8 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Bee Attack on School children in Kallar Syedan: 24 Injured, Rescued by Emergency Services

نجی سکول کے بچوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ،

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اکتوبر، 2024ء ) – نجی سکول کے بچوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ،ریسکیو 1122 نے متاثرہ بچوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔متاثرہ بچوں میں دو اساتذہ جبکہ تین راہگیر بھی شامل تھے۔حملہ اس وقت ہوا جب نجی سکول کے طلبہ بمعہ دو اساتذہ مرید چوک میں فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کے بعد واپس سکول جا رہے تھے شہد کی مکھیوں کے حملے کے بعد بھگڈر مچ گئی بچوں اور راہ گیروں نے دوڑیں لگا دیں۔ریسکو 1122کی ایمبولنس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچوں سمیت دیگر افراد کو ابتدائی طبی امدا د فراہم کی اور انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔انچارج ریسکو 1122حارث فاروق نے بتایا کہ 21بچوں،اساتذہ اور دیگر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کا کہنا تھا کہ 24بچوں کو ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے دو اساتذہ اور تین راہگیر شامل تھے اور انہیں انجکشن دے کر گھر بھیج دیا گیا۔

Kallar Syedan(Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 8, 2024) – A group of schoolchildren from a private school in Kallar Syedan were attacked by a swarm of bees while returning from a rally in solidarity with Palestinians. The incident took place near Muree Chowk as the students, accompanied by two teachers, were heading back to school. The sudden bee attack caused panic, leading to a stampede as children and passersby fled the scene.

Rescue 1122 teams responded promptly, providing first aid to the affected students, teachers, and three passersby. They were all transported to the THQ Hospital in Kallar Syedan for further treatment. Rescue 1122 in-charge, Haris Farooq, reported that a total of 21 individuals received medical assistance. According to Dr. Abida Parveen, the Medical Superintendent, 24 people were brought to the hospital, including two teachers and three bystanders, who were treated with injections and later discharged.

انکوائری آفیسر نے فروٹ فروش باپ بیٹے کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر دی

The inquiry officer found the fruit vendor father and son guilty and recommended legal action against them

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اکتوبر، 2024ء ) –انکوائری آفیسر نے فروٹ فروش باپ بیٹے کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر دی۔فروٹ فروش زاہد حسین اور اس کے بیٹے اکبر علی نے چند ماہ قبل اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ریٹ چیک کرنے کے بہانے انہیں تنگ کر تی ہیں اور فری میں آڑو لے کر چلی جاتی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) راولپنڈی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اے ڈی سی نے اپنی نکوائری رپورٹ مکمل کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ارسال کر دی۔ انکوائری آفیسرکو باپ بیٹا اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کیخلاف کرپشن کے ثبوت پیش نہیں کر سکے اور فری میں آڑو لینے کا حلف دینے سے بھی انکار کر دیا۔انکوائری آفیسر نے انچارج پرائس کنٹرول سیل،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ڈاکٹر تانیہ صفدر کی بطور اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کارکردگی رپورٹ بھی مانگی تھی جو تسلی بخش قرار دے دی گئی اور قرار دیا کہ ڈاکٹر تانیہ صفدر نے پنجاب پرائس کنٹرول برائے اشیائے ضروریہ2024کے تحت کارروائی عمل میں لائی اور ان کی بطور اسپیشل پرائس مجسٹریٹ تعیناتی کے دوران ان کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال کرنے یا عوامی حلقوں کی جانب سے ان کیخلاف کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور انہوں نے ریاست کی رٹ کو قائم رکھتے ہوئے نوٹیفائیڈ ریٹ پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا۔انکوائری آفیسر نے مزید قرار دیا کہ ویڈیو میں فروٹ فروش کا مواد اور طرز عمل اور اس کے بعد تھانے میں جمع کروایا گیا بیان اور اسپیشل مجسٹریٹ کیخلاف کوئی بھی واقعاتی یا دستاویزاتی ثبوت پیش کرنے میں ناکامی سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ ایک بلیک میلینگ کی کوشش تھی جس کا مقصد آفیسر کو ان کے فرائض سے انجام دہی سے روکنا ہے۔انکوائری آفیسر نے سفارش کی کہ لیڈی پرائس مجسٹریٹ کو دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے پر فروٹ فروش زاہد حسین کیخلاف زیر سیکشن 509آف پاکستان پینل کورٹ 1860اور اس کے بیٹے اکبر علی کیخلاف زیر سیکشن 21(1)(d)اینڈ 2الیکٹرونکس کرائمز ایکٹ 2016کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے تا کہ کسی سرکاری آفیشل کی سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران انہیں دھمکانے یا ہراساں کرنے کے غلط عمل کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

حکومت نے درست فیصلوں سے اسلام اباد کو خون خرابے سے بچا لیا ,محمد اعجاز بٹ

The government has saved Islamabad from bloodshed with correct decisions, Mohammad Ijaz Butt

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اکتوبر، 2024ء ) –پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے اسلام آباد پر یلغار کرنے والوں سے انتہائی عمدگی اور مہارت سے نمٹنے پر وفاقی حکومت اس کے اتحادیوں لا اینڈ آرڈر فورسز اور وزیر اعظم شہبازشریف وزیرداخلہ محسن نقوی کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے درست فیصلوں سے اسلام اباد کو خون خرابے سے بچا لیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سرکشی کے عادی بن چکے ہیں جب بھی ملک کی حالت بہتر ہونے لگتی ہے احتجاج شروع کر دیا جاتا ہے ایسے حالات میں جب ملائشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر تھے شنگھائی کانفرنس ہونے والی تھی تو ایسے میں احتجاج کا قطعی کوئی مقصد نہیں تھا پر امن احتجاج کی آڑ میں ملک گیر پہیہ جام کر دیا جاتا یے کے پی کے کے وزیراعلی سرکاری وسائل کے ساتھ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کرنے چلے آتے ہیں ان کی جیب میں ایک روپیہ بھی نہ تھا مگر حیرت یے کہ یہ پشاور سے اسلام آباد اور پھر پشاور بھی پہنچ گئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بلاشبہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے کسی خون خرابے کے بغیر اسلام اباد کو حملہ آوروں سے دور دھکیلا اس پر پوری حکومت اور ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے تجویز دی کہ حکومت ملک بھر کے بڑے شہروں میں کوئی جگہ مختص کردے جہاں لوگ آ کر احتجاج ریکارڈ کروائیں اور واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں شاہراہوں اور نظام زندگی کی بندش سے ملک کو معاشی طور پر بے پناہ نقصان ہوتا ہے

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کلرسیداں نے ریلی نکالی

Jamaat-e-Islami Kallar Syedan held a rally to express solidarity with the Palestinians

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اکتوبر، 2024ء ) –فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کلرسیداں نے ریلی نکالی۔مین چوک پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی منصفوں کے لیئے کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران اس لیئے خاموش ہیں کہ جارحیت کا نشانہ بننے والےمسلمان ہیں۔جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال۔حاجی ابرار حسین،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،عبدالودود عامر،شیخ برہان،مولانا شہزاد ترک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے جس سے امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے اور کفر باری باری مسلمانوں پر حملہ آور ہے اس سے قبل مختلف تعلیمی اداروں نے بھی مشترکہ جلوس نکالا جس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا
شرکاء ریلی اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button