DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two Motorcyclists Severely Injured in Collision Near Shah Bagh, Cement Dumper Overturns in Shah Khaki

دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، اگست، 2024ء 14؍صفر المظفر 1446ھ) –– دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ٹریفک کا یہ حادثہ شاہ باغ کے قریب یو ٹرن پر پیش آیا جس کے نتیجے میں شیراز احمد اور فہد علی نامی موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء کلر سیداں دانگلی روڈ پر شاہ خاکی کے مقام پر خطر ناک موڑ کاٹتے ہوئے سیمنٹ سے بھرا ڈمپر بریک فیل ہو جانے سے الٹ گیا، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 21, 2024) – Two individuals were severely injured in a traffic accident involving a collision between two motorcycles near a U-turn close to Shah Bagh. The motorcyclists, identified as Shiraz Ahmed and Fahad Ali, were critically injured in the crash. Rescue 1122 provided them with initial medical aid at the THQ Hospital in Kallar Syedan before transferring them to Rawalpindi in critical condition.

In a separate incident on Kallar Syedan-Dhuangali Road near Shah Khaki, a cement-laden dumper overturned while navigating a sharp turn due to brake failure. The driver managed to escape unharmed by jumping out of the vehicle just in time.

تحصیل کلرسیداں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد

intra-party elections in Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، اگست، 2024ء 14؍صفر المظفر 1446ھ) ––جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی کے ناظم انتخاب پروفیسر محمد زبیر عباسی کی نگرانی اور خطیب پوٹھوار مولانا احسان اللہ چکیالوی کی سرپرستی میں تحصیل کلرسیداں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں قاری محمد یوسف رشیدی بلا مقابلہ امیر اور مفتی محمد اقبال کثرت رائے سے ناظم عمومی منتخب ہو گئے۔

مہنگے داموں روٹیاں فروخت کر نے پر آٹھ ہوٹلوں کو سربمہر کر دیا

Eight hotels were sealed for selling bread at high prices

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، اگست، 2024ء 14؍صفر المظفر 1446ھ) ––میونسپل آفیسر ریگولیشن کلرسیداں صائمہ تحریم نے مہنگے داموں روٹیاں فروخت کر نے پر آٹھ ہوٹلوں کو سربمہر کر دیا۔ ایم او ریگولیشن کے مطابق ہوٹل مالکان سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر روٹیاں فروخت کر رہے تھے جبکہ وزن بھی کم تھا۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، اگست، 2024ء 14؍صفر المظفر 1446ھ) ––شیخ ساجد الرحمان،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی نے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے سینئرنائب صدر صوبیدار غلام ربانی سے ان کی رھائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کے بہنوئی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button