DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Jatli Police Solve Two-Week-Old Murder Mystery in Jatli, Family Members Arrested for the Crime
جاتلی پولیس نے دو ہفتے قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل کر لیا، مقتول کے اہل خانہ گرفتار
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 10, اکتوبر 2024) –جاتلی پولیس کی اہم کارروائی,دو ہفتہ قبل گھر میں شہری کے قتل کا معمہ حل،مقتول شکیل کی اہلیہ، سوتیلے بیٹے اور بیٹی ملوث نکلے، گرفتار ملزمان میں مقتول کی اہلیہ یاسمین، سوتیلی بیٹی ماریہ اور سوتیلے بیٹے حمزہ اور یوسف شامل ہیں
ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے مقتول کو قتل کیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا، جاتلی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق کو آشکار کیا، ملزمان نے تفتیش کے دوران قتل کا انکشاف کیا، قتل کے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ایس ڈی پی او گوجرخان اور جاتلی پولیس کو شاباش، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ایس پی صدرملزم کتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا.




