DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Three Robbery Incidents Reported in Kallar Syedan
کلرسیداں میں چوری کی تین وارداتیں
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں میں چوری کی تین وارداتیں،حفیظ سکنہ شاہ باغ نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا چھوٹا بھائی خرم بیرون ملک مقیم ہے اس کی بیوی اور میری والدہ اکیلے رہتی ہیں ہیں جو گزشتہ روز تریل گاؤں گئیں ہوئی تھیں۔پڑوسی نے انہیں بذریعہ فون اطلاع دی کہ آپ کے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جس پر میں اپنی والدہ اور بھابھی کی اطلاع پر ان کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ نامعلوم ملزمان نے کمروں کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی،ایک عدد کمبل،طلائی بالیاں، ایک عددطلائی چین اور بڑا تھرماس چوری کر کے لے گئے ہیں ادہر عالیہ صدیقی سکنہ بھورہ حیال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کلر سیداں بازار میں کاسمیٹکس کی شاپ پر جاب کرتی ہوں، گزشتہ روز اپنی شاپ کے قریب ہی واقع پارلر شاپ پر کھانا کھانے گئی اور جب واپس آئی تو دیکھا کہ میرا پرس جس میں میرا اصلی شناختی کارڈ،بائیک رجسٹریشن کارڈاور تیس ہزار روپے کی رقم غائب تھی،دریں اثناء راجہ وحید اختر نے 15پر اطلاع دی کہ اس کے گھر سے نامعلوم ملزمان ایک عدد سلنڈر اور تار چوری کر کے لے گئے ہیں۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 22, 2024) – In a span of a day, three robbery incidents have been reported in Kallar Syedan. Hafeez, a resident of Shah Bagh, lodged a complaint stating that his younger brother Khurram, who lives abroad, had left behind his wife and their mother at home. The two had gone to a nearby village, Tarail, when a neighbour called to inform them that the locks of their house had been broken. Upon returning, they discovered that unknown robbers had stolen cash amounting to PKR 110,000, a blanket, a pair of gold earrings, a gold chain, and a large thermos from their house.
In another incident, Alia Siddiqui, a resident of Bhora Hayal, filed a report claiming that her purse was stolen while she was working at a cosmetics shop in Kallar Syedan Bazaar. She had stepped out for lunch at a nearby parlor, and upon returning, she found that her purse containing her national ID card, bike registration card, and PKR 30,000 had been stolen.
Additionally, Raja Waheed Akhtar reported a theft to the emergency helpline 15, stating that unknown criminals had stolen a gas cylinder and electrical wires from his home. Police are investigating all three incidents.
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل میں تعینات پانچ ٹریفک وارڈنز کے تبادلے کر دیئے
Chief Traffic Officer Rawalpindi Transfers Five Wardens from Kallar Syedan Circle
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اکتوبر، 2024ء ) – چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل میں تعینات پانچ ٹریفک وارڈنز کے تبادلے کر دیئے،تبدیل ہونے والوں میں ٹریفک وارڈنز رفاقت حسین،وسیم رضا،عاصم مقصود،عادل منیر اور عدنان عزیز شامل ہیں جبکہ ٹریفک وارڈنز بلال قریشی،وسیم سراج،احتشام اور قہوان ظفر کو کلر سیداں سرکل میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔
سب ڈویژن دوبیرن، کمبیلی صادق صبح دس سے دن بارہ بجے جبکہ چوآخالصہ کے تمام فیڈرز صبح دس سے شام پانچ بجے تک بند رہیں گے
Power Outage Scheduled in Subdivision Doberan and Choa Khalsa Feeders for October 22
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اکتوبر، 2024ء ) –آئیسکو کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل کلرسیداں سب ڈویژن کے تین فیڈرز کلرسیداں سٹی،دوبیرن، کمبیلی صادق صبح دس سے دن بارہ بجے جبکہ ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام فیڈرز صبح دس سے شام پانچ بجے تک بند رہیں گے۔
راجہ محمد صدیق نے دوبیرن کلاں میں خان شبیر خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی
Raja Muhammad Siddiq met Khan Shabbir Khan at Doberan Kallan and inquired about his well-being
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اکتوبر، 2024ء ) –آزادکشمیر حکومت کےوزیر صنعت و تجارت راجہ محمد صدیق نے دوبیرن کلاں میں خان شبیر خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی وہ گزشتہ ایک ماہ سے صاحب فراش ہیں۔اس موقع پر ٹھیکیدار صابر چوہدری،سردار محمد غیاث،رفیق چوہان،خان رفاقت،انجینیر جواد،انجینیر فواد احمد و دیگر بھی موجود تھے ادہر چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،آصف نورانی نے بھی خان شبیر خان کی خیریت دریافت کی۔
دھمالی میں نمبردار راجہ نصیر اللہ انتقال کر گئے
Nambardar Raja Naseerullah passed away in Dhamali
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اکتوبر، 2024ء ) –سابق کونسلر یوسی بھلاکھر نمبردار عصمت اللہ کے والد محترم نمبردار راجہ نصیر اللہ انتقال کر گئے نمازہ جنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں ازادکشمیر کے وزیر صنعت و تجارت راجہ محمد صدیق،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،صدر مسلم لیگ ن کلر سٹی حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ صفدر کیانی،چوہدری شاہد اکبر گجر، راجہ صفدر کیانی،چوہدری فیصل حفیظ،راجہ عاصم صدیق، مسعوداحمدبھٹی،راجہ محمد سعید،سردار محمدآصف،سائیں امجد حسین،راجہ مجید احمد،راجہ جاوید،قاسم رضا اور دیگر نے شرکت کی۔
پی ٹی سی ایل کے سابق اہلکار چوہدری ادریس چوہان محلہ غوثیہ کلرسیداں میں انتقال کر گئے
Former PTCL official Chaudhry Idrees Chohan passed away in Mohalla Ghousia Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اکتوبر، 2024ء ) –پی ٹی سی ایل کے سابق اہلکار چوہدری ادریس چوہان محلہ غوثیہ کلرسیداں میں انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈہوک مقدم چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ کلرسیداں چوہدری ضیارب منہاس،عابد زاہدی،احسان الحق قریشی،راجہ اعجاز،شیخ اعجاز،راجہ داؤد اکبر،راجہ ظہیر اکبر،چوہدری ابرار حسین،قاضی سہیل افتخار،راجہ سعید عارف اور دیگر نے شرکت کی۔
تبادلہ کر دینے سے کیا کرپٹ ملازمیںن سیدھے ھو جاتے ھیں؟