9 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Raja Sagheer Ahmed Distributes Himmat Cards and Presents Pink Bus for Free Student Transport in Kallar Syedan

کلر سیداں: راجہ صغیر احمد کا معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم، گرلز کالج کی طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کے تحت پنک بس کی چابی پیش

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اکتوبر، 2024ء ) – مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا دورہ کلرسیداں،معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیئے اور گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین کی پرنسپل کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے کالج کی طالبات کے فری پک ڈراپ کے لیئے پنک بس کی چابی پیش کیا قبل انہوں انہوں نے ہمت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معذور افراد کی بحالی کیلئے ہمت کارڈز کی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہمت کارڈ کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر معذور افراد کی دہلیز پر ان کی معذوری جسم کی تصدیق کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب میدان عمل میں اتر چکا ہے۔انہوں نے کلر سیداں میں 50 کے قریب معذور افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کیئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر راولپنڈی،سابق ارکان بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،عابد زاہدی،حاجی اسحاق حسین، صوبیدار غلام ربانی اور شیخ حسن سرائیکی بھی موجود تھے۔قبل ازیں راجہ صغیر احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں کا دورہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب کی وزیراعلی ٹرانسپورٹ پروگرام فار ویمن کے تحت فراہم کی گئی ایک عدد ائرکنڈیشنڈ بس کی چابی پرنسپل شگفتہ حفیظ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ یہ بس کلر سیداں اور گردونواح کی طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کر ے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – October 9, 2024): PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed visited Kallar Syedan, where he distributed “Himmat Cards” to differently-abled individuals and presented the key to a Pink Bus, provided under Punjab Chief Minister Maryam Nawaz’s initiative, to the principal of the Government Girls College. This bus will offer free pick-and-drop services to the college’s students.

During the Himmat Card distribution ceremony, Raja Sagheer Ahmed emphasized that this initiative by the Punjab government is a commendable step to support differently-abled individuals. For the first time, the government has approved the issuance of Himmat Cards to reduce the challenges faced by these individuals. Under the special instructions of Chief Minister Maryam Nawaz, the Department of Social Welfare and Bait ul Maal has been mobilized to certify disabilities at the doorstep of the affected individuals. Around 50 Himmat Cards were distributed at the event.

In addition to the ceremony, Raja Sagheer Ahmed visited the Government Associate College for Women and handed over the bus keys to Principal Shagufta Hafeez. The air-conditioned bus will provide transportation services to students and female staff from Kallar Syedan and surrounding areas. Several dignitaries, including Assistant Director of Social Welfare Rawalpindi and former municipal members, were also present at the event.

انسپکٹر سجاد حسین قریشی کو انچارج ٹریفک کلرسیداں تعنیات کردیا گیا

Inspector Sajjad Hussain Qureshi was appointed as the in-charge traffic controller

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اکتوبر، 2024ء ) –انسپکٹر سجاد حسین قریشی کو انچارج ٹریفک کلرسیداں تعنیات کردیا گیا انہوں نے عمران خان اور ناصر سعید کے ہمراہ زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر کلرسیداں سے سکوٹ اور ممیام جانے والی دس کے قریب سوزوکی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں کلرسیداں تھانے بند کر دیا۔ عوامی حلقوں ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کلرسیداں سے سہوٹ،کلرسیداں سے گوجرخان براستہ بنک چوک کنوہا اور کلرسیداں اے سرصوبہ شاہ کے درمیان چلنے والی بسوں ویگنوں اور سوزوکیوں کی لوٹ کھسوٹ کا بھی فوری نوٹس لیا جائے سرصوبہ شاہ جانے والی ویگنوں میں چوآخالصہ 8 کلومیٹر کارپٹ سڑک کا کرایہ 100 روپے وصول کرکے انتظامیہ کو چیلنج کر رکھا ہے

تاجدار ختم نبوت کانفرنس 11 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب مکی مسجد ڈھکی بھائی مہر علی میں ہو رہی ہے

Tajdar Khatman Nabuwat Conference is being held on October 11, Friday, after Maghrib Namaz at Maghrab at Masjid Dhaki Bhai Mehr Ali

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اکتوبر، 2024ء ) –تاجدار ختم نبوت کانفرنس 11 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب مکی مسجد ڈھکی بھائی مہر علی میں ہو رہی ہے جس سے علامہ شبیراحمد عثمانی،فاروق معاویہ،مفتی بلال معاویہ،حسنین معاویہ،مولانا ضیااللہ و دیگر خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں پارٹی رہنما سرے سے غائب رہے ,شیخ وسیم اکرم

In the recent protest of PTI, party leader were absent, Sheikh Wasim Akram

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اکتوبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں پارٹی رہنما سرے سے غائب رہے پنجاب سے پی ٹی آئی کے تمام بڑے رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز اس احتجاج سے الگ تھلگ رہے جس سے کارکنوں میں تنہائی کے علاوہ ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا کے پی کے کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے نئی طرز سیاست کو متعارف کروایا ہے کبھی وہ راستے سے پلٹ جاتے ہیں کبھی قافلے اور ساتھیوں کو راستے میں چھوڑ کر اسلام آباد میں کے پی کے ہاوس میں پناہ لیتے ہیں اور وہاں سے بھی جیب خالی ہونے کے باوجود راہ فرار اختیار کرتے ہوئے بارہ اضلاع گھوم کر پشاور پہنچ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت یے عمران خان تسلیم کرلیں کہ ان کے ساتھی انہیں چھوڑ چکے ہیں وہ ان کی آئے روز کی احتجاجی کال سے بھی نالاں ہیں۔

کنوہا کے گاؤں چک گجراں میں چوہدری محمد ذوالفقار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Chaudhry Mohammad Zulfiqar’s wife passed away in village Chak Gujran of Kanoha

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اکتوبر، 2024ء ) – دوبیرن کلاں کے نجی سکول کے پرنسپل آصف نورانی کی بھاوج،چوہدری محمد ذوالفقار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ کنوہا کے گاؤں چک گجراں میں ادا کی گئی جس میں چوہدری شاہد گجر،ٹھیکیدار محمد بشارت، چوہدری سہیل گجر،سردار آصف محمود،چوہدری فیصل حفیط و دیگر نے شرکت کی۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کے لیبارٹری ٹیکنیشن راجہ ارسلان عادل کے والد محترم راجہ عادل مقصود انتقال کر گئے

Raja Adil Maqsood uncle of Raja Arsalan (THQ Hospital) passed away

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اکتوبر، 2024ء ) –ٹی ایچ کیو ہسپتال کے لیبارٹری ٹیکنیشن راجہ ارسلان عادل کے والد محترم راجہ عادل مقصود انتقال کر گئے نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری طارق تاج،صغیر بھولا،راجہ شاہد پکھڑال،ملک مناظر حسین و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button