DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Norway: Pakistan Embassy in Norway Celebrates Independence Day with Flag Hoisting Ceremony
ناروے میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم آزادی پرچم کشائی کی تقریب
اوسلو (پوٹھوار ڈاٹ کام، عقیل قادر،17، اگست، 2024ء 11؍صفر المظفر 1446ھ) – سفارتخانہ پاکستان ناروے میں یوم پاکستان اور پرچم کشائی کی ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے خصوصی شرکت کی۔یوم پاکستان کی تقریب میں مراکش کی سفیر نبیلہ فیردجی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
قاری محمود الحسن نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجیدکا شرف حاصل کیا اورسید زبیر علی نے نعت رسول ﷺپیش کر کے سماں باندھ دیا۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی۔ تقریب سے سعدیہ الطاف قاضی نے خصوصی خطاب کیا، ہیڈ آف چانسری ڈاکٹر رابیل مصطفی سومرو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ سعدیہ الطاف قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناروے اور آئیس لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں تقریب میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2024 میں ناروے اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو قائم ہوئے 75 برس ہو گئے ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی اور اعتماد میں مزیداضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے ناروے نے پاکستان کو خطرات والے ملک کی لسٹ سے نکال دیا ہے۔ناروے کی انرجی کمپنی Scatec Sola نے سکھر میں 150 میگاواٹ شمسی توانائی کے پلانٹ نصب کر دیئے ہیں اور وہ جنوری 2024 سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ہیوی شپنگ کو ایڈوانس بنانے کے لیے ناروے اور یورپ کی متعدد کمپنیاں ٹیکنالوجی میں تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ انہیں مختلف ملکوں میں سفارتکاری کرتے 25 سال ہو گئے ہیں مگر جو محبت اور پیار نارویجن پاکستانی پاکستان کے ساتھ کرتے ہیں انہوں نے ایسی محبت کہیں اور نہیں دیکھی۔ فلاحی تنظیم ”ہم سب کا پاکستان” اور ”اردو سکول ناروے” نے ہر سال کی طرح اس سال بھی چھوٹے بچوں کو یوم پاکستان کی مناسبت سے تیار کیا، بچوں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں نے ماحول کو گرما دیا، کوئی بچہ پولیس کی وردی میں دیکھا گیا تو کسی نے فوج کی وردی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ دیگر بچوں نے مختلف صوبوں کے علاقائی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ اس موقع پر حاضرین نے اپنی تالیوں سے بچوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی۔ میوزکل گروپ راگا نور نے قومی و ملی گیت پیش کر کے جذبہ حب الوطنی کو مزید بڑھایا۔ پروگرام کے آخر میں ”ہم سب کا پاکستان” کے چیئرمین ملک سلطان حمزہ اعوان، ”اردو سکول ناروے” اور دیگر کو اسناد سے نوازا گیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض ناصر علی اعوان اور نہیا اکرام نے خوبصورت انداز میں سرانجام دیئے۔
Oslo (Pothohar.com, Aqil Qadir, August 17, 2024) – A vibrant ceremony was held at the Pakistan Embassy in Norway to celebrate Pakistan’s Independence Day. The event was attended by a large number of women, men, and children. The Ambassador of Morocco, Nabila Firdji, was the guest of honor. The ceremony began with a beautiful recitation of the Holy Quran by Qari Mahmood-ul-Hassan, followed by a heartfelt Na’at by Syed Zubair Ali. Pakistani Ambassador Sadia Altaf Qazi performed the flag hoisting, accompanied by the national anthem.
Ambassador Sadia Altaf Qazi delivered a special address, congratulating Pakistanis in Norway and Iceland on the occasion of Independence Day. She highlighted the 75 years of diplomatic relations between Pakistan and Norway, emphasizing the growing friendship and trust between the two nations. She proudly announced that Pakistan has been removed from Norway’s list of high-risk countries, a significant achievement of Pakistan’s diplomatic efforts. Additionally, she mentioned the installation of 150 MW solar power plants in Sukkur by Norway’s Scatec Solar, which has been operational since January 2024, and the ongoing collaboration in advanced shipping technology between Norway, Europe, and Pakistan.
The event featured lively participation from children, who wore various regional and military uniforms, adding to the patriotic spirit of the day. The musical group Raga Noor performed national songs, further enhancing the atmosphere of patriotism. The program concluded with awards presented to various individuals and organizations, including Sultan Hamza Awan, Chairman of “Hum Sab Ka Pakistan,” and “Urdu School Norway.” The ceremony was beautifully hosted by Nasir Ali Awan and Nehiya Ikram.