DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Wandering Cattle Cause Traffic Chaos in Kallar Syedan, Leading to Accidents and Injuries

کلرسیداں کی تمام سڑکوں میں مٹر گشت کرنے والے آوارہ مویشیوں نے انت مچا دی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، ستمبر، 2024ء ) –کلرسیداں کی تمام سڑکوں میں مٹر گشت کرنے والے آوارہ مویشیوں نے انت مچا دی روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات ہونے لگے مگر انتظامی اقدامات سے گریزاں ہے گزشتہ چھ ماہ سے ہزاروں جانوروں تمام سڑکوں راستوں پر نہ صرف مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ یہ سڑک کنارے لگے کسی درخت کے سائے میں عین سڑک پر محو استراحت ہو جاتے ہیں آئے روز سڑکوں پر حادثات رونما ہوتے ہیں مگر مویشی مالکان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی گزشتہ روز بھی پاکستان پوسٹ کی گاڑی کلرسیداں سے ڈاک لے کر جی پی او راولپنڈی جا رہی تھی کہ چوکپنڈوری کے قریب روات کلرسیداں روڈ پر مویشی آ جانے سے گاڑی الٹ گئی جس سے ایک شخص زخمی ہوا گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور اس کا ڈیزل بھی سڑک پر بہ گیا مقامی حلقوں نے صوتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتیہوئے سڑکوں پر گشت کرنے والے مویشیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ روزمرہ کے ان حادثات سے بچا جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 7, 2024) – The streets of Kallar Syedan have become hazardous due to the unchecked presence of wandering cattle, causing daily traffic accidents. Despite the growing concern, no action has been taken by the local authorities. For the past six months, thousands of stray animals have been seen roaming the streets, often resting in the middle of roads, leading to frequent collisions.

In a recent incident, a Pakistan Post vehicle carrying mail from Kallar Syedan to GPO Rawalpindi overturned near Chauk Pindori on the Rawat-Kallar Syedan Road when cattle blocked the road. One person was injured, and the vehicle was damaged, with its diesel spilling onto the road. Local residents have expressed deep concern over the situation and have called for legal action against the cattle owners to prevent such accidents in the future.

پولیس نے پانی میں غوطے دے کر زیادتی کی کوشش کرنے پر دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

The police have registered a case against two accused for trying to rape by diving into the water

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، ستمبر، 2024ء ) –کلر سیداں پولیس نے پانی میں غوطے دے کر زیادتی کی کوشش کرنے پر دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد افضال سکنہ بھورہ حیال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں۔گزشتہ روز میرا 15سالہ بیٹا محمد یوسف اپنی گائے چرانے کیلئے کھیتوں میں گیا تو وہاں پہلے سے موجود انیس اور زین نے اسے پکڑ لیا اور برساتی نالیمیں غوطے دینے شروع کر دیئے،اسی دوران میری والدہ موقع پر پہنچ گئیں جنہیں دیکھتے ہی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

الائیڈ سکول کلرسیداں کا منفرد اعزاز،ایف ایس سی سکینڈ ایئر کے شعبہ گرلز کی 8 طالبات نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے اپنے مادری علمی کا وقار بلند کیا

A unique honor of Allied School Kalrasidaan, 8 students of FSC second year girls by securing prominent positions in the annual examinations

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، ستمبر، 2024ء ) –الائیڈ سکول کلرسیداں کا منفرد اعزاز،ایف ایس سی سکینڈ ایئر کے شعبہ گرلز کی 8 طالبات نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے اپنے مادری علمی کا وقار بلند کیا،مریم بتول نے1049 نمبروں کے ساتھ تحصیل۔کلرسیداں میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر نمایاں طالبات میں نور ایمان 1024,علیشا شاہین 1003,حسنہ خضر 1000,جازا زہرا 982 اور ایمان صبا نے 948 نمبروں کے ساتھ نمایاں رہیں۔

سوئی گیس پراجیکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا

Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed thanked for Sui Gas work in Choa Khalsa

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، ستمبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن قانون گو مرکز چوآخالصہ کے سرپرست چوہدری شاہد گجر نے سوئی گیس پراجیکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے منتخب ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کیہی کوششوں سے گیس پراجیکٹ کا کام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے گزشتہ دو ایام میں سہوٹ بدھال،چوآخالصہ،ٹکال اور سموٹ میں بھی برانچ لائنوں کی تںصیب کے لیئے پائپ منتقل کردیئے گئے ائندہ چند ایام میں ان کے بچھانے کا کام شروع کردیا جائے گا انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اب کام بلاتعطل جاری رہے گا تاکہ منصوبے کو مزید تاخیر کے بغیر مکمل کیا جا سکے انہوں نے تعاون پر ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button