DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Armed Robbers Loot Thousands from Shop Near Kallar Syedan, Flee on Motorbike

راجہ مارکیٹ میںتین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دکان سے ہزاروں روپے کی رقم لوٹ لی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں کے قریب واردات میں تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دکان سے ہزاروں روپے کی رقم لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔شوکت صدیق نے مقدمہ درج کروایا کہ میں راجہ مارکیٹ میں وڈ ہاؤس کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز میرابھائی عامر صدیق و دیگر ملازمین کیساتھ دن کے وقت دکان میں موجود تھا کہ بدون موٹر سائیکل پر تین نوجوان لڑکے جن میں سے دو مسلح پستول تھے اور ایک کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی ا ور ہاتھوں میں داستانے پہن رکھے تھے اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر عامر صدیق کی جیب سے مبلغ پندرہ ہزار اور دکان کے گلے میں موجود پندرہ ہزار روپے نکال لئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ادہر کلرسیداں پولیس نے دوران گشت ملزم نصیب اختر سے پسٹل 30بور 3روند جبکہ عمران فاضل سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 19, 2024) – In a robbery near Kallar Syedan, three armed motorcyclists looted thousands of rupees from a shop and fled the scene.

Shaukat Siddique filed a complaint, stating that he operates a woodhouse business in Raja Market. He, along with his brother Amir Siddique and other employees, was at the shop during the day when three young men arrived on a motorcycle. Two of them were armed with pistols, and one was carrying a Kalashnikov. All wore gloves. At gunpoint, they took 15,000 rupees from Amir Siddique’s pocket and another 15,000 rupees from the shop’s cash register before escaping on the motorcycle.

Meanwhile, Kallar Syedan Police, during their patrol, recovered a 30-bore pistol and three rounds from suspect Naseeb Akhtar, and 20 liters of alcohol from another suspect, Imran Fazil.

بجلی کے میٹروں میں سوراخ کر کے ان کی ٹمپرنگ کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین صارفین کیخلاف مقدمات درج کر لئے

Three Charged for Tampering with Electricity Meters in Choa Khalsa, Smot and Bewal

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اکتوبر، 2024ء ) –بجلی کے میٹروں میں سوراخ کر کے ان کی ٹمپرنگ کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین صارفین کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔سب ڈویژنل آفیسرزآئیسکو چوآخالصہ اور بیول کے مطابق صارف محمد زرید خان سکنہ سیاہلی عمر خان،انور حسین سکنہ ڈھوک گوہر والی اور عرفان سکنہ سموٹ کے زیر استعمال میٹروں کو لیبارٹریز بھجوایا گیا تھا جن کی رپورٹس کے مطابق متذکرہ بالا صارفین کے میٹرز ٹمپرڈ پائے گئے جو کہ بجلی چوری کے زمرے میں آتے ہیں۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 19, 2024) – The Kallar Syedan Police have registered cases against three individuals for tampering with electricity meters by drilling holes into them.

According to Sub-Divisional Officers of IESCO (Islamabad Electric Supply Company) from Choa Khalsa and Bewal, electricity meters used by Muhammad Zareed Khan of Siyahli Umar Khan, Anwar Hussain of Dhok Gohar Wali, and Irfan of Samote were sent for laboratory testing. The reports confirmed that the meters had been tampered with, an offense that falls under electricity theft.

Kallar Syedan Police have officially lodged cases against the accused.

کلر سیداں روات روڈ پر ساگری کے قریب 32 سالہ حسن بی بی نامی خاتون روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی

32-Year-Old Woman Named Hassan Bibi Fatally Struck by Speeding Car While Crossing Road Near Sagra on Kallar Syedan-Rawat Road

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اکتوبر، 2024ء ) – کلر سیداں روات روڈ پر ساگری کے قریب 32 سالہ حسن بی بی نامی خاتون روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کلر سیداں ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا تا ہم وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔ متوفیہ پولیس چوکی قاضیاں کے نواحی علاقہ جبر کی رہائشی تھی۔ حادثے کے بعد نامعلوم ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

کنوہا میں سید عابد حسین شاہ انتقال کر گئے

Syed Abid Hussain Shah passed away in Kanoha

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اکتوبر، 2024ء ) –کنوہا کے پیر سید نذر حسین شاہ مرحوم کے فرزند اور محکمہ فاریسٹ آزادکشمیر کے ریٹائرڈ آفیسر سید صابر حسین شاہ کے بھائی سید عابد حسین شاہ انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن 00-03 کنوہا میں ادا کی جاے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button