DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Explosion Destroys Home of British-Pakistani Woman in Jaswala; Dozens Accused of Theft and Vandalism

کلرسیداں: برطانوی نژاد خاتون کے مکان پر حملہ، بارودی دھماکے سے تباہ، لاکھوں روپے کا سامان اور زیورات چوری ,درجنوں افرادکے خلاف مقدمہ درج

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، ستمبر، 2024ء ) –کلرسیداں پولیس نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے مکان کو مبینہ طور پر بارود کے ذریعے تباہ کرنے اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان چوری کرنے کے الزام میں درجنوں افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔لبنی راشد سکنہ جسوالہ نے بیان دیا کہ میں نے اپنی آبائی جگہ واقع جسوالہ میں 10مرلے پر اپنا گھر تعمیر کیا ہوا ہے جو کہ میرے قبضے میں ہے۔میں نے 8مرلے پر اپنے ملازمین کیلئے رہائش گاہ تعمیر کی ہوئی ہے۔ مسمی الطاف حسین اور اس کی بیوی مسماۃ (ش)و دیگر 35افراد نے ملی بھگت کر کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کا تالا توڑ کر زبردستی میرے گھر میں داخل ہو گئے اور میرے گھر سے طلائی زیورات جن میں چھ عدد طلائی چوڑیاں،8عدد طلائی انگوٹھیاں، ایک عدد طلائی سیٹ،فریج،کوکنگ رینج،مائیکرو اوون، تین عدد ڈنر سیٹ،8عدد چارپائیاں،ایک عددواٹر ڈسپنسر،ایک عدد صوفہ سیٹ،ایل ای ڈی ٹی وی50 “،صندوق بڑی جس میں جیولری کپڑے 15جوڑے،گندم کے دانوں والی پیٹی،11عدد چھت والے پنکھے، بلب وغیرہ اور نقدی مبلغ دو لاکھ روپے و دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 6, 2024) – Police in Kallar Syedan have registered a case against dozens of individuals accused of using explosives to destroy the home of a British-Pakistani woman and stealing gold jewellery, cash, and household items worth millions of rupees.

Lubna Rashid, a resident of Jaswala, reported that she owns a 10-marla home in her ancestral village, which is currently under her possession. She also built an 8-marla residence for her staff. Rashid alleges that Altaf Hussain, his wife, and 35 other individuals forcefully broke into her house, violating her privacy by breaking the locks and entering her property.

The accused reportedly stole valuable items, including six gold bangles, eight gold rings, a gold set, a refrigerator, a cooking range, a microwave oven, three dinner sets, eight beds, a water dispenser, a sofa set, a 50-inch LED TV, a large trunk containing 15 outfits, a chest filled with wheat grains, 11 ceiling fans, light bulbs, and cash amounting to Rs. 200,000. An investigation is underway as authorities work to apprehend the suspects.

معروف عالم دین پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں سٹی میں اجتماع سے خطاب

Renowned religious scholar Pir Zulfiqar Ahmad Naqshbandi’s speech at a gathering at Darul Uloom Rabbaniyya Kallar Syedan City

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، ستمبر، 2024ء ) –معروف عالم دین پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ انسان کا مقصد حیات اللہ کی بندگی ہونا چاہیئے دلوں میں اللہ کی محبت کو توانا رکھیں،محبت اللہ سے کریں جو باعث نجات ہے انہوں نے دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں سٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کا فرمان ہے کہ اللہ بہت خوبصورت ہے جس نے حسن و جمال پیدا کیا وہ خود کتنا خوبصورت ہو گا اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں،حقیقی محبت کا محور صرف اللہ تعالی کی ذات ہے۔اللہ کی محبت پانے کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے،لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ سے مضبوط تعلق کے لئے گناھوں سے توبہ کرنی ہوگی تمام معاملات میں اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت میں دنیاوآخرت کی کامیابی کا راز مضمر ھے ذکراللہ کی کثرت کریں روز کی بنیاد پر اپنے گناہوں سے توبہ کریں اللہ کے ذکر سے دلوں میں نورانیت اور دل زندہ ہوتے ھیں سنت رسول پر عمل کریں عشق رسول کاتقاضاھے حبیب خدا کی ایک ایک سنت کو زندہ کریں روحانی اجتماع میں گناہوں سے اجتماعی توبہ کروائی۔ آخر میں جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے مہمان خصوصی کے لیے کلمات تشکر پیش کئے روحانی اجتماع میں کلرسیداں،گوجر خان، کہوٹہ،روات اور راولپنڈی اسلام آباد سے علماء کرام،عوام الناس سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بشیر احمد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی

Bashir Ahmed passed away, the funeral prayer was performed at the Kallar Syedan ​​Ground

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، ستمبر، 2024ء ) –انجمن تاجران چوآروڈ کے صدر چوہدری طارق تاج کے ماموں چوہدری ظہیر احمد کے والد بشیر احمد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ندیم احمد،محمد ظریف راجا،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد فیاض کیانی، مسعوداحمدبھٹی،چوہدری شاہد گجر،شیخ خورشیداحمد، عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق،سردار محمد آصف،سردار محمد وسیم،شیخ حسن سرائیکی،
چوہدری نعیم بنارس،حاجی ریاست حسین، چوہدری توقیر اسلم،سیٹھ عبدالرووف بٹ،احسان الحق قریشی،شیخ توقیر احمد،سید سجاد حسین شاہ سمیت معززین علاقہ شہریوں تاجروں نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، ستمبر، 2024ء ) –قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 اور کلرسیداں کی سیاسی شخصیات نے جمعرات کو اٹک کے گاؤں ملال جا کر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ان کی خوشدامن اور معروف سیاست دان چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ملاقات کرنے والوں میں پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور،حافظ عثمان عباسی،راجہ عبداللہ سرور،مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی،راجہ جاوید اشرف،اکرام الحق قریشی،سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی،وقاص کیانی ایڈووکیٹ،وحید بھٹی،چوہدری احسان اور دیگر شامل تھے انہوں تمام لواحقین سے بھی فردا فردا ملاقات کرکے ان سے اظہار تعزیت کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button