15 September 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: MPA Raja Saghir Ahmad Secures 1.7 Billion Rupees for Major Road Projects in Kallar Syedan and Kahuta

تحصیل کلر سیداں کہوٹہ کی 14بڑی سڑکوں کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، ستمبر، 2024ء ) – رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ میری درخواست پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل کلر سیداں کہوٹہ کی 14بڑی سڑکوں کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کیلئے ٹینڈرز بھی جاری ہو چکے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روات تا کلرسیداں،کلر تا دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ،سدا کمال تا بگلہ،ممیام روڈ کھڈ بنائل،شاہ خاکی،مٹور تا کہوٹہ سمیت دیگر سڑکیں شامل ہیں جبکہ اگلے فیز میں چھوٹی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے گرانٹ جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ اور چھوٹے کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈز کا اجراء موجودہ حکومت کے انقلابی قدامات ہیں جس سے عام طبقہ کے افراد کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈز سے کسانوں کو ڈیڈھ لاکھ روپے کے بلا سود قرضے جبکہ ہمت کارڈ سے مخصوص افراد کو 75سو روپے کا ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں 30ہزار اسپیشل افراد کے اعداد و شمار اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ کسان کارڈ کیلئے پانچ لاکھ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 15, 2024) – Punjab Assembly Member Raja Saghir Ahmad announced that Chief Minister of Punjab, Maryam Nawaz Sharif, has approved funds amounting to 1.7 billion rupees for the construction of 14 major roads in the Kallar Syedan and Kahuta regions. Tenders for these projects have already been issued.

While addressing the local media in Kallar Syedan, Raja Saghir highlighted key road projects, including the Rawat to Kallar Syedan Road, Kallar to Doberan Kallan Road, Chauk Pindori Bata Road, Sadda Kamal to Bagla Road, Mamyam Road, Khad Banhal, Shah Khaki, and Mator to Kahuta Road. In the next phase, grants will be released for the repair and construction of smaller connecting roads.

He also praised the government’s revolutionary steps, such as the issuance of the Himat Card for people with special needs and the Kisan Card for small farmers. These initiatives aim to provide relief to the general public. Under the Kisan Card program, farmers will receive interest-free loans of up to 150,000 rupees, while the Himat Card will offer a monthly stipend of 7,500 rupees to people with disabilities. In the first phase, data of 30,000 special individuals has already been collected, and the target for Kisan Cards has been set at 500,000.

بلال نعیم سکنہ کمبیلی صادق(کلر سیداں) نے ایف آئی اے (سائبر کرائم) اسلام آباد کہ مجھے مختلف ذرائع سے بلیک میل کیا جا رہا ہے

Bilal Naeem resident Kambili Sadiq registered blackmail case to over to FIA (Cyber ​​Crime) Islamabad

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، ستمبر، 2024ء ) –بلال نعیم سکنہ کمبیلی صادق(کلر سیداں) نے ایف آئی اے (سائبر کرائم) اسلام آباد کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں کلر سیداں شہر میں کریانہ کی دکان کرتا ہوں۔مجھے گزشتہ 2/3دن سے مختلف نمبروں سے بذریعہ واٹس ایپ کالیں اور مسیجز آ رہے ہیں اور مجھے مختلف ذرائع سے بلیک میل کیا جا رہا ہے اور رقم کا تقاضہ کیا جاتا ہے۔کالرز میری تصاویر بذریعہ ویڈیو ایڈٹ کر کے ان کی نازیبا ویڈیوز تیار کر کے مجھے بھیج کر کہتا ہے کہ اگر تم نے رقم نہ بھیجی تو میں تمہارے رشتہ داروں کو ویڈیوز بھیج کر تمہیں بدنام کردونگا۔کالرز کے اس غیر قانونی فعل کی وجہ سے میں شدید ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا ہوں اور اگر نامعلوم کالرز اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تومیں علاقہ برادری میں کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہونگا۔

کلر سیداں کے 33سالہ رہائشی میں ڈینگی وائرس کی تشخیص پر اسے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی داخل کروادیا گیا

A 33-year-old resident of Kallar Syedan ​​was admitted to Benazir Hospital Rawalpindi after being diagnosed with dengue virus

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، ستمبر، 2024ء ) – کلر سیداں کے 33سالہ رہائشی میں ڈینگی وائرس کی تشخیص پر اسے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی داخل کروادیا گیا ہے۔مریض گزشتہ ماہ مسقط سے پاکستان آیا تھا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے بتایا کہ کلر سیداں کی یوسی غزن آباد کی ڈھوک چھنی کا 33سالہ صدام جو گزشتہ ماہ مسقد سے پاکستان آیا تھا میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی داخل کروادیا گیا ہے تا ہم مریض روبصحت ہو رہا ہے۔

سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against unknown persons for allegedly kidnapping a school teacher

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، ستمبر، 2024ء ) –سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، عبدالعزیز سکنہ لونی نے مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی مسماۃ (ح) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں کنٹریکٹ پر اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہی تھی۔گزشتہ روز صبح میں اسے سکول چھوڑ کر واپس چلا گیا اور جب چھٹی کے وقت اپنی بیٹی کو لینے کیلئے گیا تو کافی دیر تک وہ سکول سے باہر نہ آئی تو میں نے اپنی بیٹی کے موبائل فون پر رابطہ کیا لیکن نمبر بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہو سکا۔ مجھے خدشہ ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم اشخاص نے اغواء کر لیا ہے

سول جج کلر سیداں ملک مختار اکبر کو لاہور جبکہ ان کی جگہ وقاص علی مظہر بطور سول جج کلر سیداں تعیناتی کے احکامات جاری

Civil Judge Syedan ​​Malik Mukhtar Akbar has been posted to Lahore

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، ستمبر، 2024ء ) – چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سول جج کلر سیداں ملک مختار اکبر کو لاہور جبکہ ان کی جگہ وقاص علی مظہر بطور سول جج کلر سیداں تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ معزز ججز صاحبان نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،15، ستمبر، 2024ء ) –سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ،سابق چیئرمین یوسی جھونکل ثقلین جنجوعہ،الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،اشتیاق صدیقی،راجہ خضر حسین،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،چوہدری ذوالفقار علی بھٹو نے نلہ مسلماناں جا کر سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم چوہدری محمد حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button