27 September 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Six Injured, Including Two Women, in Violent Dispute Over Land in village Gangothi

کلرسیداں کے گاؤں گنگوٹھی میں زمین کے تنازعہ پرجرگہ کے دوران چھریاں چل گئیں ,دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، ستمبر، 2024ء ) –کلرسیداں کے گاؤں گنگوٹھی میں زمین کے تنازعہ پرجرگہ کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے مجموعی طور پردو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے.زخمی ہونے والوں میں محمد نوید, محمد نذیر, محمد یونس, انسہ بی بی, خورشید بی بی اور محمد ظہیر شامل ہیں جن میں سے محمد نوید,محمد نذیر اور محمد یونس کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 27, 2024) – A violent altercation broke out during a local jirga (council) meeting over a land dispute in the village of Gangothi, Kallar Syedan. The conflict escalated, leading to a knife fight, injuring six people, including two women. Three of the injured, whose conditions are critical, have been shifted to a hospital in Rawalpindi for further treatment.

Among the injured are Mohammad Naveed, Mohammad Nazir, Mohammad Younas, Ansa Bibi, Khurshid Bibi, and Mohammad Zaheer. Due to the severity of their injuries, Mohammad Naveed, Mohammad Nazir, and Mohammad Younas were moved to Rawalpindi for urgent medical care. The local police have initiated an investigation into the incident.

کلر سیداں میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد اب 16ہو گئی

The number of confirmed dengue cases in Kallar Syedan has now increased to 16

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، ستمبر، 2024ء ) – کلر سیداں میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد اب 16ہو گئی ہے۔ڈینگی اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل کلر سیداں کی 49سالہ رقیعہ بی بی،33سالہ صدام حنیف،54سالہ رشید احمد، 32سالہ سلمہ بی بی،65سالہ اقبال بیگم،47سالہ شمریز،30سالہ وقاص،25سالہ عثمان،20سالہ بلال،33سالہ راحیل عاشق،40سالہ ساحرہ نسیم،11سالہ نین ناول، 32سالہ بختاور اور 45سالہ محمد افضل شامل ہیں جن کے نام ڈیش بورڈ پر ڈال دہئے گئے ہیں جبکہ چھ کے قریب ڈینگی کے مشتبہ مریض اس وقت ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ڈینگی وارڈز میں زیر علاج ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سکوٹ کی چار سالہ عائزہ بی بی ایک ہفتہ قبل ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو گئی تھی۔

پی ٹی آئی نے یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں اور یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی ایم سی کی نئی تنظیمیں قائم کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

PTI has issued a notification by establishing new organizations of Youth Wing Tehsil Kallar Syedan ​​and Youth Wing Kallar Syedan ​​City MC

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، ستمبر، 2024ء ) –پی ٹی آئی نے یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں اور یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی ایم سی کی نئی تنظیمیں قائم کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے پی ٹی آئی کے فعال سرگرم کارکنوں راجہ عثمان مانی کو یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں اور وقار بٹ کو ایم سی کلرسیداں سٹی کا صدر نامزد کردیا گیا پی ٹی آئی ہوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے درج ذیل عہدیدار نامزد کیئے گئے صدر راجہ عثمان مانی،سینئر نائب صدور زکریابٹ،شہاب منہاس،عاطف جہانگیر،نائب صدور راجہ سفیر جنجوعہ،یاسر مغل،راجہ قاسم،رفیع نواز،جنرل سیکرٹری ولید حسن،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل داؤد خان،ڈپٹی جنرل شیکرٹریز یاسر ندیم،جواد احمد،نزاکت حسین،ناصر محمود،فنانس سیکرٹری ارسلان ارشد،سیکرٹری اطلاعات نوشیروان آصف،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عدیل ساجد،جوائنٹ سیکرٹری حسنین شبیر نذرحسین،سعید ایم خان جبکہ کلرسیداں سٹی کے عہدیدار درج ذیل ہیں صدر وقار بٹ،سینئر نائب صدور ارسلان سیٹھی،ملک محسن،نائب صدور سید اشفاق حیدر،رمیز راجہ،راجہ شرجیل،جنرل سیکرٹری ندیم جٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وقاص ظہیر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلال بٹ،ملک توقیر،فنانس سیکرٹری ابراہیم جاوید،سیکرٹری اطلاعات شرجیل زاہد،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ثاقب،جوائنٹ سیکرٹری شاہد محبوب،زاہد طارق

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button