2 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Government of Punjab Distributes Kisan Cards to Support Farmers in Agriculture

زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے کسان کارڈز کا اجراء

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اکتوبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے کسان کارڈز کا اجراء حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے۔کسان کارڈ ایک ایسا ٹوکن ہے جس کو کسان حضرات آنے والے وقت میں ہر قسم کی زرعی سبسڈی کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں میں کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں کسانوں میں کارڈ زتقسیم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں اب تک 243 کارڈز وصول ہو چکے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر100کے قریب کسانوں کو یہ کارڈز تقسیم کئے جا رہے ہیں تا کہ گندم کی کاشت سے قبل کسان حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 2, 2024) – Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, highlighted the importance of the government’s initiative to issue Kisan Cards as a revolutionary step towards agricultural development. The Kisan Card acts as a token that farmers can use to avail of various agricultural subsidies in the future. He expressed these views while addressing a ceremony held at the Kisan Card Distribution Center in the Agriculture Extension Department of Kallar Syedan, where cards were distributed to farmers. Assistant Director of Agriculture Extension, Dr. Tania Safdar, noted that 243 cards have been received so far, and around 100 cards are being distributed daily. This effort ensures that farmers can benefit from government subsidies before the upcoming wheat planting season.

پچھلے اڑھائی برسوں میں بتیس لاکھ سے زیادہ پڑھے لکھے نوجوان پاکستان چھوڑ چکے ہیں

In the last two and a half years, more than two million educated youth have left Pakistan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اکتوبر، 2024ء ) –پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ عثمان مانی نے کہا ہے کہ پچھلے اڑھائی برسوں میں بتیس لاکھ سے زیادہ پڑھے لکھے نوجوان پاکستان چھوڑ چکے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بے گناہ نوجوانوں پر 9 مئی کے جھوٹے پرچے کٹوائے گئے صرف کلر سیداں میں راجہ آفتاب جنجوعہ،عاقب علی،وقار بٹ،واجد حسین اور باقی نوجوانوں کو دہشت گردی جیسے جھوٹے اور بے بنیاد الزام میں 70 دن پابند سلاسل رکھا گیا ہمارے نوجوان ان زیادتیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دنیا اپنے نوجوانوں کو ہیرو بنانے کے مواقع فراہم کرتی ہے جبکہ پاکستان میں چند لوگ بیٹھ کہ ایسا بیانیہ بناتے کہ وہ ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں ہجرت پر مجبور ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے تحصیل کلر کی یوتھ پر فخر ہے جنہوں نے تمام ظلم و زیادتیوں کے باوجود 8 فروری کو روائتی سیاست کو دفنا کر نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ تاریکی ضرور ہے مگر یہ مستقل نہیں باالاخر سویرا پھوٹ کر ہی رہے گا۔

سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر مگر ملکی مفاد سب پر مقدم رھنا ضروری ہے

Political opposition is in its place, but the country’s interests must come first

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اکتوبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کی آواز سے تعبیر کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر مگر ملکی مفاد سب پر مقدم رھنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلاموفوفیا پر اثرانداز گفتگو کی فلسطین غزہ پر شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کیا انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کو اگاہ کیا اور عالمی منصفوں پر زور دیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر تنازعات پرامن حل کروا کے امن کو لاحق خطرات کو دور کریں۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں راجہ افتاب جنجوعہ اور شیخ نزاکت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا

The police arrested two PTI activists Raja Aftab Janjua and Sheikh Nazakat and put them in custody

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں پولیس نے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں راجہ افتاب جنجوعہ اور شیخ نزاکت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا یاد رہے کہ راجہ افتاب حسین جنجوعہ اس سے قبل دہشتگردی کے مقدمے میں 70 ایام تک اٹک جیل میں بھی قید رہے۔

ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی

Action against illegal profiteers

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اکتوبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد کریانہ شاپس اور ہوٹل مالکان کو مجوعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے اچانک چھاپے کے موقع پر کسی بھی کریانہ شاپ پر سرکاری نرخ نامے آویزاں نہیں تھے اور مالکان من مانے ریٹس کیساتھ اشیاء فروخت کر رہے تھے۔یاد رہے کہ انتظامیہ کی سرپرستی میں قائم سہولت بازار کے نرخ بھی حکومت پنجاب کے مقررہ نرخوں سے خاصے ذیادہ ہیں اور یہ سب بلدیہ کے وہاں موجود نمائندے کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔

حسنین کبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ بیکڑآباد میں ہوئی

Wedding of Hasnain Kabir celebrated in Baikraabad

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اکتوبر، 2024ء ) –ٹھیکدار کبیر کے فرزند اور دبئی میں مقیم شاہ زیب کبیر کے بھائی حسنین کبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ بیکڑآباد میں ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ ندیم احمد،گلفام احمدایڈوکیٹ، انسپکٹر محمد سفیر،عابد محمود ملک احمد، راجہ خالد،باسط عباسی،اسد عباسی، چوہدری تصور، چوہدری آصف شہاب منہاس، وقاص منہاس،وسیم بھٹی، قدوس بٹ، حاجی عبدالرازق، چوہدری ذاکر، قاصد کلیال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button