25 September 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Alkhidmat Foundation Inaugurates Filtration Plant at THQ Hospital

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں الخدمت فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، ستمبر، 2024ء ) –الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ریٹائرڈ ائرمارشل ملک ارشد محمود نے کہا یے کہ الخدمت نے مذہب رنگ زبان مسلک سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنا نعب العین بنایا ہے ہم صرف غزہ میں ہی نہیں سوڈان اور بنگلہ دیش میں بھی کام کر رہے ہیں چالیس ہزار ٹن ادویات سے لدا جہاز 29 ستمبر کو غزا کے متاثرین کے لیئے اردن روانہ ہو رھا ہے پاکستان میں بھی تیس ہزار یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ چالیس ہسپتال بھی چلا رہے غزہ کے طلبہ کو بھی تعلیم مکمل کرنے کے لیئے پاکستان منتقل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں الخدمت فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جس پر تیس لاکھ کی لاگت آئی ہے پلانٹ سے ہسپتال کے علاوہ پنڈی روڈ پر عام افراد کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کو بھی صاف پانی کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔تقریب میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوگھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر ہارون الرشید،پی ٹی آئی کے شیخ برھان علی کے علاوہ تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین،عبدالرووف بٹ،راجہ زعفران،یاسرولایت،سول ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین،جاوید اقبال،جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ائرمارشل ارشد محمود ملک نے کہا کہ الخدمت ابھی تک غزہ کے متاثرین کے لیئے آٹھ جہاز سامان بھیج چکی ہے نواں جہاز چالیس ہزار ٹن ادویات لے کر 29 ستمبر کو اردن روانہ ہو رھا ہیہم غزا سے زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں کے طلبہ کو بھی پاکستان لا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی حکومت سے کوئی شکایت نہیں تمامتر صورتحال کے ذمہ دار میاں نوازشریف،آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت ہم سب ہیں۔الخدمت پاکستان اور غزہ میں ہی نہیں سوڈان اور بنگلہ دیش میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیئے مصروف عمل ہے ہم پاکستان میں چالیس ہسپتال چلا رہے ہیں تیس ہزار یتیم بچوں کی بھی کفالت کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلاشبہ سیاسی تفریق سے ہٹ کر انسانی فلاح و بہبود کے لیئے کوشاں ہے اس کی عملی خدمات ہم سب کے لیئے مشعل راہ ہیں۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر ہارون الرشید،محمد توقیر اعوان،عبدالودود عامر،چوہدری ابرار حسین،قاری غلام مجتبی نے بھی خطاب کیا جبکہ پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر معروف تاجر محمد اعجاز بٹ نے الخدمت کے پراجیکٹ کے لیئے دس لاکھ چوہدری توقیر اسلم اور راجہ اعجاز آف مہیرا سنگال نے ایک ایک لاکھ کا عطیہ بھی دیا

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 25, 2024) – Alkhidmat Foundation Pakistan’s Vice President, Retired Air Marshal Malik Arshad Mahmood, highlighted the organization’s dedication to serving humanity beyond the barriers of religion, race, and language. Speaking at the inauguration of a new water filtration plant at the Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan, he revealed that Alkhidmat is actively providing aid not just in Gaza, but also in Sudan and Bangladesh.

He announced that a ship loaded with 40,000 tons of medicine will depart for Jordan on September 29 to assist the victims of Gaza. Furthermore, the organization is supporting 30,000 orphaned children in Pakistan and operating 40 hospitals across the country. Efforts are also underway to bring wounded individuals and students from Gaza to Pakistan, allowing students to continue their education.

The filtration plant, costing 3 million rupees, will provide clean water to the hospital, as well as to local residents, Rescue 1122, and the Government Girls High School. The event saw the participation of various political leaders and community members, including representatives from PPP, PML-N, PTI, and local business figures.

مراکش سے تعلق رکھنے والی اقوام متحدہ کی نمائندہ علیزہ حلیمہ نے کلرسیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی تقریب سے عربی میں خطاب

Alizah Halimah, United Nations representative from Morocco, delivered a speech in Arabic at the ceremony of Al-Khidmat Foundation

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، ستمبر، 2024ء ) –مراکش سے تعلق رکھنے والی اقوام متحدہ کی نمائندہ علیزہ حلیمہ نے کلرسیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی تقریب سے عربی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ الخدمت کی دنیا بھر میں کارکردگی سے بیحد خوش اور متاثر ہیں پاکستانی لوگ دنیا بھر میں عطیات دینے والوں میں سر فہرست ہیں یہی وجہ ہے کہ میں دنیا میں جہاں بھی گئی وہاں پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین پایا ہیمیں ان کی اور الخدمت کی خدمات کو اپنے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی پاکستانی بہادر اور غیور قوم ہیں انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام پاکستان زندہ باد،الخدمت زندہ باد سے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی سربراہ شاہدہ جاوید نے انہیں شیلڈ پیش کی تقریب میں مختلف شعبوں میں خدمات پر متعدد شخصیات کو شیلڈ بھی دی گئیں۔

بکریاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم علی رضا سے دوران جسمانی ریمانڈ لاکھوں روپے مالیت کی17مسروقہ بکریاں برآمد

17 stolen goats worth lakhs of rupees were recovered from accused Ali Raza, who was arrested on the charge of stealing goats

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، ستمبر، 2024ء ) –کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد شفاعت نے بکریاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم علی رضا سے دوران جسمانی ریمانڈ لاکھوں روپے مالیت کی17مسروقہ بکریاں برآمد کر کے درست طور پر سات مختلف مالکان کے حوالے کر دیں اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھرسب ڈویژن آفیسر آئیسکوسب ڈویژن کلر سیداں نے ڈیٹکشن سٹاف کے ہمراہ بجلی چوری کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران تین صارفین آصف بیگ،شہزاد اورسعید کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر وا دیئے، ایس ڈی او کے مطابق ملزمان مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

جسوالہ میں راجہ طارق دھمیال انتقال کر گئے

Raja Tariq Dhamiyal passed away in Jaswala

لرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، ستمبر، 2024ء ) –مقامی صحافی و شاعر حافظ کامران حشر کے چچا راجہ طارق دھمیال انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دوبجے گاؤں جسوالہ میں ادا کی جائے گی

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button