DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Diagnosis of dengue virus in five more patients

کلر سیداں میں مزید پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں میں مزید پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 41ہو گئی ہے۔تحصیل اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل نے بتایا کہ 37سالہ مدیحہ کنول،38سالہ آصمہ نذیر،13سالہ آیان،16سالہ مہتاب عرفان،38سالہ محمد مدثر اور 42سالہ رمضان کی ڈینگی رپورٹس مثبت آئی ہیں جس کے بعد کلر سیداں میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد اب 41ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کا راولپنڈی کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 15, 2024) – Five new cases of dengue have been confirmed in Kallar Syedan, bringing the total number of confirmed dengue cases in the region to 41. According to Tehsil Entomologist Ghulam Ahmed Sambal, the latest patients include 37-year-old Madiha Kanwal, 38-year-old Asma Nazir, 13-year-old Ayaan, 16-year-old Mehtab Irfan, 38-year-old Muhammad Mudassir, and 42-year-old Ramzan. The patients are currently receiving treatment in various teaching hospitals in Rawalpindi.a 45-year-old from Tikal village, Kallar Syedan, was shot and killed by motorcycle riders on the Choa Khalsa-Bewal Road

 

کلرسیداں کے گاؤں ٹکال کے 45 سالہ عمران شاہ ولد الیاس شاہ کو چوآخالصہ بیول روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا

45-year-old Imran Shah of village Takal shot dead by motorcyclists on

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں کے گاؤں ٹکال کے 45 سالہ عمران شاہ ولد الیاس شاہ کو چوآخالصہ بیول روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا واقعہ کے فوری بعد کیری ڈبہ بے قابو ہوکر ایک گھر کو جا لگا جس سے گاڑی میں سوار دو خواتین بھی شدید زخمی ہو گئیں واقعہ پیر کے روز صبح گیارہ بجے کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق عمران شاہ اپنے کام کے سلسلے میں اپنے کیری ڈبے میں بیول جا رہے تھے کہ راستے سے دو مسافر خواتین بھی گاڑی میں سوار ہو گئیں گاڑی تحصیل کلرسیداں کی حدود سے نکل کر گوجرخان کی حدود میں داخل ہوئی تو برج کے قریب اسے موٹرسائیکل پر سوار افراد نے روکا اور ساتھ ہی فائرنگ شروع کردی جس سے عمران شاہ دم توڑ گئے گاڑی بے قابو ہوکر ایک گھر سے جا ٹکرائی جس سے گاڑی میں سوار دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں جائے وقوعہ پولیس چوکی قاضیاں گوجرخان کی حدود میں ہے ڈی ایس پی گوجرخان موقع پر پہنچ گئے پولیس مصروف تفتیش ہے حادثے کا افسوس ناک پہلو یہ یے کہ چار ماہ قبل عمران شاہ کی اہلیہ نے خودکشی کر لی تھی اس کے خاندان کو شبہ تھا کہ خود کشی ی وجہ گھریلو ناچاکی ہو سکتی ہے۔

Kallar Seydan – Imran Shah, a 45-year-old from Tikal village in Kallar Syedan, was shot and killed by motorcycle riders on the Choa Khalsa-Bewal Road. The tragic incident occurred around 11 a.m. on Monday. Imran Shah was driving his pickup truck towards Bewal for work when two female passengers boarded along the way. After crossing from Kallar Syedan into the Gujar Khan area, near a bridge, motorcycle riders stopped his vehicle and opened fire, killing him on the spot. The car then went out of control and crashed into a house, leaving the two women passengers seriously injured.
The incident took place in the jurisdiction of the Qazian Police Post, Gujar Khan. DSP Gujar Khan arrived at the scene, and the police are investigating the matter. Sadly, four months before this, Imran Shah’s wife had committed suicide, and the family suspected domestic issues might have been the cause.

 

جاب حکومت کی جانب سے پرائمری مدارس کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کی حکومتی پالیسی کے تحت تحصیل کلرسیداں کے 25 مدارس بھی تیار۔

25 Madrasahs of Tehsil Kallar Syedan ​​are also ready under the government policy of handing over primary madrasahs to the private sector on behalf of the Job government.

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، اکتوبر، 2024ء ) –پنجاب حکومت کی جانب سے پرائمری مدارس کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کی حکومتی پالیسی کے تحت تحصیل کلرسیداں کے 25 مدارس بھی تیار۔ایک این جی نے انہیں اپنی تحویل میں لینے یا نہ لینے کے لیئے سروے شروع کردیا ان مدارس میں گونمنٹ کے بوائز گرلز اور ماڈل پرائمری سکولز شامل ہیں۔گرلز مدارس میں سیائلی عمر خان،میرگالہ خالصہ،دھمنال، ڈھوک مقدم،کھوڑی سکرانہ،بھلہ کلرسیداں،سکرانہ،کھناہدہ،ڈھکی راجگان، حویلیاں، راجدھانی،موا دھمیال،گھوئی،بھونی،گورنمنٹ بوائز پرائمری مدارس میں تنیام سیداں، دھمنوہا، بالیماں، کلریاں، من مور،ڈھوک سنگال،سلطان خیل،سنبل،سامٹھی شامل ہیں۔

شنگائی کانفرنس ہماری معیثت میں اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہے

The Shanghai conference is going to play an important role in our economy

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، اکتوبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شنگائی کانفرنس ہماری معیثت میں اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہے پاکستان طویل مدت کے بعد کسی بڑی کانفرنس کا میزبان بنا ہے لہذہ پوری قوم مکمل یکسوئی کے ساتھ مہمانوں کو جی آیاں کہہ رہی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اج ملک کا ہر محب وطن شخص شنگھائی کانفرنس کو پاکستان کے لیئے مفید سمجھ رھا ہے مگر کچھ نادان ہمیشہ کی طرح آج پھر اسلام اباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں اگر ملکی وقار اور ترقی عزیز ہوتی تو کچھ ایام کے لیئے اپنی انتشار کی سیاست ترک کر سکتے تھے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کے دھرنے سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوا تھا آج بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں جب بارہ ممالک کے وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان انتشاریوں کو دیکھ رہی ہے اس بار انہیں ڈی چوک میں سر اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ پوری قوم اس کانفرنس کی میزبان ہے۔

 

مقامی کاروباری محمد ندیم چیمہ کے فرزند محمد انیس تبسم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Mohammad Anees Tabasim, son of local businessman Mohammad Nadeem Cheema wallima celebrated

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، اکتوبر، 2024ء ) –مقامی کاروباری محمد ندیم چیمہ کے فرزند محمد انیس تبسم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں سوئیں چیمیاں میں دی گئی جس میں چوہدری خرم ریاض،صاحبزادہ بدرمنیر،حاجی ابرار حسین،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری شاہد گجر،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،راجہ افتخار پکھڑال،مسعود احمد بھٹی،راحت محمود کیانی،ملک شیر افگن،راجہ محمد فیاض،اورنگ زیب چیمہ،ناظم بشیر چیمہ،کیف ناہید،بابا عبدالعزیز،انعام الحق چیمہ،منیب تحسین و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button