم ریاض،چوہدری توقیراسلم،راجہ زاہد خورشید،راجہ جہانگیراختر بھٹی،چوہدری محمد رمضان،پیر سید فیصل حسین شاہ گیلانی،راجہ احسان کماندریال،راجہ محمد فاروق و دیگر نے شرکت کی،

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button