5 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two Incidents of Sexual Assault Reported in Takal and Banhal, FIRs Filed; Police Begin Investigation

کلرسیداں میں خواتین سے جنسی زیادتی کے دو واقعات،مقدمات درج

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں میں خواتین سے جنسی زیادتی کے دو واقعات،مقدمات درج۔پہلا واقعہ کلرسیداں اور دوسرا چوآخالصہ کے قریب پیش آیا ۔مسماۃ ثناءنے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں گھر میں ہوتی ہوں،طارق نامی شخص جو رشتے کرواتا ہے نے میرے رشتے کیلئے جہانگیر سکنہ بناہل سے ملاقات کروائی اور رشتے کی بات طے ہوگئی۔گزشتہ شام 7بجے کے قریب جہانگیر نے کال کر کے کہا کہ آج میں آپ کو شاپنگ کروانا چاہتا ہوں اور طارق کو میرے گھر بھیجااور میں طارق کیساتھ چلی گئی۔وہ مجھے پاس ہی ایک مکان میں لے گیا اور کہا کہ اندر بیٹھو میں آتا ہوں اور باہر سے تالا لگا دیا۔اسی دوران جہانگیر دوسرے کمرے سے باہر آ گیا اور مجھ سے زبردستی زیادتی کرنی شروع کر دی اور دو گھنٹے تک عصمت دری کرتا رہا۔جبکہ دوسرا واقعہ چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں پیش آیا جہاں مسلمات (ع) بی بی زوجہ شیر محمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند کیساتھ لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاوند نے مار پیٹ کر مجھے گھر سے نکال دیا اور میں آج کل کلر سیداں میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روز میں اپنی کزن سے اس کے خاوند کے انتقال پر تعزیت کرنے نکلی چوآ خالصہ پہنچ کر میں ایک رکشہ پر بیٹھ گئی جس نے مجھے راستے میں اتار دیا جہاں سے میں پیدل ٹکال کی طرف چل پڑی راستے میں تنویر احمد،الطاف،شکیل کھڑے تھے یہ لوگ ہمارے گھر کے قریب ہی رہتے ہیں انہوں نے مجھے دیکھا تو کہنے لگے کیا وجہ ہے تمہیں اگر آج خاوند گھر نہیں آنے دے رہا تو ہمارے گھر چلی آؤمیں نے انہیں ایسا کہنے سے منع کیا تو الطاف نے مجھے بازو سے پکڑ لیا میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو میرے کپڑے پھٹ گئے اور تینوں نے مجھے پکڑ لیا۔تنویر نے کہا کہ پہلے میں اس کیساتھ زیادتی کرتا ہوں باقی بعد میں کرنا وہ مجھے قریب ہی جھاڑیوں میں لے گیا جہاں پہلے تنویر نے میرے ساتھ زیادتی کی اور میں بے ہوش ہو گئی جب ہوش آیا تو ہر طرف اندھیر پھیلا ہوا تھا،سڑک پر چلنے لگی ایک گھر کے باہر صحن تھا جہاں جا کر بیٹھی تو پھر بے ہو ش ہو گئی۔کلرسیداں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 5, 2024) – Two separate cases of sexual assault against women have been reported in Kallar Syedan and Choa Khalsa. FIRs have been registered, and police have launched investigations into both incidents.

In the first incident, Ms. Sana filed a complaint stating that she was introduced to a man named Jahangir from village Banhal by Tariq, a matchmaker, to discuss a potential marriage proposal. According to the complaint, on the evening of the incident, Jahangir called Sana, expressing a desire to take her shopping, and sent Tariq to pick her up. Tariq took her to a nearby house, locked her inside a room, and left. Jahangir then emerged from another room and forcibly assaulted her for two hours.

The second incident occurred near the village of Takal in Choa Khalsa. Ms. (A) Bibi, wife of Sher Muhammad, reported that after a domestic dispute, her husband had thrown her out of their home. While residing temporarily in a rented house in Kallar Syedan, she went to Choa Khalsa to offer condolences to her cousin. After taking a rickshaw part of the way, she began walking toward Takal when she encountered three men—Tanzeer Ahmed, Altaf, and Shakeel—who lived near her home.

According to the victim, the men offered her a place to stay, but when she declined, Altaf grabbed her arm. Despite her attempts to flee, they tore her clothes and restrained her. Tanveer then dragged her into nearby bushes and assaulted her, causing her to lose consciousness. She later regained consciousness and stumbled onto a nearby road before collapsing again in a yard. Kallar Syedan police have registered both cases and initiated investigations.

کلرسیداں سے کوئی جلوس یا قافلہ اعلانیہ طور پر اسلام آباد کے لیئے روانہ نہ ہوا

No procession or caravan left for Islamabad from Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، اکتوبر، 2024ء ) –راولپنڈی اسلام اباد کی نسبت کلرسیداں میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی مگر کہیں بھی سڑک کو کنٹینر لگا بند نہیں کیا گیا البتہ شاہ باغ میں پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا جہاں سے گزرنے والوں پر کوئی پابندی نہیں تھی کلرسیداں سے روات،گوجرخان، ڈڈیال،پلاک،چک سواری،کوٹلی،میرپورآزادکشمیر،چوآخالصہ،شاہ خاکی،دوبیرن،باغ جمیری،بیول اسلام پورہ جبر گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی مگر کلرسیداں سے کوئی جلوس یا قافلہ اعلانیہ طور پر اسلام آباد کے لیئے روانہ نہ ہوا،البتہ سارا دن موبائل سروسز اور انٹرنیٹ کی بندش پر زیادہ لوگ شاکی نظر آئے،روات کے قریب ٹی چوک کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا تھا جس سے کلرسیداں کے دفاتر میں بھی حاضری پوری نہ ہوسکی۔

جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست معروف عالم دین علامہ عبدالرشید ربانی کا جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Allama Abdul Rasheed Rabbani, Patron of Jamiat Ulama of Britain, addressed the Friday prayer gathering at Jamia Masjid Rabbani

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، اکتوبر، 2024ء ) –جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست معروف عالم دین علامہ عبدالرشید ربانی نے کہا ہے کہ اللہ سے محبت جزو ایمان ہے اطاعت نبی صلعم میں ہی دنیا و اخرت کی کامیابیاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رشتہ داروں سے میل ملاپ اور بیمار کی عیادت اسلامی احکامات میں سے ہیں۔درود شریف کا پڑھنا تمام مسائل کا حل ہے۔اللہ سے محبت کرنے والوں پر نبی صلعم کی اطاعت فرض ہے۔عرش عظیم کا مالک اور خالق اللہ تعالی ہے اس کی بڑھائی بیان کرنا افضل ذکر ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاتھ موبائل کے لیئے نہیں تسبیح کے لیئے ہیں سبحان اللہ کا ورد فرشتے بھی کرتے ہیں۔انسان عبادت الہی کے ذریعے فرشتوں سے افضلیت حاصل کر سکتا ہے۔پہلے نبی اپنی امتوں کے نبی تھے ہمارے نبی تو امام الانبیا ہیں۔قیامت تک کوئی دوسرا نبی نہیں آ سکتا۔ہماری عظمت کی وجہ کلمہ طیبہ ہے۔جمعہ کی ادائیگی دراصل بخشش کا موثر ذریعہ ہے۔نماز قائم کریں مساجد کو آباد کریں مدارس پر توجہ دیں۔دین کے پیغام کو قریہ قریہ پہنچائیں۔قبل ازیں مہتمم احسان اللہ چکیالوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button