DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Residents of Salgran Village in UC Lehri Appeal for Urgent Road Repairs

یوسی لہڑی کے گاؤں سالگراں کی عوام مسائل کا شکار،سڑ ک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9ستمبر2024)
یوسی لہڑی کے گاؤں سالگراں کی عوام مسائل کا شکار،سڑ ک ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کا کھنڈرات کا منظر پیش کر نے لگی عوام علاقہ کا ممبران اسمبلی سے از خود نوٹس لینے کا اپیل تفصیل کے مطابق پوٹھوار کا بہترین پکنیک پوائنٹ تحصیل کہوٹہ کا آخری گاوں یو سی لہڑی ولیج سالگراں 1500 ووٹ والا گاوں جو کسی بھی امیدوار کی جیت اور ہار کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے لہڑی سے سالگراں روڈ جانواروں کے چلنے کے قابل نہیں ہے یہ روڈ نہ صرف سالگراں بلکہ آس پاس کے گاوں ٹھہٹر،نلہ کھیر، کشمیر سے ہزاروں لوگ گزر کر کلر راولپنڈی وغیرہ جاتے ہیں موجودہ ایم پی اے جو تیسری بار ام پی اے بنے ہیں تینوں بار سالگراں سے جیتے ہیں لیکن ابھی سالگراں کی چھ کلو میٹر روڈ تک نہ بنا سکے ہم اہلیان علاقہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ایک درخواست ہے کہ ان دنوں میں ایک سالگراں کا چکر لگائیں شائید آپ کو ہماری مشکلات کا اندازہ ہو جائے کہ کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہوء سڑک پر سفر کرنا کسی ایڈوینچر سے کم نہیں کیسے ہم اپنے پیاروں کو جب وہ بیمار ہو جاتے تو کیسے نارہ تک پہنچاتے ہیں پوری سڑک ہی جو کے چھ کلو میٹر ھے جو کے تباہی کا شکار ھے لیکن اس جگہ پر روڈ پر دیواریں بنای گی ھیں ہر روز یہ ٹرک گھنٹوں کھڑے رہتے ھیں اور عوام زلیل ہوتی ھے یہ ہمارے پاس کوی متبادل رستہ نہیں ایمرجنسی صورت میں بھی ہم یہاں زلیل ہوتے رہتے میری یونین کونسل لہڑی کی باشعور عوام سے اپیل ھے جس انسان کی وجہ سے چار سے گھروں والا گاوں سالگراں اس کے علاوہ کشمیر۔نلہ اور دیگر قریبی دیہات جو اس روٹ پر اتے ھیں ان کو مزید زلیل نہ کریں خدارہ اس کے لیے اس کا حل نکالیں۔

Mator – Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 9, 2024) – The residents of Salgran, a village in Union Council Lehri, are facing severe challenges due to the deteriorating condition of the main road, which has become nearly impassable. The road, which connects Salgran with surrounding areas like Tattar, Nala Khair, and Kashmir, is in such poor condition that it is now only suitable for animals, leaving the local population stranded. The village, with 1,500 voters, is crucial for election outcomes, yet it remains deprived of basic facilities.

Despite being elected three times, the current MPA, Raja Sagheer Ahmed, has not addressed the repair of the 6-kilometer road leading to Salgran. Villagers are appealing for immediate attention, as the broken road has become a daily ordeal, especially during medical emergencies. The residents urged the MPA to visit the area and witness firsthand the extreme hardships they endure while travelling on the crumbling road.

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی راجگان حال مقیم یو کےکا غلام ربانی قریشی فری ڈیلائیسز سنٹر کا دورہ

Well-known political and social personality Raja Tahir Janjua of Tapiyali Rajagan currently residing in UK visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Center

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9ستمبر2024)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی راجگان حال مقیم UKکا غلام ربانی قریشی فری ڈیلائیسز سنٹر کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی اور آصف ربانی قریشی کے کاموں کی تعریف کی اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،آصف ربانی قریشی نے وہ عظیم کیا ہے جو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی راجگان حال مقیم UKنے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر،بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر،لیب، ویمن ویکشنل سنٹر،کمپورٹر سنٹر، سلائی کڑھائی سنٹر کا دورہ کیا انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی اس موقع پر انہوں نے آصف ربانی قریشی (چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤ نڈیشن)کی شاندار الفاظ میں تعریف کی انہوں نے کہا کہ غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ(مرحوم)نے اپنے چالیس سالہ سیاسی دور میں ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کی خدمت کی وہ بابائے بلدیات تھے جس طرح انھوں نے زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کی اسی طرح انکے بیٹے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤ نڈیشن آصف ربانی قریشی نے جسطرح انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اُٹھایا اسکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم آصف ربانی قریشی کے شانہ بشانہ ہے پانچ سال سے انھوں نے ماہانہ سینکڑوں ڈائلیسس مفت کر کے ثابت کر دیا کہ انکی تجارت اللہ کے ساتھ ہے اور ایسے کاموں میں خدا تعالیٰ خود مدد کرتے ہیں انھوں نے اندرون اور بیرون ممالک مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کیا جو آصف ربانی قریشی کا ساتھ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ غلام ربانی ٹرسٹ میں صرف کہوٹہ ہی نہیں بلکہ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سمیت آزاد کشمیر کے مستحق لوگ آتے ہیں اللہ پاک آصف ربانی قریشی کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے ڈینگی لاروا بر آمد ہونے پر 3کباڑخانے سیل کر دیئے

Assistant Commissioner Kahota Ayusha Zafar sealed 3 garbage houses after dengue larvae were found

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،09، ستمبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے ڈینگی لاروا بر آمد ہونے پر 3کباڑخانے سیل کر دیئے۔ جبکہ تجاوزات مافیا اور ناجائز منافع خوری پر متعدددکانوں کو ہزاروں روپے جرمانے بھی کیئے۔ اور وارننگ بھی جاری کی دکانداراپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں تجاوز نہ کریں اور اپنا سامان مقررہ کردہ نرخ نامہ کے مطابق فروخت کریں تجاوز کرنے اورمقررہ کردہ ریٹ لسٹ سے زائد فروخت کرنے پر نہ صرف چالان ہونگے بلکہ دکان سیل کر کے جیل بھیج دونگی۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گی۔ عوامی مفاد کوئی
کمپرومائز نہ ہو گا۔

راجہ صغیر احمد کے پھوپھی زادبھائی راجہ احمد شجاع خان سپردخاک کر دیا گیا

Raja Ahmad Shuja Khan, cousin of Raja Sagheer Ahmad passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9ستمبر2024)
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے پھوپھی زادبھائی راجہ احمد شجاع خان سپردخاک نماز ے جنازہ میں سابق ڈی جی ISIجنرل (ر) راجہ ظہیر السلام،جنرل (ر) راجہ خالد نواز جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمٹور والے لیفٹینٹ جنرل احمد جمال خان(مرحوم)، لیفٹینٹ جنرل احمد کمال خان (مرحوم) کے چھوٹے بھائی اورمسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد کے پھوپھی زاد بھائی راجہ احمد شجاع خان رضائے الہی سے وفات پا گے ہیں ان کی نمازے جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مٹور کے گراؤئنڈ میں ادا کیا گیا، نمازے جنازہ میں سابق ڈی جی ISIجنرل (ر) راجہ ظہیر السلام،جنرل (ر) راجہ خالد نواز جنجوعہ،سابق امیدوار برائے MPA چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد،سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، ماسٹر ارشد محمود بھٹی، کونسلر راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور،چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، چیئرمین راجہ فیاض احمد، چیئرمین ماسٹر محمد یونس، چیئرمین راجہ ممتا زلہڑی،سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود آف بٹالہ،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود ہوتھلہ،کونسلر راجہ جلیل لونہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ابرار حسین آف نتھیہ شریف،ڈاکٹر خالد جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار آصف آف دھمالی،راجہ رفاقت جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ،شیخ جاوید احمد آف نارہ،بزرگ سیاسی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال ممیام، راجہ شجاع جنجوعہ ممیام، راجہ ثقلین آف ممیام، کونسلر راجہ عباس پپو،راجہ انجم صدیق جنجوعہ بگلہ راجگان،معروف صحافی عبد العزیز پاشا،صحافی سید مبارک نقوی،سینئر صحافی عبدالخطیب چوہدری، خان شبیر خان، سردار شعور اختر،اکرام جنجوعہ آف مٹور،کونسلر راجہ حسنین آف کھلول، راجہ ثاقب جنجوعہ، زین ملک، صحافی زاہد محمود، راجہ آفتاب جنجوعہ آف مٹور،صحافی جاوید اقبال،راجہ انور ستی کہوٹہ،راجہ آصف نتھہ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button