DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: PML-N Leader Praises Punjab Government’s Rs. 130 Billion Scholarship Program as a Game-Changer

پنجاب حکومت کے 130 ارب روپے کے اسکالرشپ پروگرام کو ن لیگی رہنما کی جانب سے خوش آئند قرار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اکتوبر2024)
پنجاب حکومت نے طلبہ کیلئے 130 ارب روپے کے ہونہار سکالر شپ پروگرام خوش آئند ہے، مریم نواز شریف نے جس طرح پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی قوم نے دیکھ لیا کہ ان کی خدمت کون بہتر کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف ن لیگی رہنماء سابق چیئرمین یونین کونسل میناندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف نے میاں نواز شریف کی قیادت میں پہلے سال میں پنجاب عوام کی خدمت کا جو ریکارڈ قائم کیا اس کو کوئی مستقبل میں تو ڑ نہیں سکے کا یا پھر ان کی تقلید کرے گا سکالر شپ پروگرام نوجوان نسل کی کفالت کرنا ایک ایسا صدقہ جاریہ ہے جس پر طالب علموں کے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی دعائیں مریم نواز کی کامیابی کے لئے ایک بہت بڑا اثاثہ ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے۔ میاں نواز شریف کے ویژن کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا لیکن سازشی عناصروں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہوئی ہے مگر ان کو بتا دینا چاہتے ہیں انشاء اللہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ملک کو ترقی کی راہ گامزن کر ے گی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 24, 2024) – Chaudhry Sadaqat Hussain, a well-known PML-N leader and former Chairman of Union Council Manianda, hailed the Punjab government’s recently launched Rs. 130 billion “Honhar Scholarship Program” for students. He lauded Maryam Nawaz Sharif’s ongoing efforts to serve the people of Punjab, stating that her service is unparalleled in history.

In his statement, Chaudhry Sadaqat emphasized that the scholarship program will significantly benefit underprivileged students, calling it a “perpetual charity” that will earn Maryam Nawaz prayers from grateful families. He further added that under the leadership of Nawaz Sharif, the services rendered by Maryam in her first year will set a benchmark that will be hard to surpass or replicate.

The PML-N leader reaffirmed the party’s commitment to the country’s development and fighting for the rights of the poor. He credited Nawaz Sharif’s vision for putting Pakistan on the path of progress, while criticizing “conspiratorial elements” for attempting to derail the country’s advancement. However, he expressed confidence that the leadership of PML-N will continue steering the nation towards prosperity.

پیر نیریاں شریف سجادہ نشین پیر سلطان العارفین کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد

Pir Niryan Sharif Sajjada Nashin Pir Sultan Al-Arifin congratulated on performing Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اکتوبر2024)
پیر صاحب نیریاں شریف سجادہ نشین پیر سلطان العارفین کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد،گذشتہ دنوں پیر صاحب نیریاں شریف سجادہ نشین پیر سلطان العارفین جو عمرئے کی ادائیگی کے بعد بخیریت وطن واپس آئے ہیں حلقہ پی پی سیون کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ ریاست علی کیانی،حاجی راجہ یاسر علی کیانی اور حاجی راجہ اسد علی کیانی نے پیر صاحب نیریاں شریف سجادہ نشین پیر سلطان العارفین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک دی ہے اور پیر صاحب نے دعا خیر کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button