27 September 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Three Village Girls Excel in FA Exams, Thanks to Dedicated Teachers from Remote School

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل کی تینوں طالبات نمائیاں نمبرز لے کر کامیاب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27ستمبر2024)
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل کاتاریخی اعزازگاؤں کی تین طالبات کو ایف اے کی تیاری کرائی،تینوں نمائیاں نمبرز لے کر کامیاب،ایک نے فسٹ ڈویژن حاصل کی،عوام علاقہ، بچیوں کے والدین اور بچیوں نے ہیڈ ماسٹر سر قمر فرہاد اور میڈم حافظہ شاہدہ پروین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر سے دور دراز علاقہ کینتھل کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر سر قمر فرہاد اور میڈم حافظہ شاہدہ پروین نے اپنے گاؤں کی 3طالبات فزا حمید،حفصہ اور ثناء بی بی جو میڑک کے بعد پڑھنا چاہتی تھیں مگر گھریلو مجبوریاں آڑے آ جا تی تھیں جس پر بچیوں کے والدین نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل کے ہیڈ ماسٹر سر قمر فرہاد اور میڈم حافظہ شاہدہ پروین سے رابطہ کیا اور ان کو اس مسلے سے آگاہ کیا جس پرانہوں نے ان بچیوں اور ان کے والدین سے کہا کہ آپ پرشان نہ ہوں آپ بچیوں کو ہمارے پاس بھجیں ہم ان کو تیاری کراہیں گے جس پر انہوں نے بچیوں کو محنت کرائی اور حالیہ رزلٹ میں تینوں بچیاں نمائیاں نمبر کر پاس ہویں جبکہ فزا حمید نے فسٹ ڈویژن حاصل کی بچیوں کی اس کامیابی پر والدین اور اہل علاقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سر سہیل احمد، ہیڈ ماسٹر سر قمر فرہاد اور میڈم حافظہ شاہدہ کہ بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اعلی تعلیم حاصل کرنے میں ان بچیوں کی بے انتہا مدد کی ہے۔

Mator – (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 27, 2024) – Kanthal, a remote village near Kahuta, celebrated a remarkable academic achievement as three local girls completed their FA exams with outstanding results. The girls, Fiza Hameed, Hafsa, and Sana Bibi, faced difficulties in continuing their education due to personal and financial constraints after matriculation. Their parents approached the headmaster of the Government Boys Primary School, Kanthal, Sir Qamar Farhad, and the teacher Madam Hafiza Shahida Parveen for help.

Despite the school’s focus on primary education, both teachers committed to preparing the girls for the FA exams. Through hard work and dedication, the girls excelled, with Fiza Hameed securing a first division. The villagers, parents, and the Assistant Education Officer, Sir Sohail Ahmed, expressed their gratitude to the teachers for their exceptional efforts in supporting the girls’ higher education aspirations.

حکومتی دعوئے دھرئے کے دھرئے رہ گے سات سال گزرنے کے باجود کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو معاوضہ نہ مل سکا

Government’s Promises Unfulfilled: Kahuta Bypass Affected Residents Still Await Compensation After Seven Years

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27ستمبر2024)
حکومتی دعوئے دھرئے کے دھرئے رہ گے سات سال گزرنے کے باجود کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو معاوضہ نہ مل سکا کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ راولپنڈ ی روڈ پر عرصہ سات سالوں سے غیر معیاری، ناقص کام انتہائی سست روی کا شکار،آزاد کشمیر سے کہوٹہ اور کہوٹہ سے راولپنڈی درجنوں اضلاع اور دیہاتوں کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ سات سالوں سے کسی مسیحا کی منتظر ہے ان خیالات کا اظہار متاثرین بائی پاس کہوٹہ نوجوان سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت، عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ متاثرین بائی پاس کے کھیت کاروبار اور زرعی زمینیں، پائپ، سولر سسٹم، سپل وے، بورز، حفاظتی دیواریں، بند، محکمہ کی بھاری مشینری نے تباہ کر دیئے۔ ندی نالوں کو مٹی سے بھرنے کی وجہ سے پانی کا رخ کھیتوں اور زرعی زمینوں کی جانب ہونے کی وجہ سے بائی پاس کے ارد گرد کی زمینیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کسانوں اور مالکان کی زرعی فصلیں اور پھلدار پودے تباہ ہوگئے۔ جبکہ محکمہ این ایچ اے (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) نہ تو متاثرین کو معاوضہ دے رہے اور تیزی سے کام کر رہے ہیں متاثرین نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، چیئرمین این ایچ اے اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ آئے روز درجنوں ٹریفک حادثات میں بچے،بوڑھے، مرد و خواتین ملازمین، طلبا و طالبات حادثات کا شکار ہوئے رہے مگر افسوس محکمہ نیشنل ہائی وے اور حکمرانوں کی عد م توجہ اور لاپروائی کی وجہ سے عوام مسافر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں خدا راہ ہم پر رحم کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button