کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، ستمبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلر سیداں میں کسان کارڈ کے اجرائ کیلئے فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت چھوٹے کسان چھ ماہ کیلئے فی ایکٹر تیس ہزار روپے بلا سود قرض حاصل کر سکیں گے جبکہ بروقت رقم واپس کرنے والے کاشتکار آئندہ سیزن میں دوبارہ قرض لینے کیاہل ہو نگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل کلر سیداں کی یوسی دوبیرن کلاں موضع سکوٹ میں راجہ خضر محمود کے ڈیرے پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زراعت آفیسر کیتھرین پیٹر، زراعت آفیسر اور فیلڈ سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اس موقع پر کسان کارڈ اور فصل ربیع خصوصاً گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی اور نئی ترقی دادہ اقسام گندم کا درست وقت پر کاشت،طریقہ کاشت اورجڑی بوٹیوں کی تلفی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے 8070پر مسیج بھیجنے کے طریقہ کار اور کسان کارڈ پر ملنے والی گورنمنٹ کی مختلف سکیموں سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 9, 2024 – Following the directive of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, a front desk for the issuance of the “Kisan Card” has been set up in Kallar Syedan. According to Dr. Tania Safdar, Assistant Director of the Agriculture Extension Department, under this initiative, small farmers will be eligible to receive an interest-free loan of PKR 30,000 per acre for six months. Those who repay the loan on time will be eligible for additional loans in the next season.
Dr. Safdar shared this information while addressing an event held at the residence of Raja Khizar Mahmood in the Union Council of Doberan Kallan, Kallar Syedan. Agriculture Officer Catherine Peter, along with other field staff, was also present. During the event, Dr. Safdar provided detailed guidance on the Kisan Card, proper wheat cultivation techniques, and methods for weed control. Farmers were also informed about government schemes available through the Kisan Card and the registration process via SMS on 8070.
تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے
A speeding tanker hit a motorcycle, injuring three people
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، ستمبر، 2024ء ) –تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ صائمہ ضمیر سکنہ شاہ باغ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میرے بھائی محمد سہیل اور محمد عدیل میرے پانچ سالہ بیٹے عاشر احمد کو اپنے موٹر سائیکل پر لا رہے تھے اور جونہی تریل روڈ کے نزدیک پٹرول پمپ پر پہنچے تو پانی کا ایک ٹینکر جسے محمد اویس نامی ڈرائیور چلا رہا تھا نے انتہائی تیز رفتاری سے میرے بھائی کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے تینوں افراد سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے جس سے موٹر سائیکل کو بھی کافی نقصان پہنچا اور میرے بھائیوں اور بیٹے کو بھی شدید قسم کی چوٹیں آئیں جنہیں ریسکیو 1122کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا۔
کلرسیداں کی سڑکوں چوکوں چوراہوں پر ٹریفک میں خلل بننے والی بکریوں اور مویشیوں کو قابو کرنے کے لیئے باالاخر چور حرکت میں آ گئے
Finally, the thieves came into action to control the goats and cattle that were disrupting the traffic on the roads of Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، ستمبر، 2024ء ) –کلرسیداں کی سڑکوں چوکوں چوراہوں پر ٹریفک میں خلل بننے والی بکریوں اور مویشیوں کو قابو کرنے کے لیئے باالاخر چور حرکت میں آ گئے جنہوں نے صرف دو ایام میں کلرسیداں سے 33 بکریاں چوری کر لیں۔گزشتہ روز چور سترہ بکریاں ہمراہ لے گئے تھے اور آج پھر 16بکریاں چوری کر لی گئیں۔بابر ندیم سکنہ اراضی گوڑھا نے مقدمہ درج کروایا کہ صبح میں نے اپنی چار عدد بکریاں قریبی جنگل میں چرنے کیلئے چھوڑ دیں اسی دوران مسمی اعجاز کی تین عدد بکریاں،ابرار کی چار عدد بکریاں،ارباب،نصیر اوراختر کی ایک ایک جبکہ محمد نثار کی دو عدد بکریاں چوری کر لی گئی ہیں۔یادرہے کہ اوار بکریوں اور مویشیوں نے انت مچا رکھی ہے تمام سڑکوں چوکوں چوراہوں پر مٹر گشت کرتے یہ مویشی مسلسل حادثات کا موجب بنتے چلے آ رہے تھے عوام کے احتجاج پر بھی ان کے مالکان ٹس سے مس نہ ہوئے اور باالاخر نامعلوم چور عوام کی مدد کے لیئے باہر نکلے جنہوں نے درجنوں بکریاں چوری کر لیں اور یہ سلسلہ جاری یے۔
سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی کلرسیداں میں میڈیا سے گفگتو
Former Provincial Minister Chaudhry Muhammad Riaz’s speech to the media in Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، ستمبر، 2024ء ) –سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ آج ملک جن گرداب کا شکار ہے اسے موجودہ صورتحال سے میاں نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کا ہر شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت دہشت گردی بجلی گیس کے نرخوں میں ہوشربا اضافے سے حد درجے پرہشان ہے لوگ گھر کا سامان فروخت کرکے بجلی کے بل ادا کرتے ہیں سرکاری اداروں میں رشوت ستانی کا بازار گرم ہے قومی وحدت اور بھائی چارے کی فضا بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ملک اس طرح کی صورتحال میں چلا نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف آج بھی ملک کو موجودہ تشویشناک حالات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ میاں نوازشریف خود باہر نکلیں عمران خان سمیت تمام سیاست دانوں کو بٹھا کر انہیں ملک کو درہیش حالات سے آگاہی دیں اور پھر سب مل کر ایک قومی ایجنڈا مرتب کریں
مرزا افضل بیگ کی تقریب قل لونی سلیال میں ہوئی
Dua e Qul observed for late Mirza Afzal Baig of Slough, UK in Looni Saliyal
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، ستمبر، 2024ء ) –مقامی کاروبای مرزا سہیل اطلس کے چچا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کے سابق ایم او ڈاکٹر ایم ایم عالم کے خسر مرزا افضل بیگ کی تقریب قل لونی سلیال میں ہوئی جس میں مسلم لیگ کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس، چوہدری نعیم بنارس، شیخ حسن سرائیکی، بلال قیوم، چغتائی،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،چوہدری محمد ذوالفقار،مرزا مظفر اقبال بیگ،حاجی ریاست حسین اور دیگر نے شرکت کی۔