مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2024) کہوٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی طرف سے (ہمت کارڈ پروگرا م)کے تحت ”سپیشل افراد”میں کارڈ کی تقسیم،مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کہوٹہ کے آفس میں معزور مرد و خواتین میں کارڈ تقسیم کیے،ہمت کارڈ پروگرا م ”سپیشل افراد”کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی طرف سے خاص تحفہ ہے اس کارڈ کے ذریعے سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے دس ہزار روپے ملے گاان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے سوشل ویلفیئر کہوٹہ کے آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر تحصیل کہوٹہ،راجہ ذکاء اللہ، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،سیاسی وسماجی شخصٰت محمد نور مغل دڑیوٹ وارث، لیگی رہنماء حاجی محمد سلیم،لیگی رہنماء انور ستی، حاجی راجہ ماسٹر محمد ابرار، راجہ خالد جنجوعہ محلہ راجگان، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زوہیب وحید ستی، راجہ وقار محبوب، سرفراز قریشی، عابد اقبال عباسی اور زین ملک موجود تھے اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے اس پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ جن افراد کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ان کیلیے یہ خوبصورت پروگرام لانچ کیا ہے جس وہ سے مستقفید ہو نگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حلقے میں کاموں کے حوالے سے ایک بڑھی تبدیلی آئے گئی۔
Kahuta (Pothwar.com representative, Kabir Ahmed Janjua – October 9, 2024): In a special event held at the Social Welfare Office in Kahuta, PML-N Member of Provincial Assembly (MPA) Raja Sagheer Ahmed, accompanied by PML-N leaders, distributed “Himmat Cards” to differently-abled men and women. This initiative, under the “Himmat Card Program,” is a special gift from Punjab Chief Minister Maryam Nawaz aimed at supporting “special individuals” in the province. With this card, beneficiaries will receive PKR 10,500 every quarter.
Addressing the attendees, Raja Sagheer Ahmed praised Chief Minister Maryam Nawaz for launching this impactful program, which focuses on individuals often overlooked by society. He added that this initiative would bring meaningful benefits to the recipients. The event was attended by several notable figures, including Raja Rafiqat Janjua (President, PML-N Youth Wing Kahuta), Assistant Director of Social Welfare Raja Zakaullah, and other prominent political and social personalities. The MPA expressed optimism that this program would bring significant change to the region and enhance support for the differently-abled community.
ہم کسی صورت بھی اپنی تحصیل کہوٹہ کو نہیں چھوڑ سکتے ہمارے تمام معملات ضلع راولپنڈی کے ساتھ ہی
We cannot in any case leave our tehsil Kahuta with all our activities in district Rawalpindi, Raja Amir Mazhar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2024) کہوٹہ کی تقسیم کے سخت خلاف ہوں یوسی ہوتھلہ یادیگر کسی یوسیزکوکسی اور تحصیل کے ساتھ لگایا گیا تو یہ عوام سے سراسر زیادتی ہو گئی جو ہم کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کر یں، ایٹمی تحصیل کہوٹہ کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انکو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں اور میری یونین کونسل ہوتھلہ کی غیور عوام نے اس قبل بھی یوسی ہوتھلہ کی تقسیم پر سختی کے ساتھ سٹینڈ لیا تھا ہم آج بھی اسی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ہم کسی صورت بھی اپنی تحصیل کہوٹہ کو نہیں چھوڑ سکتے ہمارے تمام معملات ضلع راولپنڈی کے ساتھ ہیں ہم تحصیل کہوٹہ اور ضلع راولپنڈی کے ساتھ خوش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دیگر یونین کونسل سے چیئرمین حضرات سیاسی وسماجی شخصیات کے بیانات آ رہے ہیں انشاء اللہ میں ان کے ساتھ ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر تحصیل کہوٹہ کی عوام اس قسم کی تقسیم کو نہیں چاہتی تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں اور ایسی تقسیم کے خلاف ہیں ہم تحصیل کہوٹہ اور ضلع راولپنڈی کے ساتھ خوش ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں میری طرف سے اپنی عوام کے لیے قانونی، سیاسی،اخلاقی سپورٹ ہر وقت حاضر ہے۔
کہوٹہ کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،سجاد ستی
We will not allow anyone to divide the Kahuta, Sajjad Satti
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2024) سجاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، اپنے علاقے اور اس میں بسنے والے لوگوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے ہر قانونی دروازہ کھٹکھٹائیں گے، یوسی سنگ (کھڈیوٹ) کو کوٹلی ستیاں میں شامل کرنے کی تجویز کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، کہوٹہ کو چند سازشی عناصر کے ذاتی مفادات کی خاطر ٹوٹنے نہیں دینگے، چند لوگ اپنے پاؤ گوشت کیلئے پورے کہوٹہ کو توڑنے کے منصوبے میں لگے ہیں لیکن یوسی سنگ کھڈیوٹ کی عوام انکے تمام منصوبوں کو ناکام کرینگے ان خیالات کا اظہارصدر مسلم لیگ ن و چیئر مین یوسی سنگ کھڈیوٹ سجاد حسین ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کہوٹہ اپنے علاقے کا تحفظ اور دفاع کرنا جانتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس بابت ہر قسم کا احتجاج، قانونی کاروائی کرینگے۔ حلقہ کے ایم این اے و ایم پی اے نوٹس لیں عوام علاقہ میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔