DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Work Permit Holders in the UK Face Severe Challenges Amid Company Closures, Housing Shortages, and Rising Costs

برطانیہ میں ورک پرمٹ پر آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 27 ستمبر، 2024) – برطانیہ میں ورک پرمٹ پر آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعدد کمپنیاں بند، رہائش کی کمی،اخراجات کا بوجھ،ہوم آفس کی جانب سے وارننگ لیٹرز،بارڈر ایجنسی کے چھاپے، ایجنٹوں نے فون بند کر دئیے آبائی ملکوں میں والدین اور رشتہ دار پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور ان کی زندگی دگرگوں ہو گئی ہے۔ معیشت میں حالیہ تبدیلیوں اور سخت امیگریشن پالیسیوں نے ہزاروں افراد کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے، جن میں سے بہت سے لوگ بہتر روزگار کی تلاش میں اپنے آبائی ممالک سے برطانیہ آئے تھی مبینہ جعلسازی کی نیت سے کھولی گئی متعدد کمپنیوں کو برطانوی حکومت نے بند کروا دیا یا کمپنی مالکان نے خود کمپنیاں بند کر دیں ہیں جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کے ورک پرمٹ پر آنے والے سیکڑوں افراد روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔ بند ہوتی ہوئی صنعتوں اور کارخانوں کے باعث ورک پرمٹ ہولڈرز کے لیے نوکری کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب رہائش کا مسئلہ بھی ورک پرمٹ پر آنے والے افراد کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ بڑے شہروں میں کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، اور رہائش کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ کمروں میں شیئر رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ ان حالات میں رہائش کی کمی کے ساتھ ساتھ بجلی، گیس اور دیگر سہولیات کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں جس سے ورک پرمٹ ہولڈرزپر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں برطانیہ کے ہوم آفس نے غیر قانونی ملازمتوں اور ورک ویزا کی خلاف ورزیوں پر سختی کی ہے۔ ورک پرمٹ پر آنے والے افراد کو ہوم آفس کی جانب سے وارننگ لیٹرز موصول ہو رہے ہیں، جن میں انہیں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے مختلف کاروباری مراکز اور رہائش گاہوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ورک پرمٹ ہولڈرزمیں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے،ورک پرمٹ دلوانے والے ایجنٹوں کا کردار بھی اس صورتحال میں بہت اہم ہے، متعدد متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ جب سے وہ برطانیہ پہنچے ہیں، ایجنٹوں نے ان سے رابطہ منقطع کر لیا ہے۔ یہ ایجنٹ، جو بھاری رقم لے کر ورک ویزا اور روزگار کا وعدہ کرتے تھے، اب فون بند کر چکے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس صورتحال میں بہت سے افراد دھوکہ دہی کا شکار ہو چکے ہیں اور قانونی مدد نہ ملنے کی وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا کر رہے برطانیہ میں مشکلات کے شکار ان افراد کے آبائی ممالک میں والدین اور رشتہ دار بھی شدید پریشان ہیں۔ روزگار اور بہتر زندگی کے خوابوں کے ساتھ برطانیہ آنے والے افراد کی موجودہ صورتحال ان کے اہل خانہ کے لیے مزید تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ اس سنجیدہ معاملہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور ان کے مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔

London (Pothwar.com, Muhammad Naseer Raja, September 27, 2024) – Thousands of individuals who arrived in the UK on work permits are facing severe hardships due to economic changes and stricter immigration policies. Many companies, allegedly opened for fraudulent purposes, have been shut down either by the UK government or voluntarily by owners, leaving hundreds of workers without jobs. The situation is worsened by the lack of affordable housing, soaring rent prices in major cities, and increasing costs of utilities such as electricity and gas, adding financial strain on work permit holders.

In recent months, the UK Home Office has intensified its crackdown on illegal employment and work visa violations, issuing warning letters to many permit holders, urging them to comply with immigration laws. The UK Border Agency has also conducted raids on various businesses and residences, further fueling anxiety among the permit holders.

The role of agents who facilitated work permits has come under scrutiny, as many affected individuals report that these agents, after charging hefty fees, have severed contact, leaving the workers without any support. As a result, many individuals are struggling with legal and financial challenges.

The situation is also causing significant distress to families back in the workers’ home countries, who are worried about their loved ones’ worsening circumstances. There is growing concern over the need for international attention to address the challenges faced by these affected individuals and ensure their protection.

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button