26 September 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Arrest Drug Dealer, Seize 1150 Grams of Hashish in Ongoing Crackdown

پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی، منشات فروش گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2024)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی، منشات فروش گرفتار1150 گرام چرس برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او تھانہ کہوٹہ مرزا طاہر سکندر کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء گیلانی کی سربراہی میں کہوٹہ تھانہ کی حدود میں سرچ آپریشن جاری،سرچ آپریشن کے دوران تھانہ کہوٹہ کے نواحی گاؤں کروٹ تحصیل کہوٹہ کے رہائشی محمد حفیظ سے 1150 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ایس ایچ او سید ذکاء گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں یہ ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی عوام نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کہوٹہ پولیس جرائم کے خاتمے خصوصآ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔

Mator – (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 26, 2024) – In a crackdown against criminal elements, the Kahuta Police arrested a drug dealer and seized 1150 grams of hashish. Acting on the directives of SDPO Mirza Tahir Sikandar, SHO Syed Zaka Gillani led a search operation in the jurisdiction of Kahuta Police Station. During the operation, Muhammad Hafeez, a resident of Karot village in Tehsil Kahuta, was arrested and a case was registered against him.

Speaking to the media, SHO Syed Zaka Gillani emphasized that drug dealers deserve no leniency as they are destroying future generations. He assured that such operations would continue without discrimination. The local community praised the efforts of the Kahuta Police and expressed hope that the force would continue its efforts to eliminate crime, particularly drug-related offenses, from the area.

مہنگائی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

Inflation Reduction in prices of petroleum products

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو تمام مسائل سے نکالے گی عوام کی نظریں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین پر لگیں ہیں پنجاب کے عوام بدتمیزی اور فساد کے کلچر کو پسند نہیں کرتے وہ صرف ترقی کے راستے پر چلنے والی حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات پنجاب کے عوام کی بہتر ی اور خوشحالی کیلئے عوامی منصوبوں کو شروع کر رہی ہے اس سے جلد پنجاب میں معاشی اور زرعی استحکام آئے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اس نازک صورتحال کو سمجھتے ہوئے احتجاج اور الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا تحریک انصاف نے سیاسی روایات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے جب بھی پاک وطن ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہونا شروع ہوتا ہے تو احتجاج،روڈ بلاک اور گالم گلوچ شروع کردیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچا کر ایک مرتبہ پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے مہنگائی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے جا رہا ہے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2024)
چیئرمین چوہدری شفقت محمود سے ان کی والد محترم کی وفات پر شیخ شعور قدوس کا اظہار تعزیت مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،گذشتہ روزسابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس(مرحوم) کے فرزندنوجوان سیاسی و سماجی شیخ شعور قدوس نے سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سے انکے آفس میں ملاقات کی اور ان کے والد مرحوم کی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button