کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، اکتوبر، 2024ء ) – سکول میں بچوں کے درمیان جوتوں اورچپلوں کے تنازع پر لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی۔ملزمان نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔نورین شہزادی سکنہ رکھ غزن آباد نے مقدمہ درج کروایا کہ محمد شعیب میرا حقیقی بیٹا ہے۔سہ پہر 3بجے کے قریب جبران مسلح پسٹل 30بور،سام مسلح آہنی راڈ،علی،نینوں مسلح ڈنڈے میرے گھر میں داخل ہو گئے اور گالم گلوچ شروع کر دی اور سام نے وارآہنی راڈ میرے بیٹے کے ہاتھ پر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔میں نے چھڑانے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے کپڑے پھاڑ کر مجھے نیم برہنہ کر دیا۔وجہ عناد چند دن قبل سکول میں بچوں کے درمیان جوتوں اور چپلوں پر تنازع ہوا تھا۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 20, 2024) – A minor dispute over shoes between children at a local school escalated into violence involving adults, resulting in the physical assault of a mother and her son. The assailants disregarded the sanctity of the household, forcibly entering the victims’ home and attacking them.
Noreen Shahzadi, a resident of Rakh Ghazanabad, filed a police complaint, stating that her son, Muhammad Shoaib, was targeted. According to the complaint, at around 3 PM, Jibran, armed with a pistol, along with Sam wielding an iron rod and two other accomplices, Ali and Nainu, entered the house. They verbally abused the family before Sam struck Shoaib’s hand with the rod, causing injury. When Noreen intervened, she was also physically assaulted, and her clothes were torn, leaving her partially exposed. The conflict reportedly stemmed from a recent school dispute between children over shoes and slippers. Police are investigating the incident.
چیف ایگزیکٹو آفیسر دارارقم سکولز آف پاکستان ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل نے کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب میں والدین اوراساتذہ کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب
Chief Executive Officer Dararqam Schools of Pakistan Dr. Ishtiaq Ahmed Gondal addressed the session organized regarding the role of parents and teachers as a special guest
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، اکتوبر، 2024ء ) –چیف ایگزیکٹو آفیسر دارارقم سکولز آف پاکستان ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل نے کہا ہے کہ والدین اساتذہ کو گھر میں بچے کے رویے،اس کے مزاجی رحجانات،اس کی عادات اور اس کی پسند و ناپسند کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔گھر میں ہونے والے مختلف واقعات و حالات اور حادثات بچے کی جذباتی زندگی میں گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ایک استاد کا ان سب سے باخبر رہنا انتہائی ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب میں والدین اوراساتذہ کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کا باہمی ربط اس لئے بھی بے حد ضروری ہے کہ والدین بچے کا بہت قریبی علم جبکہ اساتذہ بچوں کے نفسیات کے بارے میں ماہرانہ علم رکھتے ہیں لہذا دونوں فریقین کے باہم ملنے اور تبادلہ خیالات کرنے سے ایسے نتائج مرتب ہو سکتے ہیں جو بچے کی زندگی پر خوشگوار اثر چھوڑ سکتے ہیں۔استاد اور والدین دونوں کے پیش نظر ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ ہے بچہ اور اس کی بہبود،جب دونوں ایک ہی مقصد کیلئے کام کرتے ہیں تو اگر ان میں اشتراک و تعاون ہو، وہ ایک دوسرے سے ملتے رہیں ایک دوسرے کے نظریات اور ایک دوسرے کی مشکلات کا علم رکھیں تو یہ کام یقینا زیادہ احسن طریقے سے انجام پا سکتا ہے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر رفاہء انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد کاشف شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام و ہ عظیم دین ہے جس نے حصول علم یعنی علم طلب کرنے کو ایک دینی فریضہ قرار دیاہے۔ اس کی اہمیت اس سے بھی عیاں ہوتی ہے کہ ہمارے نبیﷺ پرجو پہلی وحی نازل ہوئی تھی وہ اقراء یعنی پڑھیے پر مشتمل ہے جس سے اسلام میں علم کی عظمت و اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالی نے معلم بنا کر مبعوث فرمایا،اس سے واضح ہوا کہ علم عظمت و اہمیت اپنی جگہ تا ہم معلم کا مقام سب سے بلند ہے۔
کلر سیداں میں ٹریفک حادثے میں 60سالہ موٹر سائیکل سوار اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔
A 60-year-old motorcyclist lost his leg in a traffic accident
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں میں ٹریفک حادثے میں 60سالہ موٹر سائیکل سوار اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔ٹریفک کا یہ حادثہ چوکپنڈوری کے قریب بھکڑال اسٹاپ پر پیش آیا جہاں 60سالہ موٹر سائیکل سوار اظہر محمود نے رات کے وقت روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑی اور ٹریفک وارڈن کلر سیداں ناصر سعید موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔موٹر سائیکل سوار دکھالی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
سید عابد حسین شاہ انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کنوہا میں ادا کی گی
Syed Abid Hussain Shah passed away, namaz e janaza was held in Kanoha
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، اکتوبر، 2024ء ) –پیر سید نذر حسین شاہ کے فرزند،سید صابر حسین شاہ ترمزی کے بھائی سید عابد حسین شاہ انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کنوہا میں ادا کی گی۔جسں میں چوہدری شاہد گجر،راجہ ظفر محمود،شیخ محمد حنیف،راحت کیانی، مسعود بھٹی،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،شیخ حسن سرائیکی۔صوبیدار غلام ربانی،راجہ محمد ثقلین،راجہ محمد جاوید،سید ظفر شاہ،راجہ عاصم صدیق اور دیگر نے شرکت کی۔