مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2024) راجہ مظہر سرور آف تھوہا راجگان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیوں اور میرے خلاف اسلام نامی شخص نے جھوٹ پر مبنی پرچہ درج کر ایا ہے، پولیس تھانہ کہوٹہ کو گمراہ کر نے لیے ون فائیو پر جھوٹی کال کی جبکہ اصل معاملہ ہمارے درمیان لین دین کا مسلہ ہے مذکورہ شخص نے میرے27لاکھ55ہزار روپے دینے ہیں جب ہم نے اس کے ڈمپر کھڑاکیااور اس لین دین کی بات کہ آپ نے ہماری رقم دینی ہے کب دیں تو وہ ڈمپر چھوڑ کر بھاگ گیا اور ون فائیو پرجھوٹی کال کی راجہ مظہر سرور اور اس کے بھائیوں نے میرے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی اور میرا ڈمپر چھین لیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب وہ ڈمپر چھوڑ کر بھاگ گیا تم ہم ڈمپر اپنے گھر لے آئے ہم حلف اٹھا کرکہتے ہیں کہ ہیں ہم نے اس کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور دن فائیو پر جھوٹی کال کر کے ہمارے خلاف مقدمہ درج کرایا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے بعد میں ہم خودڈمپرتھانہ کہوٹہ میں لایا جبکہ ڈکیتی کرتے ہیں وہ خود گاڑیاں تھانے والوں کے حوالے نہیں کر تے راجہ مظہر سرور آف تھوہا راجگان نے کہا کہ جب ہم نے تمام اسٹام پیپر جو ہمارے اور اسلام کے درمیان لین دین کے درج ہوئے ہیں تو تمام حقیقت ان کے سامنے آگئی کہ اصل واقع کیا ہے اب مذکورہ اسلا م نامی شخص ہمیں روزانہ پیغام بھیجواتا ہے کہ میں آپ بھائیوں کے خلاف بہت جلد ڈکیتی کا چلان کر اوں گاآپ مجھے وہ رقم معاف کرو جو میں نے آپ کی دینی ہے اگر آپ لوگ 27لاکھ55ہزار روپے مجھے معاف کروں گے تو میں آپ سے راضی نامہ کروں گا راجہ مظہر سرور آف تھوہا راجگان نے سی پی اوراولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ کیس کی صاف شفاف انکوائری کرائی جائے اورانصاف دیا جائے اوررقم ہمیں اس سے واپس دیلائی جائے۔
Motor (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua), October 23, 2024 – Raja Mazhar Sarwar of Thoha Rajgan has rejected the robbery allegations filed against him and his brothers, calling the case a result of a financial dispute. Speaking to media representatives, he claimed that Islam, the complainant, lodged a false police report to mislead Kahuta police after making a bogus emergency call. According to Raja Mazhar, the real issue is a monetary dispute where Islam owes him Rs. 2.75 million. When confronted over the payment, Islam fled, abandoning his dumper truck, and later accused Raja Mazhar of robbery, claiming they seized the vehicle.
Raja Mazhar clarified that they took the dumper to their home after Islam ran away and later voluntarily brought it to the Kahuta police station. He insists they did not physically harm Islam and believes the robbery accusation is fabricated. He further revealed that Islam is now threatening to file a formal robbery charge unless the outstanding amount is forgiven. Raja Mazhar has appealed to the Rawalpindi CPO for a fair investigation and to recover the money owed to him.
راجہ تبسم جنجوعہ کا راجہ ذاکر جنجوعہ برادران کو بگلہ راجگان میں فری اسپتال کی تعمیر پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔
Raja Tabassum Janjua Commends Raja Zakir Janjua Brothers for Constructing Free Hospital in Bagla Rajgan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2024) راجہ تبسم جنجوعہ آف بگلہ راجگان کا زیر تعمیر(اخمت جان میڈیکل کمپلیس) کادورہ راجہ ذاکر جنجوعہ اینڈ برادرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی، فری ہسپتال کی تعمیر سے،نارہ، مٹور، بگلہ، ممیام، سکوٹ، دوبیرن سمیت تمام محلقہ علاقوں سے غرباء مسکینوں، یتیموں کے لیے بہت بڑا فائدہ ہو گیا،کیونکہ موجودہ دور میں علاج کرانا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے راجہ ذاکر جنجوعہ اینڈ برادرزکے ان نیک کام سے علاقے بھر کے غرباء مسکینوں، یتیموں کا سب سے بڑا مسلہ حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ذاکر جنجوعہ اینڈ برادرز نے اپنی والدہ کے نام سے غریبوں، یتیموں بے کسوں، بے سہاروں کے فری ہسپتال بنا رہے ہیں جو کم از کم 50کمروں پر مشتمل ہے اور کئی کنال زمین پر یہ بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہے جبکہ اس بلڈنگ کی تعمیر حاجی راجہ بشارت صاحب کے کام جاری ہے جو بہت احسن طریقے سے کام کرا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ اس نیک کام میں راجہ ذاکر جنجوعہ کے دست بازوں ہیں ان کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua), October 23, 2024 – Raja Tabassum Janjua of Bagla Rajgan visited the under-construction Akhmat Jan Medical Complex, praising Raja Zakir Janjua and his brothers for their remarkable initiative. He lauded the construction of the free hospital as a major benefit for the impoverished, orphans, and needy in the surrounding areas, including Narra, Motor, Bagla, Mamyam, Sukkot, and Dubairan. Raja Tabassum highlighted that in today’s era, affording medical treatment has become extremely difficult, and this charitable effort will address a critical issue for the underprivileged.
The hospital, being built in memory of Raja Zakir Janjua’s mother, will consist of at least 50 rooms and cover several kanals of land. The construction work, led by Haji Raja Basharat, is progressing efficiently. Raja Tabassum further stated that the local community stands united with Raja Zakir Janjua, supporting this noble cause shoulder to shoulder.
کہوٹہ ترکھیاں کے مقام احتجاجی مظاہرئے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سابق ممبران اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان اور سابق ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی خصوصی شرکت
PTI Leaders Colonel Shabbir Awan and Major Latasab Satti Join Protest, Demand Resumption of Kahuta-Rawalpindi Road Project
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2024) کہوٹہ ترکھیاں کے مقام احتجاجی مظاہرئے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سابق ممبران اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان اور سابق ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی خصوصی شرکت،پارٹی سے بالا تر ہو کر عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں، اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ان کے حق کی بات ہر پلیٹ فارم پر کریں گے،انہوں نے سات سالوں سے کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کے جاری کام کی بندش کو حکمرانوں کی نااہلی قرار دیتے ہوے کہا یہاں گزرنے والے سرکاری گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو کہوٹہ راولپنڈی روڈ سے روزانہ گزرنا پڑتا ہے گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ختم ہو چکی ہیں آئے روز حادثات جبکہ ہزاروں مسافر روزانہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ انہوں حکومت سے فوری طور پر مزکورہ منصو بے کے لیئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ متاثرین کہوٹہ بائی پاس کی زمینین، مکانات اور تعمیرات زرعی فصلیں سات سالوں سے نقصان کرکے متاثرین بائی پاس کا نا صرف نقصان کیا گیا بلکہ قیمتی کمرشل و زرعی آراضی کی حیثیت تبدیل کرکے سات سالوں سے متاثرین کو کوئی معاوضہ نہ دیا گیا اور نہ ہی متاثرہ زمینوں پر کا م کرنے کی متاثرین کو اجازت ہے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua), October 23, 2024 – PTI leaders and former members of the assembly, Colonel Muhammad Shabbir Awan and former MPA Major Latasab Satti, participated in a protest at Tarkhiyan, Kahuta, speaking out for public rights beyond party lines. They criticized the seven-year halt in the Kahuta-Rawalpindi Road and Kahuta Bypass projects, calling it a sign of government incompetence. The leaders expressed concern over the daily suffering of commuters, as public transport and official vehicles travelling on this dilapidated road are constantly damaged, leading to frequent accidents and hardship for thousands of passengers.
They urged the government to immediately release funds for the stalled projects and highlighted the plight of landowners affected by the Kahuta Bypass. These residents have endured seven years of losses, with no compensation for their homes, crops, and agricultural lands, while the government has neither paid them nor allowed them to use the affected lands.