24 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The Punjab Highway Department has completed both layers of carpeting on the Kallar Syedan to Choa Khalsa

کلرسیداں سے چوآخالصہ تک سڑک کی کارپٹ تعمیر کے دونوں کوٹ مکمل کر لیئے

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اکتوبر، 2024ء ) –پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں ڈڈیال روڈ پر پہلے مرحلے میں کلرسیداں سے چوآخالصہ تک سڑک کی کارپٹ تعمیر کے دونوں کوٹ مکمل کر لیئے اب اطراف میں نالیوں کے بعد کنکریٹ شولڈرز تعمیر کیئے جائیں گے جبکہ چوآخالصہ کے پل کو مکمل کرکے اسے ہرقسم کی ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں بھی شاہ خاکی تک سڑک کی تعمیر تقریبا مکمل ہو چکی ہے شاہ خاکی سے دھانگلی دریائے جہلم کے پل تک سڑک کی پلیوں اور دیواروں کی تعمیر شروع ہے کلرسیداں سے چوآخالصہ سڑک کی تعمیر کے بعد پچاس منٹ کا سفر سکڑ کر آٹھ دس منٹوں پر محیط ہو گیا ہے جس پر کلرسیداں اور آزادکشمیر کے لوگوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 24, 2024) – The Punjab Highway Department has completed both layers of carpeting on the Kallar Syedan to Choa Khalsa section of the Kallar Syedan-Dadyal Road as part of the first phase of the project. After the construction of side drains, concrete shoulders will be built. The bridge in Choa Khalsa has also been completed and opened for all types of traffic.

In the second phase, road construction up to Shah Khaki is nearly complete, with work now starting on culverts and retaining walls from Shah Khaki to the Dhuangalli bridge over the Jhelum River. Following the road’s completion, travel time between Kallar Syedan and Choa Khalsa has reduced significantly from 50 minutes to just 8-10 minutes. This development has brought much relief to the people of Kallar Syedan and Azad Kashmir.

کلرسیداں بائی پاس پر دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے سیلزمین سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئ

Two motorcycle-riding armed suspects robbed a salesman at gunpoint

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اکتوبر، 2024ء ) – کلرسیداں بائی پاس پر دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے سیلزمین سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔جاوید سکنہ کھنہ پل اسلام آباد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں ایک نجی میڈیسن کمپنی میں سیلز مین ہوں۔گزشتہ روز میں اپنے ڈرائیور شیراز احمد کے ہمراہ اپنی گاڑی پک آپ سوزوکی پر بلوں کی وصولی کیلئے کلر سیداں آیا،جب ہم منگال موڑ پہنچے تو دو نامعلوم ملزمان جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور مجھ سے دو لاکھ 32ہزار روپے کی رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔یاد رہے کہ اسی لوٹ مار کے دوران قاضی شیراز سکنہ چامکھ سموٹ بھی اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں گزرے جن کے ہارن بجانے پر ملزمان نے انہیں بھی اسلحہ دکھایا اور وہ گاڑی بھگا لے جانے میں کامیاب ہو گئے یاد رہے کہ ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان گزشتہ ایک ماہ سے روات کلر روڈ پر بھی سیلزمینوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس کے علاوہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس بھی دن رات سڑک پر پٹرولنگ کے باوجود انہیں قابو کرنے میں ناکام ہیں۔

آج احتجاج کرنے والے مقدمات بھگت رہے ہیں یا گرفتار ہیں, انجینئر قمراسلام راجہ

Today the protestors are facing trials or are under arrest, Engineer Qamar Islam Raja

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اکتوبر، 2024ء ) –ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی راولپنڈی کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ کیا پاکستان کا عام آدمی صرف اشرافیہ اور اہل زر کی چاکری کے لئے پیدا ہوا ہے کا سیاسی کارکن ایک غیر ضروری چیز ہے جو اعلی قیادت کی ہوس اقتدار کی تسکین کرنے کے لئے صرف ایندھن اور چارے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آج احتجاج کرنے والے مقدمات بھگت رہے ہیں یا گرفتار ہیں لیکن اعلی قیادت صرف ٹویٹر پر ہی ہدایات جاری کرتی ہے یا بارہ اضلاع عبور کر کے محفوظ پناگاہ میں چلی جاتی ہے انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی سیاسی لیڈر نے اپنی اولادوں کو بھی احتجاج کے اس دھکتے الاو میں اتارا ہے یا صرف پارٹی ورکرز سے ہی توقعات رکھی ہیں؟انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد بھی کیا سیاسی ورکر کو کوئی اہمیت دی جاتی ہے یا وہ صرف نعرے لگانے کی مشین کے طور پر استعمال ہوتا ہے؟سیاسی نظام اصلاحات کا متقاضی ہے اصل قیادت وہی ہے جو عام کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں اور انہیں اپنا اثاثہ سمجھتی ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کیلئے ایک عدد الیکٹرک واٹر کولر عطیہ

Donation of one number of electric water coolers for the convenience of patients and their families in THQ Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اکتوبر، 2024ء ) – یونین کونسل دوبیرن کلاں کے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر اقبال کیانی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کیلئے ایک عدد الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ہسپتال میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رقعیہ کامران،ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈینل سرجن ڈاکٹر توقیر مقصود اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر تہمینہ اشفاق و دیگر میڈیکل آفسران بھی موجود تھے۔

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اکتوبر، 2024ء ) –پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداروں دلنواز فیصل خان،پرویز وکی،راجہ محمد سعید،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال،مرزا عتیق الرحمان،جواد مجید،حافظ کامران حشر،شیخ قمر اسلام و دیگر نے چکسواری آزادکشمیر کے صحافی عنصر محمود غزالی کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button