DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The death of the bus driver’s son did not occur at THQ hospital, and no evidence of negligence or incompetence by the doctor.

بس ڈرائیور کے بیٹے کی ہلاکت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں نہیں ہوئی اور نہ ہی ڈاکٹر کی نا اہلی اور لاپرواہی ثابت ہو سکی

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر18، اکتوبر، 2024ء ) ––بس ڈرائیور کے 19سالہ بیٹے عمر شفیق کی ہلاکت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں نہیں ہوئی اور نہ ہی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کے ڈاکٹر کی نا اہلی اور لاپرواہی ثابت ہو سکی ہے۔ 19سالہ عمر شفیق کو تین دن قبل بروز جمعہ 11اکتوبر شام تقریباََ 7بجے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ لایا
گیا۔ مریض عمر شفیق کے گلے میں ممپس، گردن کے پاس سوجن اور ٹمپریچر،بخارتھا۔جبکہ مریض کے آکسیجن کا لیول ٹھیک تھا۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹۃ میں مریض کو تسلی سے چیک کرنے کے بعد سی بی سی ٹیسٹ،ڈینگی ٹیسٹ، سفیدپولیو اور خون بارے ٹیسٹ لکھ کر ہفتے والے دن دوبارہ ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ چیک کرانے کو کہا اور دوائی بھی لکھ کر دی۔ جبکہ اس کے بعد مریض تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ چیک اپ کرانے کے لیئے نہ آیا اور دو دن مسلسل مریض عمر شفیق کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ سے با ہر پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج ہوتا رہا جس کے بعد عمر شفیق کی گزشتہ روز بروز اتوار کو ہلاکت ہوگئی۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مریض عمر شفیق کے حوالے سے ہسپتال اور ڈاکٹروں کی غفلت میں کوئی صداقت نہ ہے۔ اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ڈیوٹی پر موجود ذمہ داران ملازمین، گارڈز کے بیا نات بھی لیئے گئے۔ ہسپتال ذرائع مزید بتایا کہ مریض کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال لا کر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ 11اکتوبر کے بعد 12اور13اکتوبر کو مریض کے فوت ہونے تک تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ نہ لایا گیا۔ جبکہ مریض کی ہسپتال کی حدود سے باہر پرائیویٹ کلینک یا گھر میں وفات کے بعد مریض کو مردہ حالت میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ لایا گیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, October 18, 2024) – The death of the 19-year-old son of a bus driver, Umar Shafiq, did not occur at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, and there is no evidence of negligence or incompetence by the doctors at the hospital. Umar Shafiq, who had mumps, swelling near his neck, and a fever, was brought to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta on Friday, October 11, around 7 p.m. His oxygen levels were normal at the time. After a thorough examination, tests such as CBC, dengue test, white blood cell count, and others were ordered, and he was advised to return with the test results the next day, on Saturday. He was also prescribed medication.

However, after that visit, Umar did not return to the hospital for a follow-up. Instead, he was treated for two days at private hospitals outside Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. Unfortunately, he passed away on Sunday. According to hospital sources, there is no truth to the claims of negligence by the hospital or its doctors in connection with Umar Shafiq’s death. CCTV footage, as well as statements from staff and guards on duty, have been reviewed as part of the investigation.

Hospital sources further clarified that false allegations were made after the dead body was brought to the hospital. After October 11, Umar was not brought to the hospital on October 12 or 13 until after he had passed away at a private clinic or at home, after which his body was brought to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta.

پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں میدانمارلیا۔ 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن

Pakistan Wins 6th Asian Taekwondo Open Championship, Secures First Position with 3 Gold Medals

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر18، اکتوبر، 2024ء ) ––پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں میدانمارلیا۔ 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن۔ پاکستان کے شاہ زیب خان کیلئےبہترین ایتھلیٹ کااعزاز۔صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیرقیادت ٹیم کی تاریخی فتح۔پاکستان تائیکوانڈو نے پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے جنگ کو بتایا کہ ہارون خان اور ملیحہ علی نے بھی گولڈ میڈلز جیت لئے۔قازقستان نے دوسری اور ملائیشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کم کو بونگ کی مبارکباد۔انڈونیشیا میں پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایشین لیول کے انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابیوں کے ریکارڈز بناتے ہوئے پہلی پوزیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 14 سے 17 اکتوبر تک تنگیرانگ میں کھیلی گئی۔ چھٹی ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 گولڈ،3 سلور اور 2 برونز میڈلزکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، قازقستان نے دوسری جبکہ ملائیشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ایشین تائیکوانڈو یونین کیجانب سے پاکستان کو ایونٹ کی بہترین ٹیم قرار دیا گیا۔پاکستان کے شاہ زیب خان کو سب سے زیادہ پوئنٹس اسکور بنانے پر چیمپئین شپ کا بیسٹ ایتھلیٹ
اورماسٹریوسف کرامی بہترین کوچ کا اعزاز دیا گیا۔آج کھیلے گئے -58 ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے ہارون خان نے اپنے ہم وطن ابوبکر صدیق کو 6-4 اور9-7 کے فرق سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کی +73 کیٹیگری فائنل میں پاکستان کی منیشہ علی نے انڈونیشیا کی پرماتا سری (Parmata Sri) کو 4-1 اور 8-2 سے شکست دیکر پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ دریں اثناء پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے پیٹرن انچیف کم کو بونگ (Kim Koo Boong) نے قومی تائیکوانڈو ٹیم کی تاریخی کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچز اورٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے پاکستان میں تائیکوانڈو کے کھیل کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ان کی پوری ٹیم کی کئی سالوں کی انتھک محنت کی بدولت آج پاکستانی ٹیم کو ایشین چیمپئین شپ کی سب سے بہترین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

Former District Council Member and Chairman Candidate Raja Aamir Mazhar Visits Union Council Hothla

سابق ممبر ضلع کونسل وچیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل کہوٹہ کا یونین کونسل ہوتھلہ کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2024)
سابق ممبر ضلع کونسل وچیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل کہوٹہ کا یونین کونسل ہوتھلہ کا دورہ، ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقاتیں، فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق ممبر ضلع کونسل وچیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل کہوٹہ نے اپنی یوسی کا دورہ کیا انہوں نے یونین کونسل ہوتھلہ،جگیوٹ خالصہ ڈھوک میرا والے راجہ نصرت حسین کے چھوٹے بھائی اورہوتھلہ ڈھوک بن والے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر عباس کے بہنوئی راجہ ارشد محمود کی نمازے جنازہ میں شرکت کی، یونین کونسل ہوتھلہ ڈنگور سیداں والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر سید صداقت حسین شاہ کے چچا جان، نوجوان سیاسی شخصیت سید حیدر علی شاہ (سپین)، سید حسن علی شاہ اور سید محسن علی کے والد محترم سید افتخار حسین شاہ کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی انہوں نے نتھوٹ کے مقام پر راجہ خضر حیات والد محترم سابق کونسلر راجہ سکندر کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی، راجہ عامر مظہر نے پنیالی کے مقام پر معروف سیاسی وکاروباری شخصیت ٹھیکیدار راجہ طالب حسین سے ملاقات کی علاقے کی سیاست پر گپ شب لگائی، راجہ عامر مظہر کے ہمراہ ن لیگی سیاسی شخصیت حفیظ احمد آسی اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی عمراہ موجود تھے۔

عنائت اللہ ستی کی خدمات لائق تحسین ہیں,سردار ارشد مجید

Inayatullah Satti’s services are commendable, Sardar Arshad Majeed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2024)
عنائت اللہ ستی کی خدمات لائق تحسین ہیں موصوف نے لکڑی چوروں کا جس طرع گھیراؤ کیا اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ کامرس کالج کو کلر سیداں شفٹ ہونے میں روکنا ان کا آنے والے نسلوں پر احسان عظیم ہے ان خیالات کا اظہارکہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی نے ہمیشہ کہوٹہ اور اس کے عوام کے لیے بہتری کے کام کیے ہیں انہوں نے بطور چیئرمین زکوۃ کمیٹی انہوں نے تحصیل بھر کے غریب، یتیم اور بیوائیوں کو بلا تفریق فنڈز تقسیم کیا ہے عنائت اللہ ستی نے تحصیل کہوٹہ میں لکڑی چوروں کے خلاف دلیری سے مقابلہ کیااورتعلیم کے فروغ کے لیئے عنائت اللہ ستی نے کامرس کالج کہوٹہ کو کہوٹہ سے کلر شفٹ ہونے میں روکا بلکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز اینڈ گرلز کہوٹہ میں مستحق۔ غریب طلباء وطالبات کی مالی امداد میں اپنا اہم رول ادا کیا جس پر عنائت اللہ ستی کی کاوشوں پر سردار ارشد مجید اور دیگر اہلیان کہوٹہ نے شاندار الفاظ میں سراہاہے۔

سالانہ مبارک حضرت خواجہ مولانا عبد الرحمن رحمۃ اللہ علیہ مورخہ21اکتوبر2024بروز سموار صبح9بجے تا ظہر انعقاد پذیر ہو گا

The annual Mubarak Hazrat Khwaja Maulana Abdul Rehman to be held on October 21, 2024 from 9 am to noon

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2024)
دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف تحصیل کہوٹہ میں سالانہ مبارک حضرت خواجہ مولانا عبد الرحمن رحمۃ اللہ علیہ مورخہ 21اکتوبر2024بروز سموار صبح9بجے تا ظہر انعقاد پذیر ہو گیا جبکہ حضرت مولانا حافظ حبیب اللہؒ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گئی عرس مبارک میں ملک بھر سے نامور علمائے دین اور ثنا خوان مصطفی ﷺ بھی سٹیج کی زینت بنیں گے جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین در با ر عالیہ بگہار شریف کا ہو گا،سر پر ست اعلیٰ ثاقی نعت کونسل پاکستان راجہ صغیر احمد بگہاروی نے تمام عاشقان مصطفی ﷺ کو اس محفل میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ڈاکٹرذاکرنائیک داعی قرآن وحدیث ہیں, قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مکی مسجد کہوٹہ

Dr. Zakir Naik is a preacher of Quran and Hadith, Qari Usman Osmani Khatib Jamia Makki Masjid Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2024)
تحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین ضلعی ممبر امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مکی مسجد کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹرذاکرنائیک داعی قرآن وحدیث ہیں،تقابل ادیان میں انہوں نے دنیاکواسلام کی حقّانیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کوایسے ہی مبلّغین کی ضرورت ہے عقیدہ توحید اورختم نبوت کی چوکیداری کے لیے قرآن وحدیث سے مکمل آگاہی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں علماء کرام،اساتذہ،خطباء،وکلاء سمیت ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں قرآن وحدیث اورسیرت طیبہ کے پیغام کوگھرگھرپہنچانے کے لیے کرداراداکریں۔نئی نسل کی تعلیم تربیت پرخصوصی توجہ دی جائے۔ بے راہ روی کا رستہ روکنے کے لیے امت کا ہرفرد اپناکردارادا کرے اورملت کے مقدرکا ستارہ بنے تاکہ اللہ تعالٰی کی رضاوخوشنودی نصیب ہو۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2024)
ن لیگ کے سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا چیئرمین چوہدری شفقت محمودسے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، مرحوم کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی بھی کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے آفس تشریف لائے اور ان سے ان کے والد محترم چوہدری محمد حسین کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا پوری قوم شنگھائی کا نفرنس کے مندوبین کا خیر مقدم کر رہی ہے، اگر دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں تو اس سے کسی کو کیا تکلیف ہے؟ کا نفرنس کے موقع پر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی دھمکیاں دینے والے ملکی ترقی کے ہی کیوں دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز قوم کا خون نچوڑ رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بابت بر وقت نوٹس لیا، جس سے ملک بھر میں بجلی دس روپے یونٹ سستی ہو جائیگی سعودیہ کا بڑا وفد پاکستان کے دورے پر ہے یہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے ہمارے مسائل کم کرنا چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. پنجاب وغیرہ میں لائق نوجوانوں کو ڈاکٹر بننے کا مزہ اب آنے لگا ھے جب لواحقین مردوزن جتھوں میں آ کے ان کی کٹائ کر جاتے ھیں یا ان کے خلاف میڈیا میں خبریں لگ جاتی ھیں۔اور یہ صفائیاں ھی دیتے رھتے ھیں۔ھن او گل نی رھی۔عزت وزت والا معاملہ گیا۔بیروکریسی ان کو دبا کے رکھتی ھے۔اب لائق بچوں کو کوئ اور شعبہ مثلا سول سروس،بزنس سڈیز،اکاؤنٹنگ،انجنئیرنگ یا آئ ٹی اپنانا چاھئیے۔نہیں تے سیاست ھی کر لو۔۔۔۔۔

Back to top button