کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، اکتوبر، 2024ء ) –خالد مسعود ولد فضل حسین نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں اور شاہین ہائیر سیکنڈری سکول کلر سیداں میں بطور ایڈمن آفیسر کام کرتا ہوں۔ چوکیدار حبیب الرحمان کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی اثنا میں علی رضا مسلح پسٹل 30 بور اور دو نامعلوم اس کے بھائی مسلح کلہاڑیوں کے اور ٹریکٹر ڈرائیور نامعلوم سکول کی دیوار توڑ کر سکول میں داخل ہو ئے اور علی رضا نے آتے ہی ہوائی فائرنگ و خوف و ہراس پھیلانا شروع کر دیااور دھمکی دی کہ اگر کوئی آگے بڑھا تو جان سے مار دیں گے اور ٹریکٹر ڈرائیور سے کہا کہ ہل چلائو اور سکول کا گرائونڈ پر ہل چلا کر گرائونڈ کا نقصان کر دیا۔تینوں نے پول اور دیگر سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی اور کافی نقصان پہنچایا۔یاد رہے کہ واقعہ جولائی میں پیش آیا تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 16, 2024) – Khalid Masood, son of Fazal Hussain, has filed a case at Kallar Syedan Police Station, reporting a violent incident that occurred earlier in July. Khalid, an admin officer at Shaheen Higher Secondary School, was present at the school with the watchman, Habib-ur-Rehman, when Ali Raza, armed with a 30-bore pistol, and two unknown accomplices carrying axes, forcibly entered the school premises by breaking the boundary wall with a tractor.
Ali Raza fired shots in the air, creating panic, and threatened to kill anyone who tried to intervene. The attackers instructed the tractor driver to plow the school ground, causing extensive damage. The trio also vandalized poles and other school property, leaving significant destruction behind.
قتل ہونے والے 40سالہ شخص کو کلر سیداں کی یوسی چوآخالصہ کی ڈھوک مغلاں داخلی ٹکال میں سپرد خاک کر دیا گیا
The murdered 40-year-old man was buried in the Dhok Mughlan, Takal
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، اکتوبر، 2024ء ) – مبینہ طور پر سالے کے ہاتھوں قتل ہونے والے 40سالہ شخص کو کلر سیداں کی یوسی چوآخالصہ کی ڈھوک مغلاں داخلی ٹکال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مقتول عمران شاہ جو کارپینٹر کا کام کرتا تھا نے دیر کے علاقے سے شادی کی تھی جس کے بطن سے تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔
کلرسیداں کے بازار چوک چورائے گلیاں محلے پیشہ ور بھکاریوں سے اٹ گئے ملک بھر کے بھکاریوں نے کلرسیداں میں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں
Beggars from all over the country have set up permanent camp in Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں کے بازار چوک چورائے گلیاں محلے پیشہ ور بھکاریوں سے اٹ گئے ملک بھر کے بھکاریوں نے کلرسیداں میں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں کمسن بچوں سے لے دوشیزاؤں سمیت خواتین اور معمر افراد تمام علاقوں میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں اپ کسی بھی دکان میں خریداری کے لیئے داخل ہوں اپ کے پیچھے پیچھے بھکاری بھی اندر داخل ہوکر ہاتھ پھیلا دیتے ہیں اپ کسی ہوٹل میں جائیں کھاتے وقت بھکاری بھیک مانگتے پہنچ جائیں گے اپ کسی فاسٹ فوڈ یا بیکری میں داخل ہوں اپ کچھ بھی تناول کرنے کی کوشش کریں بھکاریوں کے ہاتھ اپ کے سامنے آ جائیں گے کلرسیداں میں گاہکوں کے برابر برابر بھکاری بھی ہیں جنہوں نے صورتحال کو انتہائی مخدوش بنا رکھا ہے محنت کش روزذنہ مشقت کے بعد بمشکل ہزار ڈیڑھ ہزار کماتا ہے مگر بھکاری صرف ہاتھ پھیلا کر روزانہ تین سے چار روپے کما کر جب گھروں کو لوٹتے ہیں تو راستے میں انے والی دوکانوں سے دو کیلے کبھی دو سیب کسی سے دو ٹینڈے کسی سے دو شلغم کہہ کر سبزی فروٹ بھی حاصل کر لیتے ہیں عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے اس بابت قانون سازی پر عملدرامد کا مطالبہ کیا ہے۔
تعزیتی اجلاس
Condolence
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، اکتوبر، 2024ء ) – کلر سیداں پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت دلنواز فیصل منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر پریس کلب دلنواز فیصل کے ماموں،محمد جاوید اقبال کی تائی جان اور عتیق الرحمان مرزا کے بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری پرویز اقبال نے سابقہ کارکردگی اورسابقہ اجلاس کے حوالے سے ہونے والے فیصلے زیر بحث لائے گئے۔